Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

by | May 24, 2022

لکھنؤ :(ایجنسی)

یوپی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ریاست میں بی جے پی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد ہونے والی تبدیلیوں کو شمار کرایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عید کے موقع پر سڑکوں پر نماز پڑھنا بند ہو گیا، غیر قانونی سلاٹر ہاؤں کو بند کردیا اور مساجد کے لاؤڈاسپیکر اسکولوں اور اسپتالوں کو عطیہ کردئے گئے۔ اس کے علاوہ انہوں نے اور بھی کئی ایسے ’کارنامے ‘ شمار کراکر خود کی پیٹھ تھپتھپا لی ہے! سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ نے آر ایس ایس سے وابستہ میگزین آرگنائزر اور پنج جنیہ کے 75 سال کی یاد میں منعقدہ ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ان ’کامیابیوں‘کو شمار کرایا۔

یوگی نے کہا، ’’انتخابات ختم ہونے کے بعد کئی ریاستوں میں فسادات ہوئے۔ الیکشن کے دوران یا اس کے بعد یوپی میں کوئی فساد نہیں ہوا۔ حکومت کی تشکیل کے بعد رام نومی دھوم دھام سے منائی گئی۔ ہنومان جینتی کی تقریبات پرامن طریقے سے اختتام پذیر ہوئی۔ یہ وہی یوپی ہے جہاں چھوٹی چھوٹی باتوں پر فسادات ہوتے تھے۔ اب آپ نے دیکھا ہوگا کہ پہلی بار عید کے موقع پر سڑکوں پر نماز نہیں پڑھی گئی۔ آپ نے سنا ہو گا کہ یا تو مساجد میں لاؤڈ سپیکر کم کر دیا گیا ہے یا لاؤڈ سپیکر مکمل طور پر ہٹا دیا گیا ہے۔ اب یہ لاؤڈ اسپیکر اسکولوں اور اسپتالوں کو عطیہ کیے جا رہے ہیں۔

 

 

 

 

بتادیں کہ لاؤڈ اسپیکر کا مسئلہ حالیہ دنوں میں سرخیوں میں رہا ہے۔ بی جے پی نے بھی یہ مسئلہ اٹھایا تھا اور اس یا اس کے نظریات سے وابستہ تنظیموں نے مساجد کے سامنے یا آس پاس لاؤڈ اسپیکر پر ہنومان چالیسیا بجانا شروع کر دیا تھا کہ جب تک مسجد سے لاؤڈ اسپیکر نہیں ہٹائے جاتے تب تک وہ ایسا ہی کریں گے۔ اسی طرح وہ سڑکوں پر نماز پڑھنے کی مخالفت کرتے رہے ہیں۔

یوگی آدتیہ ناتھ نے دعویٰ کیا کہ ایک لاکھ سے زیادہ لاؤڈ اسپیکرز کی آواز کو کم یا ہٹا دیا گیا ہے۔

 

 

 

 

انہوں نے ریاست میں آوارہ مویشیوں کے مسئلہ کا بھی تذکرہ کیا اور اس مسئلہ سے نمٹنے کے لئے حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کی وضاحت کی۔ ’دی انڈین ایکسپریس‘ کی رپورٹ کے مطابق یوگی نے کہا، ‘آپ کو یاد ہوگا کہ جب ہماری حکومت آئی تو انہوں نے تمام غیر قانونی مذبح خانوں کو بند کر دیا تھا۔ لیکن اس کا ایک ضمنی اثر تھا – سڑکوں اور کھیتوں میں گھومتے آوارہ مویشی۔ اس سے قبل انہیں غیر قانونی مذبح خانوں میں اسمگل کیا جاتا تھا۔ اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے، ہم نے 5,600 سے زیادہ گئوشالائیں قائم کی ہیں۔ ہم ایک نیا ماڈل بھی ترتیب دے رہے ہیں جہاں ہم گائے کے گوبر سے سی این جی بنائیں گے۔ لوگوں سے گوبر ایک روپے فی کلو کے حساب سے خریدا جائے گا۔ ہم نے گایوں کی حفاظت کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے ہیں۔

 

 

 

 

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ایودھیا میں عظیم الشان رام مندر کس طرح تعمیر کیا جا رہا ہے اور کاشی وشوناتھ مندر کمپلیکس کی کس شان سے تزئین و آرائش کی گئی ہے۔ ’متھرا، ورنداون اور چترکوٹ جیسے زیارت گاہوں میں نئی ​​زندگی داخل کی گئی ہے۔ حکومت ہر اسمبلی حلقہ میں زیارت گاہوں کو ترقی دے رہی ہے۔

وزیر اعلیٰ نے ثقافت کے تحفظ میں پنج جنیہ کے کردار کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا، ‘تہذیب اور ثقافت کی جدوجہد صرف ہتھیاروں کے ذریعے نہیں بلکہ ثقافت پر اثر انداز ہونے کے پوشیدہ ذرائع سے بھی ہوتی ہے۔ جو لوگ جانتے ہیں کہ وہ ہندوستان کو دوبارہ استعمار نہیں کر سکتے وہ اس طرح اس پر حملہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ لیکن ایسے حالات میں پنج جنیہ ہمیشہ چوکیدار کی طرح کھڑا رہا۔

 

 

 

انہوں نے ریاست کی اقتصادی ترقی کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ 70 سالوں میں یوپی ملک کی معیشتوں میں چھٹے نمبر پر پہنچ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ از آف ڈائنگ بزنس میں یوپی بھارت میں دوسرے نمبر پر پہنچ گیاہے اور زندگی کی آسانی کےمعاملے میں یوپی نمبر1 پر ہے۔ سی ایم ن کہاکہ ملک میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کا سب سے زیادہ کام یوپی میں ہو رہا ہے اور ریاست کو اب ایکسپریس وے کے نام سے جانا جاتا ہے۔

 

 

 

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...