Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

صاف و شفاف کردار ،صالح فکر و نظر کے حامل عالم دین کو امیر شریعت بنایا جائے

by | Apr 8, 2021

دانش ریاض

دانش ریاض

امارت شرعیہ کو تنازعات سے پاک رکھنے بہار، جھارکھنڈ اور اڑیسہ کے علماء کرام سے آل انڈیا حلال بورڈ کے جنرل سکریٹری دانش ریاض کی اپیل
پٹنہ : سابق امیر شریعت حضرت مولانا محمد ولی رحمانی رحمہ الله کے قبر کی مٹی خشک بھی نہیں ہوپائی ہے کہ امیر شریعت کی دوڑ شروع ہوگئی ہے اور لوگ اپنے اپنے حلقے میں مختلف افراد کا نام بطور امیر شریعت اچھال رہے ہیں ایسے میں آل انڈیا حلال بورڈ کے جنرل سکریٹری دانش ریاض نے اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “دینی عہدوں پر براجمان ہونے کے لئے اگر لوگ کنوینسنگ کریں گے تو کبھی بھی صالح قیادت ابھر کر سامنے نہیں آئے گی لہذا ضرورت اس بات کی ہے کہ مذکورہ خطے کے لوگ صالح اقدار کے حامل عالم دین کا انتخاب کریں جو امارت شرعیہ کے وقار کو برقرار رکھ سکے”۔پٹنہ کے دینی و ملی حلقوں میں مشہور دانش ریاض نے کہا کہ ” بہار میں ایسے جید علماء کرام موجود ہیں جو اس ذمہ داری کا بار اٹھا سکتے ہیں لیکن صالح فکر و طبیعت کی وجہ سے وہ اپنے حمایتیوں کا ٹولہ نہیں رکھتے اور نہ ہی زور بازو کا استعمال کرتے ہوئے اپنی حیثیت منواتے ہیں نتیجتاً وہ ہمیشہ پیچھے رہ جاتے ہیں ۔”انہوں نےکہا کہ سابقہ دور میں امارت شرعیہ کا اپنا ایک وقار تھا جو سرکاری مراعات کے لئے درباروں کا چکر نہیں کاٹتے تھے لیکن المیہ یہ ہے کہ یہ وقار انتہائی حد تک مجروح ہوا ہے لہذا اب ایسے علماء کرام سے احتراز کیا جائے جو سرکاری یا درباری چاکری میںمبتلاء ہوں ” ۔انہوں نے کہا کہ’’ امیر شریعت کے انتقال سے قبل ہی اندرون خانہ ایسی جنگ چل رہی تھی کہ جس کی بازگشت ملک کے جنوبی حصہ تک سنائی دے رہی تھی اور ممبئی کے اخبارات میں امارت شرعیہ پرسوالیہ نشان لگا دیا گیا تھا ۔آخر وہ کون لوگ تھے جو اس طرح کی حرکتوں میں ملوث تھے اس کا جائزہ بھی ابھی لیا جانا انتہائی ضروری ہے‘‘ ۔انہوں نے کہا کہ ’’پٹنہ میں آج بھی مسلکی رواداری محسوس کی جاتی ہے اور لوگ اپنے اپنے مسالک پر عمل کرتے ہوئے ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں امارت شرعیہ نے اس مزاج کو زندہ رکھنے میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے لہذا کیا ہی خوب ہو کہ ایک ایسے شخص کو منتخب کیا جائے جس کا مان تمام مسالک کے لوگ رکھتے ہوں۔

Recent Posts

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک) ہندوستان کی معیشت، جو کہ ایک ترقی پذیر مخلوط معیشت ہے، عالمی سطح پر اپنی تیزی سے ترقی کی صلاحیت اور متنوع معاشی ڈھانچے کی وجہ سے نمایاں ہے۔دعویٰ یہ کیا جارہا ہے کہ یہ دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت ہے اگر ہم برائے نام جی ڈی پی (Nominal GDP) کی...

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

کولکاتہ(معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستان کی چمڑا(لیدر) صنعت ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور اس کا مستقبل بہت زیادہ امکانات سے بھرپور نظر آتا ہے۔ یہ صنعت نہ صرف روزگار کے مواقع فراہم کرتی ہے بلکہ برآمدات کے ذریعے زرمبادلہ کمانے میں بھی اہم شراکت دار ہے۔ اس مضمون...