Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

جامعہ ملیہ اسلامیہ: اسکول کے چار طلبا کریں گے امریکی خلائی کیمپ کا دورہ

by | Apr 12, 2022

جامعہ ملیہ اسلامیہ نئی دہلی کے اسکول کے چار طالب علم الاباما یونیورسٹی،ہنٹس ویلی کے زیر اہتمام امریکی ڈپارٹمنٹ آف اسٹیٹ کی میزبانی میں منعقد ہونے والے پروگرام یوتھ ایکسچینج پروگرام یو این وی آئی ای اسپیس میں حصہ لینے کے لیے امریکہ جائیں گے۔

جامعہ ملیہ سینئر سیکنڈری اسکول کے حفصہ فہد،اور مبارک ثمر اور جامعہ سید عابد حسین سینئر سیکنڈری اسکول (بیچ دوہزار اکیس)ہمایوں رشید اور ارحام حیات مؤرخہ اٹھائیس اپریل دوہزار بائیس تا سات مئی دوہزاربائیس منعقد ہونے والے امریکی ایس آر سی ایڈوانسڈ خلائی اکیڈمی میں چار دوسرے شرکا ممالک کے ساتھ ہندوستان کی نمائندگی کریں گے۔امریکی ایس آر سی، اسمتھ سونین(تعلیم اور تحقیق سے متعلق دنیا کا سب سے بڑا میوزیم) کا رکن ہے اور ناسا کے مارشل اسپیس فلائٹ سینٹر کا باضابطہ ویزیٹر سینٹر ہے۔

پروفیسر نجمہ اختر شیخ الجامعہ،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے طلبا کی مبارک دی اور کہا کہ”ادارے کا کام صرف تعلیم اور معلومات فراہم کرنا نہیں ہوتابلکہ اس کے ساتھ طلبا کی دلچسپیوں اور ان کی صلاحیتوں کو پہچاننا اور صحیح سمت میں انھیں متحرک کرنا بھی اس کا کام ہوتاہے‘۔

ان طلبا کی صلاحیتوں کو ان کے اسکول کے اساتذہ محترمہ عائشہ جمیل اور محترمہ عذرا پروین (سید عابد حسین سینئر سیکنڈری اسکول)محترمہ غزالہ صدیقی (جامعہ سینئر سیکنڈری اسکول)اور امریکی سینٹر کی انگریزی زبان کی علاقائی اہل کار محترمہ رچنا شرما نے پہچانا اورانھیں صحیح سمت میں متحرک کیا۔

سائنس کے ان چار مہم جو طلبا کا سفر ہائی اسکول کے ابتدائی دنو ں سے شروع ہوا تھاجب آموزش کے نت نئے پہلوؤں کی کھوج نے انھیں کلاس روم کی آموزش سے آگے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے اشتراک سے امریکی سفارت خانے کی جانب سے منعقدہ انگلش اے سی سی ای ایس ایس مائیکرواسکالرشپ(بیچ دوہزار سترہ تا انیس)میں پہنچایا تھا۔

ان طلبا کی دلچسپیاں متنوع ہیں اور ان کے مقاصد بھی ایک دوسرے سے جداگانہ ہیں۔دنیا بھر میں بحران کی وجہ سے آن لائن پروگرام کا حصہ ہونے کے باوجود انھیں خلا اور سائنس کے عجائبات کو تفصیلی طورپر سمجھنے کا موقع ملاہے۔

محترمہ ایوڈوکسیا تسمیکا کرونس (سینئر پروگرام کوآرڈی نیٹر،یو اے ایچ)کی میزبانی میں منعقدہ غبارہ کا لانچ،ناساکے زیر تربیت سائنس دانوں کے پرزینٹیشن،ناسا کے خلابازوں اور روسی خلابازوں کے ساتھ بات چیت کے علاوہ مختلف غیر معمولی سائنسی سیشن میں انھیں شرکت کا موقع ملا۔

مبارک،ارحام،حفصہ اور ہمایوں نے خلائی سائنس سے متعلق موضوعات پر اپنے پرزینٹیشن اور اشتہارات تیار کیے تھے جنھیں ان طلبانے آن لائن گلوبیم سمپوزیم میں پیش کیاتھا۔

آن لائن پروگراموں میں ان کی انتہائی دلچسپی اور جوش وخروش اس وقت اور رنگ لایا جب انھیں ہنٹس ویلی امریکہ میں موجود امریکی خلا اور راکٹ سینٹر کی جانب سے وہاں جانے اور کیمپس میں ہونے والے پروگراموں کو قریب سے دیکھنے کا دعوت نامہ موصول ہوا۔

امریکی خلا کیمپ کا ا ن کا یہ دورہ ان کے مقاصد اور مستقبل کے بے پایاں امکانات کی طرف پہلا قدم ہے۔ان پروگراموں سے جو دوست و احباب،تربیت کار،معلومات اور تجربات انھیں ملے ہیں وہ بجائے خود غیر معمولی حصولیابی ہے۔

طلبا اپنی اس کامیابی کے لیے اپنے پرنسپلز ڈاکٹر ظفر احمد صدیقی اور پروفیسر عتیق الرحمان کی حوصلہ افزائی اور تعاون کے لیے ممنون ومشکور ہیں۔

انھیں امید ہے کہ وہ اپنے ساتھیوں اور اپنے جونیئر ز کو اس طرح کے پروگراموں میں حصہ لینے کی تحریک دینے میں کامیاب ہوں گے اور جامعہ کی نیک نامی میں اضافے کی راہ ہموار کریں گے۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...