لکھنؤ:(ایجنسی)
یوپی میں آئندہ اسمبلی انتخابات سے پہلے ایس پی لیڈراکھلیش یادوکا ذات پر مبنی مردم شماری پر بڑا بیان آیا ہے۔ انہوں نے کہاہے کہ سرکار میں آتےہی تین مہینوںمیں ذات پر مبنی مردم شماری کرائیںگے۔ وہیں سابق وزیر دارا سنگھ کا بی جے پی چھوڑ کر ایس پی میں شامل ہونے پر اکھلیش یادونے کہاہے کہ میں دارا سنگھ چوہان کااستقبال کرتاہوں۔ ان کے ساتھ بھاری تعداد میںلوگ آئےہیں۔
بتادیں کہ دارا سنگھ چوہان جنہوں نے حال ہی میں اتر پردیش حکومت کے جنگلات اور ماحولیات کے وزیر کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا اور بی جے پی کے اتحادی ‘اپنا دل (سونے لال) کے ایم ایل اے ڈاکٹر آر کے ورما اتوار کو اپنے حامیوں کے ساتھ سماج وادی پارٹی میں شامل ہو گئے۔ ایس پی ہیڈ کوارٹر میں سابق وزیر اعلیٰ کھلیش یادوکی موجودگی میںپارٹی کے پردیش صدرنریش اتم پٹیل نے دارا سنگھ چوہاناور پرتاپ گڑھ ضلع کے ایم ایل اے آر کے ورما کے اپنے اپنے حامیوںکے ساتھ پارٹی میں شامل ہونےکا اعلان کیا۔