Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

یواے ای ہندوستان میں 2 بلین ڈالر کی کرے گا سرمایہ کاری

by | Jul 14, 2022

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) چار ملکی گروپ آئی ٹو یو ٹو معاہدے کے ایک حصے کے طور پر ہندوستان بھر میں ‘انٹیگریٹڈ فوڈ پارکس’ کے قیام کے لیے  دو بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔

اس فیصلے کا اعلان گروپ کے رہنماؤں، وزیر اعظم نریندر مودی، امریکی صدر جو بائیڈن، اسرائیل کے وزیراعظم یائر لاپڈ اور متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زید النہیان کی پہلی ورچوئل میٹنگ کے بعد کیا۔

چارممالک کے نئے گروپ کوآئی ٹو یو ٹو(I2U2)کا نام دیا گیا ہے جس میں‘I’ کا مطلب انڈیا (ہندوستان) اور اسرائیل اور‘U’ کا مطلب امریکہ(US) اورUAE ہے۔

ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ آئی ٹو یو ٹو رہنماؤں کی میٹنگ کا موضوع غذائی تحفظ کا بحران اور صاف توانائی تھا۔ انہوں نے پائیدار اور زیادہ متنوع خوراک کی پیداوار اور خوراک کی ترسیل کے نظام کو یقینی بنانے کے لیے اختراعی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ  ہندوستان فوڈ پارک سے متعلق منصوبے کے لیے مناسب زمین فراہم کرے گا۔

آئی ٹو یو ٹو  نے کہا کہ ہندوستان اس منصوبے کے لیے مناسب زمین فراہم کرے گا اور کسانوں کو فوڈ پارک سے جوڑنے کے لیے کام کرے گا۔

 امریکہ اور اسرائیل کے نجی شعبوں کو مدعو کیا جائے گا اور ان کی مہارت سے فائدہ اٹھایا جائے گا۔ وہ جدید حل بھی پیش کریں گے جو اس منصوبے کی مجموعی پائیداری میں حصہ ڈالیں گے۔

آئی ٹو یو ٹو نے کہا کہ یہ سرمایہ کاری فصلوں کی زیادہ پیداوار کا باعث بنے گی اور جنوبی ایشیا اور مغربی ایشیا میں غذائی عدم تحفظ سے نمٹائے گی۔

Recent Posts

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک ) ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی صنعتوں میں سے ایک ہے اور آنے والے برسوں میں اس کے مستقبل کے امکانات بہت روشن ہیں۔ 2025 سے آگے، یہ صنعت تکنیکی ترقی، پالیسی اصلاحات، ماحولیاتی تقاضوں اور صارفین کے بدلتے...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک) ہندوستان کی معیشت، جو کہ ایک ترقی پذیر مخلوط معیشت ہے، عالمی سطح پر اپنی تیزی سے ترقی کی صلاحیت اور متنوع معاشی ڈھانچے کی وجہ سے نمایاں ہے۔دعویٰ یہ کیا جارہا ہے کہ یہ دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت ہے اگر ہم برائے نام جی ڈی پی (Nominal GDP) کی...