Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

ہندوستان نے افغانستان کے لئے نئی ویزا پالیسی جاری کی

by | Aug 17, 2021

نئی دہلی: حکومت نے افغانستان میں بگڑتے حالات کے پیش نظر وہاں سے آنے کے خواہش مند لوگوں کے لئے ویزا کے عمل کو آسان بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور ہنگامی حالات میں فوری ویزا جاری کرنے کے لئے آن لائن درخواست اور نپٹارے کا نیازمرہ بنایا ہے۔
مرکزی وزیر داخلہ نے ٹوئٹ کرکے کہا ’’وزارت نے افغانستان کی موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے ویزا التزام کا جائزہ لیا ہے۔ ہندوستان میں داخلے لئے ویزا درخواستوں کو تیزی سے نمٹانے کےلئے الیکٹرانک ویزا کا ایک نیا زمرہ، جسے ’ای۔ ایمرجنسی ایکس مسلینیس‘ کے نام سے جانا جائے گا، بنایا گیا ہے‘‘۔
واضح رہے کہ موجودہ وقت میں افغانستان کی صورتحال کافی خراب ہے۔ وہاں پر طالبان نے گزشتہ اتوار کو اشرف غنی حکومت سے اقتدار اپنے قبضے میں لے لیا تھا اور غنی کو ملک چھوڑکر جانا پڑا تھا۔
فضائیہ کا طیارہ 140 ہندوستانیوں کو لے کر کابل سے روانہ
ہندوستانی فضائیہ کا ایک خصوصی طیارہ 140 ہندوستانیوں کو لے کر افغانستان کے دارالحکومت کابل سے روانہ ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ہندوستانی فضائیہ کا سی 17 گلوب ماسٹر طیارہ میں چار صحافیوں کے ساتھ انڈو تبت بارڈر پولیس (آئی ٹی بی پی) کے اہلکاروں اورکابل میں واقع ہندوستانی سفارت خانہ کے عملے اور افسران سوار ہیں ۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ طیارہ ایران کے راستے ہندوستان پہنچے گا کیونکہ یہ طیارہ پاکستان کی فضائی حدود استعمال نہیں کرے گا۔ یہ طیارہ آج دوپہر غازی آباد میں آئی اے ایف کے ہنڈن ایئر بیس پر اترے گا۔
قبل ازیں وزارت خارجہ نے بتایا تھا کہ افغانستان میں بگڑتی صورتحال کے پیش نظر حکومت نے کابل میں ہندوستانی سفارت خانے کے تمام ملازمین اور سفیر کو فوری واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے منگل کو ٹوئٹ کیا ’’موجودہ صورتحال کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ کابل میں ہندوستانی سفارت خانے کا تمام عملہ اور ہمارے سفیر فوری طور پر ہندوستان واپس آئیں گے۔‘‘ ہندوستان نے یہ فیصلہ گزشتہ اتوار کو افغانستان میں اشرف غنی حکومت کی برطرفی اور وہاں سکیورٹی کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر کیا ہے۔
کابل ہوائی اڈہ پھر سے کھولا گیا
امریکہ نے کہا ہے کہ افغانستان کی راجدھانی کابل واقع ہوائی اڈے کو طیاروں کی آمد و رفت کے لئے پیر کے روز مقامی وقت کے مطابق دوپہر تین بجکر 35 منٹ پر دوبارہ سے کھول دیا گیا۔
امریکی فوج کے بریگیڈیئر ولیم نے پیر کو یہ اطالع دی۔ انہوں نے کہا ’’افغانستان کے وقت کے مطابق دوپہر 3 بجکر 35 منٹ ہوائی راستہ کو طیاروں کی پروازوں کو دوبارہ سے کھول دیا گیا۔ امریکی فوجیوں کے ساتھ پہلا سی۔ 17 طیارہ ہوائی اڈے پر اترا اور اگلا سی۔ 7 طیارہ لینڈ کرنے کی تیاری کررہا ہے‘‘۔
’چین افغانستان میں خانہ جنگی کو روکنے کے لئے امریکہ کے ساتھ تعاون کے لئے تیار‘
چین نے کہا ہے کہ وہ افغانستان میں خانہ جنگی کو روکنے اور ملک کو دوبارہ دہشت گردوں کی پناہ گاہ بننے سے روکنے کے لیے امریکہ کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہے۔ چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت میں افغانستان پر تعاون پر اتفاق کیا۔
وزارت خارجہ نے مسٹر وانگ کے حوالے سے کہا ’’چین افغان مسئلے کے سادہ حل کے نفاذ کی سہولت کے لیے امریکہ کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہے ، تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ افغانستان میں کوئی نئی خانہ جنگی یا انسانی تنازع نہ ہو اور وہ دہشت گردی کے گڑھ اورمہاجرین کی پناہ گاہ میں تبدیل نہ ہو‘‘۔

Recent Posts

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

کولکاتہ(معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستان کی چمڑا(لیدر) صنعت ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور اس کا مستقبل بہت زیادہ امکانات سے بھرپور نظر آتا ہے۔ یہ صنعت نہ صرف روزگار کے مواقع فراہم کرتی ہے بلکہ برآمدات کے ذریعے زرمبادلہ کمانے میں بھی اہم شراکت دار ہے۔ اس مضمون...

آن لائن کاروبار میں خود کفیل ہوتی خواتین

آن لائن کاروبار میں خود کفیل ہوتی خواتین

ارچنا کشور چھپرا، بہار عورت قدرت کی خوبصورت ترین تخلیقات میں سے ایک ہے۔ پوری دنیا اس نصف آبادی پر مشتمل ہے۔ 8 مارچ دنیا کی اس نصف آبادی کا دن ہے۔ خواتین کا عالمی دن ہر سال اس دن منایا جاتا ہے جس کا مقصدانہیں ان کے حقوق سے آگاہ کرنا اور انہیں بااختیار بنانا ہے۔ تمام...

آر بی آئی نے ایمیزون پر عائد کیا جرمانہ

آر بی آئی نے ایمیزون پر عائد کیا جرمانہ

نئی دہلی : ریزروبینک آف انڈیا نے ایمیرزون کی ایک سبڈری کمپنی ’ایمیزون پے‘ پر ۳ کروڑ کا جرمانہ لگایا ہے۔ مرکزی بینک نے بتایا کہ ایمیزون پے نے کچھ اصولوں پر عمل نہیں کیا ہے جس کی وجہ سے اس پر یہ جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ مرکزی بینک نے اس معاملے میں کمپنی کو نوٹس جاری کیا...