Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

دہلی: ہوٹلوں، ڈھابوں اور گوشت کی دکانوں میں ‘حلال’ یا ‘جھٹکا’ لکھنا لازمی

by | Mar 31, 2021

این ڈی ایم سی کے میئر جے پرکاش

این ڈی ایم سی کے میئر جے پرکاش

نارتھ دہلی میونسپل کارپوریشن نے دہلی میں حلال اور جھٹکے کا گوشت فروخت کرنے سے متعلق ایک تجویز منظور کی ہے۔ اس کے تحت اب ہوٹلوں، ڈھابوں اور گوشت کی دکانوں کو ‘حلال یا جھٹکے’ لکھے ہوئے پوسٹر لگانے ہوں گے۔

 نارتھ ایم سی ڈی کے علاقے میں ہوٹلوں اور ڈھابوں کے مالکان کو گوشت سے تیار کردہ پکوان کے بارے میں معلومات دینی ہوگی۔ ہوٹلوں اور ڈھابوں کے مالکان کو اپنے احاطے میں پوسٹر لگا کر گوشت کی قسم کے بارے میں معلومات دینی ہوگی۔ گاہکوں سے یہ بتانا پڑے گا کہ گوشت حلال ہے یا جھٹکا۔ کارپوریشن نے ہندو اور سکھ مذہب کے جذبات کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا ہے۔

 اس بارے میں این ڈی ایم سی کے میئر جے پرکاش نے ٹویٹ کر کے معلومات دی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہندو اور سکھ مذہب میں اس طرح کے گوشت پر پابندی ہے لہذا کارپوریشن نے اس پر پابندی عائد کرنے کی منظوری دی ہے۔

میئر جے پرکاش کا ٹویٹ

ہندو اور سکھ مذہب میں ‘حلال’ گوشت ممنوع ہے لہذا، ہم نے ایک تجویز کو منظوری دی ہے، جس کے تحت شمالی دہلی میونسپل کارپوریشن کی حدود میں واقع تمام ہوٹلوں، ڈھابوں اور گوشت کی دکانیں جو گوشت فروخت کرتی ہیں۔ ان کے لیے یہ لازمی ہوگیا ہے کہ وہ اپنی دکانوں پر ‘حلال’ یا ‘جھٹکے’ کا گوشت فروخت کرنے والے پوسٹر لگائیں۔

Recent Posts

*اقراء ایچ جے تھیم کالج کے عدنان شیخ کو کراٹے میں قومی سطح کا گولڈ میڈل*

*اقراء ایچ جے تھیم کالج کے عدنان شیخ کو کراٹے میں قومی سطح کا گولڈ میڈل*

جلگاؤں : عقیل خان بیاولی  اقراء ایجوکیشن سوسائٹی جلگاؤں کے زیر اہتمام ایچ جے تھیم  آرٹس اینڈ سائنس کالج مہرون جلگاؤں کے ایف۔ وائی۔ بی ایس سی کے طالب علم شیخ عدنان محمد صابر  نے قومی سطح پر کراٹے مقابلے میں گولڈ میڈل جیت لیا۔  یہ مقابلے وردھا ناگپور میں منعقد...

ابھی تک سگریٹ نوشی کو حرام کیوں نہیں قرار دیا گیا ہے؟

ابھی تک سگریٹ نوشی کو حرام کیوں نہیں قرار دیا گیا ہے؟

ڈاکٹر جاوید جمیل میں یہاں صرف تمباکو نوشی پر ہی توجہ دوں گا کیوں کہ اسلام کے تمام مذہبی ماہرین کی طرف سے شراب اور منشیات کو حرام سمجھا جاتا ہے ، بدقسمتی سے ابھی تک تمباکو نوشی کو عالمی طور پر حرم قرار نہیں دیا گیا ہے۔ یہ اس حقیقت کے باوجود ہے کہ تمباکو نوشی دوسرے نشوں...

کمپنی ’’بھارت ہنی‘‘ شہد کو قدرتی حالت میں عوام تک پہنچانے کا کام کررہی ہے

کمپنی ’’بھارت ہنی‘‘ شہد کو قدرتی حالت میں عوام تک پہنچانے کا کام کررہی ہے

’’بھارت ہنی‘‘ نے قومی پیمانے پر اپنی شناخت بنائی ہے۔کمپنی کے ذمہ دار ڈاکٹر نجیب الدین کا کہنا ہے کہ شہد کے کاروبار میں نا صرف منافع ہے بلکہ عامۃ الناس کی بھلائی بھی چھپی ہوئی ہے۔جس گھر میں شہد کا استعمال کثرت سے ہوتا ہو وہاں مروجہ بیماریاں مشکل سے جگہ بنا پاتی...

گرمیوں کا مقبول مشروب روح افزاہندوستانی مارکیٹ سے غائب

عوام الناس میں طرح طرح کی چہمگوئیاں،کمپنی کے داخلی تنازعات کا شاخسانہ ممبئی:ہمدرد لیباریٹریز کی جانب سے تیار کردہ مقبول عام مشروب اب اس گرمی میں میسر نہیں آئے گا۔پورے ہندوستان میں مذکورہ مشروب آئوٹ آف اسٹاک ہے جبکہ پاکستانی امپورٹڈ روح افزا ہر جگہ موجود ہے۔اس سلسلے...