سیزن 2022 ہوگا آخری : ثانیہ مرزا نے کیا ریٹائرمنٹ کا اعلان

                                                                                                                                           

                                                                                                                                                                       نئی دہلی

 

ہندوستان میں ٹینس کی سنسنی کہلانے والی ثانیہ مرزا نے آخر کار ٹینس کو الوداع کہنے کا اعلان کردیا ہے۔ ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ 2022 کا ٹینس سیزن ان کے کیریئر کا آخری سیزن ہوگا۔ ثانیہ مرزا کی طرف سے یہ بیان آسٹریلین اوپن کے پہلے راؤنڈ میں ڈبلز میچ ہارنے کے بعد سامنے آیا ہے۔ اپنے کیریئر میں چھ گرینڈ سلیمز جیتنے والی ثانیہ مرزا اور ان کی ساتھی یوکرینی کھلاڑی نادیہ کیچنک بدھ کو پہلے راؤنڈ میں اپنا میچ ہار گئ ہیں۔

ثانیہ مرزا وہ نام ہے جس نے ہندوستان میں ٹینس کو اس وقت مقبول بنایا جب ملک پر خاص طور پر کرکٹ اور سچن تندولکر کا بخار سر چڑھ کر بول رہا تھا۔ثانیہ مرزا کی کامیابیوں نے ہندوستان کا پرچم لہرایا بلکہ نئی نسل خاص طور پر لڑکیوں میں ٹینس کا جنون پیدا کیا۔آج ثانیہ مرزا کو ہندوستانی ٹینس کی ایک ایسی اسٹار مانا جاتا ہے جنہوں نے ملک کے کروڑوں عوام کو ٹینس کورٹ کے دیدار کرنے پر مجبور کردیا تھا۔ جس کے سبب لوگوں نے ٹی وی کے سامٹنے بیٹھکر ٹینس مقابلوں کو دیکھا اور جیت کا جشن منایا۔

awaz

الوداع ٹینس ۔ الوداع ثانیہ 


اپنے ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر روشنی ڈالتے ہوئے ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ ’مجھے لگتا ہے کہ [انجری سے] ریکوری میں مجھے کافی وقت لگ رہا ہے، میں اپنے تین ساہ بیٹے کے ساتھ بہت زیادہ سفر کرکے اسے خطرے میں ڈال رہی ہوں، یہ تمام چیزیں ہیں جس کے بارے میں مجھے سوچنا پڑتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میچ کے دوران کے گھٹنے میں شدید تکلیف تھی۔  ’میں یہ نہیں کہہ رہی کہ یہ آج کی ہار کی وجہ ہے لیکن مجھے لگتا ہے میرا گھٹنا ریکوری میں زیادہ وقت لے رہا ہے میری عمر بڑھنے کی وجہ سے۔

ثانیہ مرزا نے مزید کہا کہ وہ 2022 کے سیزن کے آخر تک کھیلنا چاہتی ہیں لیکن اس سے آگے کھیلنا بہت مشکل ہے۔

واضح رہے تین ماہ پہلے ثانیہ مرزا نے اپنے شوہر اور تین سالہ بیٹے کے ساتھ اپنی 35ویں سالگرہ منائی ہے۔

ان کی پاکستان کے اسٹار کرکٹر شعیب ملک سے شادی کو 11 سال ہوچکے ہیں او ان دونوں کے بیٹے کا نام ازہان ملک مرزا ہے۔

awaz

ٹینس کی سنسنی ثانیہ مرزا 


ثانیہ مرزا ڈبلز میں سابق عالمی نمبر ون ہیں اور سنگلز میں اس کی کیریئر کی بہترین رینکنگ 27 تھی۔ وہ اس وقت دنیا میں 68ویں نمبر پر ہیں۔ مرزا، گرینڈ سلیم جیتنے والی پہلی ہندوستانی خاتون ہیں، جنہوں نے ایشین گیمز اور کامن ویلتھ گیمز میں میڈلز کے ساتھ ڈبلز میں میجرز جیتا ہے۔ اس کا آخری سلام 2016 کے آسٹریلین اوپن میں مارٹینا ہنگس کے ساتھ آیا، جس کے ساتھ اس نے خواتین کے ڈبلز میں سب سے کامیاب جوڑی بنائی۔

ہندوستانی نے پچھلے کچھ سالوں میں ڈبلیو ٹی اے کے دورے پر اتنا باقاعدگی سے نہیں کھیلا ہے۔ ثانیہ مرزا پہلے 2018 میں زچگی کے وقفے کی وجہ سے اور پھر 2020 میں واپسی کے فوراً بعد وبائی بیماری کی وجہ سےکم کھیل سکیں۔ ۔

ان کا آخری ٹائٹل ستمبر 2021 میں آیا تھا، جب اس نے اسے جیتا تھا۔ شوائی ژانگ کے ساتھ اوسٹراوا اوپن میں 43 ویں ڈبلز ٹرافی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *