Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

مولانا متین الحق اسامہ قاسمی ایک بے باک ملی قائد تھے: مولانا بد ر الدین اجمل

by | Jul 18, 2020

mateen

ممبئی 18/جولائی(پریس ریلیز): حضرت مولانا متین الحق قاسمی رحمۃ اللہ علیہ کے اچانک سانحہ ارتحال نے ملت اسلامیہ ہند کو سکتے کی کیفیت سے دوچار کر دیا ہے کیونکہ قحط الر جال کے اس دور میں آپ جس حکمت و بے باکی سے ملی قیادت کا فریضہ انجام دے رہے تھے وہ آپ ہی کا حصہ تھا۔ ان خیالات کا اظہار مولانا بد ر الدین اجمل القاسمی، چیئر مین مرکز المعارف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سینٹر (ایم ایم ایس آر سی)، ممبئی و رکن پارلیمنٹ نے اپنے تعزیتی پریس نوٹ میں کیا۔مولانا اجمل نے مزید فرمایا کہ جمعیۃ علمائے ہند کے پلیٹ فارم سے ہم نے ایک لمبے عر صے تک ساتھ کام کیا جہاں آپ کی ولولہ انگیزی قابل دید اورنئی امیدوں کو جنم دینے والی تھیں۔ آپ ہمارے ادارے مرکز المعارف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سینٹر کے خیر خواہوں میں سے تھے اور یہاں فضلائے مدارس کے لئے جاری دو سالہ ڈپلوما ان انگلش لینگویج اینڈ لٹریچر کورس کے زبردست حامی بھی تھے اور اس کورس کو آپ نے اپنے ادارے میں بھی شروع کروادیا تھا۔اس حادثہ فاجعہ پر ایم ایم ای آر سی کے دائر یکٹر مولانا محمد برہان الدین قاسمی نے اپنے گہرے دکھ کا اظہار کرتے کہا کہ آج ہم نے صرف ایک متحرک قائد ہی نہیں بلکہ ایک ماہر تعلیم کو بھی کھو دیا ہے۔ آپ نے علم کا چراغ روشن کرنے کے لئے صرف مکاتب اور مدارس ہی نہیں قائم فرمائے بلکہ علماء کو عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کر نے کے لئے حق ایجوکیشن اینڈ ریسرچ فاؤنڈیشن (حرف) جیسا ادارہ بھی قائم کیا۔اس مشکل گھڑی میں مرکز المعارف کے تمام اساتذہ و ذمہ داران مولانا مرحوم کے اہل خانہ کو تعزیت مسنونہ پیش کرتے ہیں اور دعا ء گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مولانا کو جنت الفردوس میں اعلی مقام نصیب کرے،پسماندگان کو صبر جمیل عطا ء فرمائے اور ملت اسلامیہ ہند کو ان کے نعم البدل سے نوازے!

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...