Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

ممبرا میں خواتین کے ذریعہ پہلا Shop for a Causeکا آغاز

by | Apr 18, 2021

 اقراء انٹر نیشنل وومنس الائنس کی ذمہ دار عظمیٰ ناہید کے بغل میں  معیشت کے ذمہ دار دانش ریاض جبکہ دائیں جانب تقویٰ جویلرس کے مالک اسرار سید ،یوسف شیخ اور نور محمد جلگائونکر کو دیکھا جاسکتا ہے۔

اقراء انٹر نیشنل وومنس الائنس کی ذمہ دار عظمیٰ ناہید کے بغل میں معیشت کے ذمہ دار دانش ریاض جبکہ دائیں جانب تقویٰ جویلرس کے مالک اسرار سید ،یوسف شیخ اور نور محمد جلگائونکر کو دیکھا جاسکتا ہے۔

گھروں میں پکے لذیذ کھانوں کی فراہمی کے لئے Matbakhمطبخ کا قیام ،آن لائن آرڈر پر ڈلیوری کی یقین دہانی
ممبرا: (معیشت نیوز) معیشت میڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ نے اقرا انٹرنیشنل وومنس الائنس کے اشتراک سے 12اپریل 2021 کو زمزم ہال کوسہ میں فوڈ فیسٹیول کاانعقاد کیا اور “شاپ فار اے کاز” Shop for a Cause کا باقاعدہ آغاز کیا جس کا بنیادی مقصد گھریلو خواتین کو خودکفیل بنانا ہے ۔پروگرام کے منتظم اور خواتین کو موجودہ ماحول میں گھروں میں رہتے ہوئے روزگار فراہم کرنے کے وکیل دانش ریاض کے مطابق ’’دراصل ہم لوگ اس وینچر کے ذریعے ایک ایسا ماحول بنانا چاہتے ہیں جہاں مختلف طرح کے لذیذ کھانے جو مختلف گھروں میں بنائے جاتے ہیں ان کی آن لائن مارکیٹنگ ایسے کی جائے کہ ضرورت مند خواتین خودکفیل ہوجائیں اور شائقین تک گھر کے پکے ہوئے مختلف ڈشیز بآسانی پہنچ جائیں ۔یہ ایک سوشل کاز ہے جس کی پذیرائی کی جانی چاہئے‘انہوں نے کہا کہ Shop for a Causeکے مذکورہ ڈپارٹمنٹ کو ہم نے مطبخ Matbakh- کا نام دیا ہے جس کے معنی کچن یا باورچی خانہ کے ہوتے ہیں۔یعنی گھریلو کچن یا باورچی خانہ کا بنا ہوا سامان آپ کو بہتر قیمت پر ہوم ڈلیوری کے ساتھ مل جائے گا‘‘۔

