Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

سعودی عرب: ٹیک اسٹارٹ اپ سیکٹر میں کام کرنے والی خواتین یورپ سے زیادہ

by | May 8, 2022

ریاض : ایک نئی تحقیق کے نتائج کے مطابق سعودی عرب میں ٹیکنالوجی سٹارٹ اپ سیکٹر میں کام کرنے والی خواتین کی تعداد یورپ کے مقابلے میں زیادہ ہے۔ عرب نیوز کے مطابق حال ہی میں شائع ہونے والی اینڈیورانسائٹ رپورٹ میں بھی کہا گیا ہے کہ سعودی عرب ٹیک میں خواتین کے لیے سٹارٹ اپ کی شرح مردوں کے مقابلے زیادہ ہے۔

گزشتہ سال کی تیسری سہ ماہی میں اس شعبے میں خواتین کی شرکت کی شرح 28 فیصد تھی جو کہ یورپین اوسط شرح سے 10 فیصد زیادہ ہے جو اسی مدت میں 17.5 فیصد پر تھی۔ مملکت کی وزارت مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مطابق سعودی عرب نے 2021 میں خواتین کو ایک لاکھ 39 ہزار 754 نئے تجارتی لائسنس جاری کیے۔ یہ اعداد و شمار عالمی سطح پر سب سے بڑی شرح نمو میں سے ایک ہیں۔

وزارت نے کہا کہ یہ تعداد 2015 کے مقابلے میں خواتین انٹرپرینیور کے لیے جاری کردہ تجارتی رجسٹریشن میں 112 فیصد اضافے کی نمائندگی کرتی ہے جب 65 ہزار 912 خواتین ملکیت والے کاروباروں کو دی گئیں۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ سعودی ویژن 2030 فریم ورک جس کی توجہ نجی شعبے کی سرمایہ کاری برقرار رکھنے پر ہے نے اس اضافے کو ہوا دی ہے۔

رپورٹ نے چھوٹی کمپنیوں سے 50 سے زیادہ ملازمین والی فرموں میں ترقی کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ ’سعودی عرب مشرق وسطی میں ٹیک انٹرپرینیورشپ کا ایک علاقائی مرکز بننے کی صلاحیت رکھتا ہے۔‘ تحقیق کے نتائج ستمبر اور نومبر کے درمیان 70 ٹیک انٹرپرینیورز اور 340 سے زیادہ کمپنیوں اور ان کے بانیوں کے انٹرویوز پر مبنی تھے جن میں مملکت کی ٹیک کمیونٹی کے ساتھ کام کرنے والی 250 سے زیادہ سپورٹ آرگنائزیشنز اور انویسٹمنٹ فرموں سے ڈیٹا اکٹھا کیا گیا تھا۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...