Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

حجاب تنازع کشمیر پہنچ گیا

by | Apr 27, 2022

سری نگر:(ایجنسی)

پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے شمالی ضلع بارہمولہ میں فوج کے زیر انتظام چلنے والے ایک اسکول انتظامیہ کی طرف سے اپنے عملے کو اسکول اوقات کے دوران حجاب پہننے سے روکنے کی ہدایات جاری کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے ان کا کہنا ہے کہ ہماری لڑکیاں اپنے ’ لباس پہننے کے انتخاب‘ کے حق سے دستبردار نہیں ہوسکتی ہیں، انہوں نے کہا کہ میں ڈگر پریوار اسکول بارہمولہ کے اس سرکیولر جس میں حجاب پر حکمنامہ جاری کیا گیا ہے، کی مذمت کرتی ہوں موصوف سابق وزیر اعلیٰ نے یہ باتیں بدھ کے روز ٹوئٹر ہینڈل پر ایک ٹوئٹ میں کہیں۔

 

 

 

انہوں نے ٹوئٹر ہینڈل پر ڈگر پریوار اسکول بارہمولہ کی طرف سے جاری سرکیولر کو بھی پوسٹ کیا ہے۔ یہ اسکول جسمانی طور معذور طلبا کے لئے مخصوص ہے اور اس اسکول میں 70 طلبا زیر تعلیم ہیں۔ محبوبہ مفتی نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ’میں حجاب کے بارے میں حکم جاری کرنے والے اس خط کی مذمت کرتی ہوں‘۔

انہوں نے کہا کہ ’جموں و کشمیر میں بھلے ہی بی جی پی کی حکومت ہو، لیکن یہ ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح نہیں ہے جہاں وہ اقلیتی فرقے کے گھروں کو بلڈوز کرتے ہیں اور انہیں اپنی مرضی کے مطابق لباس پہننے کی اجازت نہیں دیتے ہیں‘۔ ان کا ٹوئٹ میں مزید کہنا تھا کہ ’ہماری لڑکیاں اپنے انتخاب کے حق سے دستبردار نہیں ہوں گی‘۔

 

 

 

بتادیں کہ مذکورہ اسکول کے پرنسپل نے پیر کے روز جاری ایک سرکیولر میں عملے کو اسکول اوقات کے دوران حجاب پہننے سے گریز کرنے کی ہدایت دی، تاکہ طلبا آرام محسوس

کرسکیں، اساتذہ اور عملے کے ساتھ اچھی طرح بات چیت کرسکیں‘۔ منگل کے روز ایک دفاعی عہدیدار نے کہا کہ اس سرکیولر میں کچھ غلط نہیں ہے۔

 

 

 

 

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...