فرانس:مسلمانوں کو مقامی تہذیب سے ہم آہنگ کرنے کے لئے حکومت نے قائم کیاادارہ

پیرس: فرانس ، جو اپنے لبرل معاشرے اور کھلے پن کے لیے جانا جاتا ہے۔، اسلام اور مسلمانوں کو ناپسندیدگی کی نظر سے دیکھ رہاہے۔

فرانس، جو مغرب میں سب سے زیادہ مسلم آبادی والا ملک ہے، گزشتہ چند برسوں میں اسلام اور مسلمانوں کے تعلق سے پس وپیش میں ہے۔

فرانس نے اسلامی بنیاد پرستی کے نام پر کاروائی جاری رکھے ہے۔ پچھلے سال، فرانسیسی پارلیمنٹ نے مبینہ طور پر بنیاد پرستی پر قابو پانے کے لیے مساجد، مدارس اور دیگر مسلم گروپوں کی نگرانی کے لیے ایک قانون بنایا تھا۔

اسی سلسلے میں اب فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کی حکومت نے اسے مبینہ طور پربنیاد پرستی سے پاک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ہفتے کے روز، امام کی قیادت میں مسلمان خواتین نے فرانس میں فورم آف اسلام کے نام سے ایک باڈی تشکیل دی۔

یہ ادارہ 50 لاکھ مسلمانوں کو غیر ملکی اثر و رسوخ اور بنیاد پرستی سے بچانے میں مدد کرے گا اور سابق صدر نکولس سرکوزی کی جانب سے قائم کردہ فرانسیسی کونسل آف مسلم فیتھ کی جگہ لے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *