Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

سری نگر ہوائی اڈے پر بین الاقوامی کورئیر آپریشنز کے لئے نوٹیفکیشن جاری

by | Mar 12, 2022

سری نگر

سری نگر بین الاقوامی ہوائی اڈے سے اب براہ راست بیرون ملک جہاز کے ذریعے سامان روانہ کیا جا سکتا ہے کیونکہ کسٹم حکام نے اس سلسلے میں ایک نوٹیفکیشن جاری کی ہے۔

مرکزی حکومت کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سری نگر ہوائی اڈے کے کارگو ٹرمینل کو بیرون ملک سامان در آمد و بر آمد کرنے کے لئے نگران مقرر کیا گیا ہے۔ اس اقدام سے کشمیر کی باغبانی کی پیداوار، دستکاری و دیگر اشیا کی در آمدات کو کافی فروغ ملنے کا امکان ہے۔

ڈائریکٹر سری نگر ائیر پورٹ کلدیپ سنگھ نے کہا کہ مرکزی حکومت کی طرف سے جاری اس نوٹیفکیشن اور اجازت سے ہم اب کارو باری برادری کو سری نگر سے براہ راست سامان کی در آمد و بر آمد کے لئے اپنی خدمات پیش کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ نوٹیفکیشن دس مارچ کو جاری کی گئی تھی جو سری نگر ایئر پورٹ کی تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اب ائیر لائنز خصوصی کارگو پروزیں چلا سکتی ہیں اور وہ بین الاقوامی مسافر بردار پروازوں میں کارگو لے جا سکتی ہیں۔

ڈائریکٹر نے تمام ائیر لائنز سے اس سہولیات سے بھر پور فائدہ اٹھانے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے سری نگر اور گرد و پیش کی تاجر برادری کو بھی اپنے تجارت کو دوام دینے اور اپنے خوابوں کو شر مندہ تعبیر کرنے کے لئے اس سہولیت اور موقعے سے بہرہ ور ہونے کی دعوت دی۔

مسٹر سنگھ نے امید ظاہر کی کہ یہ سہولیت نہ صرف اقتصادی ترقی میں ایک بڑا اقدام ثابت ہوگی بلکہ اس سے ائیر پورٹ کے متصل علاقوں میں روزگار کے مزید موقع بھی پیدا ہوں گے۔

Recent Posts

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

کولکاتہ(معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستان کی چمڑا(لیدر) صنعت ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور اس کا مستقبل بہت زیادہ امکانات سے بھرپور نظر آتا ہے۔ یہ صنعت نہ صرف روزگار کے مواقع فراہم کرتی ہے بلکہ برآمدات کے ذریعے زرمبادلہ کمانے میں بھی اہم شراکت دار ہے۔ اس مضمون...

آن لائن کاروبار میں خود کفیل ہوتی خواتین

آن لائن کاروبار میں خود کفیل ہوتی خواتین

ارچنا کشور چھپرا، بہار عورت قدرت کی خوبصورت ترین تخلیقات میں سے ایک ہے۔ پوری دنیا اس نصف آبادی پر مشتمل ہے۔ 8 مارچ دنیا کی اس نصف آبادی کا دن ہے۔ خواتین کا عالمی دن ہر سال اس دن منایا جاتا ہے جس کا مقصدانہیں ان کے حقوق سے آگاہ کرنا اور انہیں بااختیار بنانا ہے۔ تمام...

آر بی آئی نے ایمیزون پر عائد کیا جرمانہ

آر بی آئی نے ایمیزون پر عائد کیا جرمانہ

نئی دہلی : ریزروبینک آف انڈیا نے ایمیرزون کی ایک سبڈری کمپنی ’ایمیزون پے‘ پر ۳ کروڑ کا جرمانہ لگایا ہے۔ مرکزی بینک نے بتایا کہ ایمیزون پے نے کچھ اصولوں پر عمل نہیں کیا ہے جس کی وجہ سے اس پر یہ جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ مرکزی بینک نے اس معاملے میں کمپنی کو نوٹس جاری کیا...