 فوڈ فیسٹیول میں خواتین شائقینکی خدمت میں کھانا پیش کرتے ہوئے دیکھی جاسکتی ہیں

فوڈ فیسٹیول میں خواتین شائقینکی خدمت میں کھانا پیش کرتے ہوئے دیکھی جاسکتی ہیں

دانش ریاض کے مطابق ’’موجودہ ماحول میں غربا ء و مساکین کے مابین راشن کی تقسیم ایک فیشن کی صورت اختیار کرتا جا رہا ہے لیکن جو لوگ راشن کی تقسیم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں اگر ان سے یہ کہہ دیا جائے کہ آپ کسی کو خود کفیل بنا دیں تووہ بغلیں جھانکنے لگتے ہیں ،لہذاایسی صورت میں ہماری کوشش یہ ہے کہ ہم لوگوں کو روزگار فراہم کریں تاکہ وہ باعزت طور پر آمدنی کا ذریعہ پیداکرسکیں‘‘۔مذکورہ پروگرام میں بطور رہنما کردار ادا کرنے والی اقراء انٹر نیشنل وومنس الائنس کی ذمہ دار عظمیٰ ناہید کہتی ہیں ’’ہماری خواتین میں صلاحیتیں کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی ہیں لیکن ان کی رہنمائی کرنے والے اور صدق دل کے ساتھ ان کی پذیرائی کرنے والے خال خال ہی نظر آتے ہیں ۔یہ خوشی کی بات ہے کہ ممبرا میں اس پروگرام کا باقاعدہ آغاز کیا گیا ہے اور مجھے امید ہے کہ یہ کامیابی سے ہمکنار ہوگا ان شاء اللہ۔
واضح رہے کہ اس پروگرام کو منعقد کرنے میں تقویٰ جویلرس کے مالک اسرار سید ،رہنما ہائی اسکول کے ٹرسٹی نور محمد جلگائونکر کے ساتھ یوسف شیخ صاحب نے اپنا تعاون پیش کیا جبکہ یہ اعلان کیا گیا کہ اگر کوئی اپنے علاقے میں بھی اس کا تجربہ کرنا چاہتا ہو تو معیشت اور آئیوا کی ٹیم حتی المقدور ان کا تعاون کرنے کے لئے تیار ہے ۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ رمضان المبارک میں اگراس آئیڈیا کا ساتھ دیا جائے تو منتظمین اسے بآسانی آگے بڑھا سکتے ہیں۔اس سلسلے میں اگر لوگوں کو رہنمائی چاہئے تو 9833658622پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

Recent Posts

تعلیمی ،رفاہی اور سماجی کاموں میں تعمیر ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ کولکاتاکو قدرکی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے

ٹرسٹ کے جنرل سکریٹری ابو طلحہ جمال قاسمی کا کہنا ہے کہ مالی مفاد کے علی الرغم ہم خدمت خلق،تعلیم و تربیت اور فکر قوم و ملت میں سرگرداں ہیں کولکاتہ : ’’تعمیر ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ (رجسٹرڈ) شہر کولکاتا کا ایک معتبر تعلیمی ، رفاہی اور سماجی ادارہ ہے، جو قانونی...

عظمیٰ ناہید بزنس وومن آف دی ایئر 2021سے سرفراز،سیکڑوں خواتین کو خودکفیل بنانے پراعزاز

عظمیٰ ناہید بزنس وومن آف دی ایئر 2021سے سرفراز،سیکڑوں خواتین کو خودکفیل بنانے پراعزاز

معیشت میڈیا کی جانب سے کولکاتہ کے کلا مندر میں سیکڑوں تاجروں کے مابین خطاب سے نوازہ گیا کولکاتہ: اقراء انٹرنیشنل وومنس الائنس )Iqra International Women's Alliance (IIWAکی سربراہ عظمیٰ ناہید صاحبہ کو معیشت میڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ کی جانب سے کولکاتہ کے کلا مندر میںمنعقدہ...

کولکاتہ کے کلا مندر میں معیشت میڈیا کا نواں کل ہند تجارتی اجلاس ، سیکڑوں تاجروں کی شرکت

شرکاء نے اسے وقت کی ضروت قرار دیا جبکہ ملک کے مختلف برانڈ س کو نیشنل برانڈ ایوارڈ 2021 سے سرفراز کیا گیا کولکاتہ: مغربی بنگال کے شہر کولکاتہ میں معیشت میڈیا کی جانب سے کل ہند تجارتی و معاشی اجلاس کا انعقادکلا کنج کلا مندر میں کیا گیا جس میں سیکڑوں تاجروں نے شرکت...

گلاس ٹو انڈیا کو ترقی یافتہ کمپنیوں کے صف میں شامل ہونے کا اعزاز،2021کے نیشنل برانڈایوارڈ سےسر فراز

کولکاتہ: کولکاتہ میں معیشت میڈیاکی جانب سے منعقدہ کل ہندتجارتی اجلاس میں کولکاتہ کے گلاس ٹو انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ کو ترقی یافتہ کمپنیوں کے صف میں شامل کرتے ہوئے 2021کے نیشنل برانڈ ایوارڈ سے سرفراز کیا گیاہے۔حج کمیٹی آف انڈیا کے سابق سی ای او آئی اے ایس آفیسر محمد...