Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

سری لنکا: جھڑپ میں 20 افراد زخمی،کولبو میں کرفیو نافذ

by | May 9, 2022

کولبمو:شدید معاشی بحران کا شکار سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں پولیس نے کرفیو نافذ کر دیا ہے۔ یہ کرفیو پیر کو حکومت کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان جھڑپوں کے بعد لگایا گیا ہے۔

مظاہرین صدر گوتابایا راج پکسے کے استعفے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ ان جھڑپوں میں کم از کم 20 زخمی ہوئے ہیں۔ راج پکسے کے حامیوں نے 9 اپریل2022 کو صدارتی محل کے باہر بیٹھے غیر مسلح مظاہرین پر لاٹھیوں اور لاٹھیوں سے حملہ کیا۔

اب سری لنکا میں بدتر ہوتے اقتصادی بحران کے درمیان وزیر اعظم مہندا راجاپکسے کو عوامی ناراضگی اور غصے کا سامنا کرنا پڑا۔ ملک گیر ایمرجنسی اورحکومت مخالف مظاہروں کے دوران وہ پہلی مرتبہ پوجا کے لیے ایک مندر پہنچے تھے۔

جنوب ایشیائی ملک سری لنکا ان دنوں اپنی تاریخ کے بدترین اقتصادی بحران سے گزرر ہا ہے۔پچھلے کئی مہینوں سے لوڈ شیڈنگ، خوراک کی شدید قلت، ایندھن اور دواوں کی کمی سے دوچار ہے اور اس سے عوام سخت پریشانیوں سے دوچار ہیں۔ اس صورت حال کی وجہ سے حکومت کے خلاف ملک گیر مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

اتوار کے روز جب صدر گوٹابایا راجا پکسے کے بھائی اور وزیر اعظم مہندا راجاپکسے بودھ مت میں انتہائی متبرک سمجھے جانے والے مندروں میں سے ایک انورادھاپور، جہاں مبینہ طورپر ایک 23سو سالہ قدیم درخت موجود ہے، میں پوجا کے لیے پہنچے تو انہیں عوام کے غیض و غضب اور ناراضگی کا سامنا کرنا پڑا۔

درجنوں مرد او رخواتین مظاہرین ہاتھوں میں تختیاں اٹھائے کھڑے تھے اور نعرے لگارہے تھے،”چوروں کو اس متبرک شہر میں داخلے کی اجازت نہیں ملنی چاہئے۔” یہ شہر دارالحکومت کولمبو سے تقریباً 200کلومیٹر شمال میں واقع ہے۔ایک شخص نے چلاتے ہوئے کہا،”اگر آپ (وزیر اعظم کا)عہدہ چھوڑ دیں تو ہم آپ کی پوجا کریں گے۔”

مہندا راج پکسے کی حفاظت کے لیے خصوصی کمانڈو دستے تعینات کیے گئے تھے۔وزارت دفاع کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مظاہرین کا رویہ “اشتعال انگیز اور دھمکی آمیز” تھا اوراس کی وجہ سے لازمی خدمات متاثر ہوئی ہیں۔

خیال رہے کہ حکومت نے جمعے کے روز ملک گیر ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد سے فوج کو وسیع تر اختیارات حاصل ہوگئے ہیں۔ فوج امن و امان قائم کرنے کے نام پر کسی کو بھی گرفتار کرسکتی ہے یا حراست میں لے سکتی ہے۔

ہزاروں مظاہرین نے کولمبو میں صدر گوٹابایا راجاپکسے کے دفتر کے سامنے خیمے لگا دیے ہیں اور مسلسل احتجاج کررہے ہیں۔ جب کہ لوگوں نے ملک کی متعدد اہم شاہراہوں کو بلاک کردیا ہے۔

مہندراراج پکسے کا انورادھا پورمندر میں پوجا کرنے کے لیے جانا حکمراں خاندان کی مذہبی رسومات کا حصہ ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق صدر کے ذاتی پجاری گنا اکا نے مہندا راجاپکسے کو ‘متبرک پانی سے بھرا بوتل’دیا۔ انہیں امید ہے کہ اس پانی کی ‘برکت’سے مظاہرہ سرد پڑ جائے گا۔

ایک دیگر رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم کی کیتھولک اہلیہ شیرانتھی ایک ہندو مندر گئیں اور اپنے خاندان کے اقتدار میں برقرار رہنے کے لیے بھگوان سے مد د طلب کی۔

ذرائع کے مطابق صدر گوٹابایا راج پکسے اپنے بھائی مہندا سے عہدہ چھوڑنے کے لیے کہہ سکتے ہیں تاکہ ملک کو موجودہ بحران سے نکالنے کے لیے ایک اتحادی حکومت کے قیام کی راہ ہموار ہوسکے۔ تاہم ملک کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت پہلے ہی کہہ چکی ہے کہ وہ کسی بھی ایسی حکومت میں شامل نہیں ہوگی جس میں راجاپکسے خاندان سے تعلق رکھنے والا کوئی فرد موجود ہو۔

Recent Posts

وفا پارک فیڈریشن ریزرو پلاٹس کے تحفظ اور غیر قانونی تعمیرات سے نمٹنے کے لیے ضروری ہے: نجیب ملا

وفا پارک فیڈریشن ریزرو پلاٹس کے تحفظ اور غیر قانونی تعمیرات سے نمٹنے کے لیے ضروری ہے: نجیب ملا

معیشت نیوز نیٹ ورککوسہ (ممبرا)، 27 جولائی 2025ممبرا،کوسہ کے الماس کالونی میں واقع وفا پارک ان دنوں مختلف حوالوں سے شاہ سرخیوں میں ہے۔ کبھی مسجد کی تعمیر غیر قانونی زمین کے حوالے سے تو کبھی غیر قانونی تعمیرات اور ڈرگ مافیا کے حوالے سے۔ فی الحال وفا پارک کی مسجد عمر سے...

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...