Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

ماسٹر محمد محسن صاحب کی مرتب کردہ کتاب “تشریح قرآن مجید برائے تراویح” کا ممبرا میں اجراء

by | Apr 8, 2021

جامعۃالفلاح اعظم گڈھ کے مہتمم تعلیم وتربیت انجمن طلبہ قدیم جامعۃ الفلاح کے صدرجناب ڈاکٹر جاوید سلطان فلاحی حفظہ اللہ  "تشریح قرآن مجید برائے تراویح"کا اجراء کرتے ہوئے: تصویر معیشت

جامعۃالفلاح اعظم گڈھ کے مہتمم تعلیم وتربیت انجمن طلبہ قدیم جامعۃ الفلاح کے صدرجناب ڈاکٹر جاوید سلطان فلاحی حفظہ اللہ “تشریح قرآن مجید برائے تراویح”کا اجراء کرتے ہوئے: تصویر معیشت

ممبرا: المنار ایجوکیئر کے چیئرمین کلیۃ الصالحات ارریہ، بہار کے ناظم ماسٹر محمد محسن حفظہ اللہ کی مرتب کردہ کتاب “تشریح قرآن مجید برائے تراویح” کا اجراء جامعۃالفلاح اعظم گڈھ کے مہتمم تعلیم وتربیت ،انجمن طلبہ قدیم جامعۃ الفلاح کے صدرجناب ڈاکٹر جاوید سلطان فلاحی حفظہ اللہ کے ہاتھوں مہاراشٹر کے شہر ممبرا میں عمل میں آیا۔اجراء کی اس تقریب میں جو اہل علم شامل رہے ان میں جامعۃ الفلاح کے رکن شوریٰ مسجد اقصیٰ کے ٹرسٹی حافظ ادہم علی فلاحی صاحب،جامعہ اسلامیہ تلکہنا کے ذمہ دار جناب صبغۃ اللہ عمر فلاحی صاحب، جوہی ٹریولس کے مالک جناب شمس الدین فلاحی صاحب،وہائٹ پیپر پبلی کیشنز کے ڈائریکٹر دانش ریاض فلاحی صاحب، بچوں کا مقبول عام رسالہ جنت کے پھول کے مدیر عنایت اللہ خان فلاحی صاحب اور جناب اطہر علی فلاحی صاحبان کا نام خصوصی طور پر لیا جاسکتا ہے ۔ تقریب رسم اجراء کی مناسبت سے مولانا جاوید سلطان خان فلاحی حفظہ اللہ نےفرمایا کہ” ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم میں بہتر وہ ہے جو قرآن مجید سیکھے اور سکھائے ،اس کا مطلب یہ ہوا کہ بہترین تعلیم قرآن مجید سیکھنا اور سکھانا ہے۔ اس کتاب کے مرتب نے خیر کے جذبہ سے اسے تیار کیا ہے اللہ تعالیٰ مرتب، پبلیشر اور جو لوگ بھی اس کتاب کی تیاری میں شامل رہے ہیں ان کی مساعی کو قبول فرمائے آمین”۔
واضح رہے کہ محترم ماسٹر محمد محسن صاحب کا تعارف کراتے ہوئے وہائٹ پیپر پبلی کیشنز کے ڈائریکٹر دانش ریاض نے کہا کہ موصوف علاقے کی تعلیمی و سماجی شخصیت ہیں جو دعوت دین کے کاموں میں ہمہ وقت مصروف رہتے ہیں ہر رمضان المبارک میں وہ ایسے چھوٹے چھوٹے رسالے لوگوں تک پہنچاتے ہیں جس سے مقامی طور پر لوگ اسلام کی بنیادی تعلیمات سےمستفید ہوسکیں۔موجودہ کتاب بھی اسی سلسلے کی ایک کوشش ہےجسے وہائٹ پیپر پبلی کیشنز نے شائع کیا ہے ۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ زوم کے ذریعے مرتب کتاب جناب ماسٹر محمد محسن صاحب، المنار ایجو کیئر ارریہ کے منیجنگ ڈائریکٹر جناب عفان احمد کامل صاحب اور ڈاکٹرمحمد شمیم قمر فلاحی صاحب نے بھی رسم اجراء میں شرکت کی اور فاضل مقررین کے خطاب کا شرف حاصل کیا۔اللہ پاک سے دعا ہے کہ الله تعالیٰ اس کتاب کے طفیل مرتب اور ان کے اہل وعیال کو نیکیاں عطا کرے اور اسے صدقہ جاریہ بنادے آمین۔

Recent Posts

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

کولکاتہ(معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستان کی چمڑا(لیدر) صنعت ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور اس کا مستقبل بہت زیادہ امکانات سے بھرپور نظر آتا ہے۔ یہ صنعت نہ صرف روزگار کے مواقع فراہم کرتی ہے بلکہ برآمدات کے ذریعے زرمبادلہ کمانے میں بھی اہم شراکت دار ہے۔ اس مضمون...

آن لائن کاروبار میں خود کفیل ہوتی خواتین

آن لائن کاروبار میں خود کفیل ہوتی خواتین

ارچنا کشور چھپرا، بہار عورت قدرت کی خوبصورت ترین تخلیقات میں سے ایک ہے۔ پوری دنیا اس نصف آبادی پر مشتمل ہے۔ 8 مارچ دنیا کی اس نصف آبادی کا دن ہے۔ خواتین کا عالمی دن ہر سال اس دن منایا جاتا ہے جس کا مقصدانہیں ان کے حقوق سے آگاہ کرنا اور انہیں بااختیار بنانا ہے۔ تمام...

آر بی آئی نے ایمیزون پر عائد کیا جرمانہ

آر بی آئی نے ایمیزون پر عائد کیا جرمانہ

نئی دہلی : ریزروبینک آف انڈیا نے ایمیرزون کی ایک سبڈری کمپنی ’ایمیزون پے‘ پر ۳ کروڑ کا جرمانہ لگایا ہے۔ مرکزی بینک نے بتایا کہ ایمیزون پے نے کچھ اصولوں پر عمل نہیں کیا ہے جس کی وجہ سے اس پر یہ جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ مرکزی بینک نے اس معاملے میں کمپنی کو نوٹس جاری کیا...