Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

جمشیدپور:سات فیصد مسلم آبادی، اسکول ٹاپرس میں آٹھ فیصدمسلم طلبہ

by | Jul 28, 2022

جمشید پور: جمشید پور کے مسلمانوں میں تعلیم کے بارے میں بیداری بڑھ رہی ہے۔ اس کی جھلک اس سال سی بی ایس ای اور آئی سی ایس ای کے نتائج میں نظر آئی ہے۔آئی سی ایس ای،سی بی ایس ای دسویں، بارہویں جماعت اورآئی ایس سی  کے ٹاپرز میں سے تقریباً 8 فیصد (7.92) مسلمان بچے ہیں۔ 10 سال پہلے تک یہ تعداد 3.5 فیصد تھی جو تقریباً دگنی ہوگئی ہے۔ شہر کے 52 اسکولوں کے ٹاپرز پر کیے گئے سروے کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ مسلمانوں میں انگریزی تعلیم کے تئیں کشش بڑھی ہے۔ اب وہ اپنے بچوں کو اردو میڈیم کے بجائے انگلش میڈیم میں بھی پڑھا رہے ہیں تاکہ ان کے بچوں کو بھی روزگار کے بازار میں اچھی نوکری مل سکے۔

باون اسکولوں پر سروے کیا گیا 

یہ سروے شہر کے 52 اسکولوں پر کیا گیا ہے، جن میں سے 26 آئی سی ایس ای اور 26 سی بی ایس ای بورڈ اسکول ہیں۔ دونوں بورڈز کے کل 568 ٹاپرز میں سے 45 ٹاپرز کا تعلق مسلم طبقے سے ہے۔ ان 45 ٹاپرز میں سے 26آئی سی ایس ای اور 19 سی بی ایس ای سے ہیں۔ یہی نہیں دسویں میں ٹاپ کرنے والوں کی تعداد زیادہ ہوئی ہے۔ دسویں جماعت میں کل 26 اور بارہویں جماعت میں 19 ٹاپر رہے ہیں۔

 اسکول ٹاپرز

ان میں سے 90% ٹاپرزان اسکولوں سے ہیں جنہیں اوسط اسکول سمجھا جاتا ہے۔ ان کی تعداد مانگو کے علاقے میں واقع اسکولوں کے ٹاپرز میں زیادہ ہے۔ گووند ودیالیہ، ریور ویو، آر وی ایس اکیڈمی اور لٹیرا جی سے سب سے زیادہ ٹاپر ہیں۔

ان اسکولوں میں 45 ٹاپرز میں سے 15 ٹاپر ہیں۔ شہر کے اسکولوں میں آندھرا ایسوسی ایشن انگلش اسکول، جے ایچ تارا پور اسکول، جوسکو اسکول اور کدما کے کاشیدیہ ہائی اسکول میں زیادہ ٹاپر ہیں۔

جمشید پور میں مسلمانوں کی آبادی تقریباً 7 فیصد ہے۔جمشید پور میں تقریباً سات فیصد مسلم آبادی ہے۔ سب سے زیادہ 41 فیصد آبادی مانگو کے علاقے سے ہے۔ مشرقی سنگھ بھوم ضلع میں مسلم آبادی 9 اور جھارکھنڈ میں 15 فیصد کے قریب ہے۔

ٹاپر مسلم بچوں کاتناسب

سی بی ایس ای دسویں وبارہویں میں مسلم بچوں کا تناسب7.48ہے جب کہ آئی سی ایس ای دسویں میں11.27فیصد اور بارہویں میں6.07فیصد ہے۔

آئی سی ایس ای میں15مسلم ٹاپرز ہیں جب کہ آئی ایس سی میں11مسلم ٹاپرس ہیں۔۔گووند ودیالیہ میں5مسلم ٹاپرس ہیں جب کہ جسکو اسکول ساؤتھ پارک میں4مسلم بچے ٹاپر ہوئے ہیں۔۔کاشیدیہ ہائی سکول میں2، ودیا بھارتی چنمیا ودیالیہ میں2مسلم ٹاپرز ہیں۔ جے پی ایس سینٹ میریز،لیٹرا،بالڈوین،کے وی ٹاٹانگر اور شانے انٹرنیشنل میں ایک ایک مسلم بچوں نے ٹاپ کیا ہے۔آندھرا ایسوسی ایشن انگلش اسکول میں3، ریور ویو اسکول مانگو میں 5،آر وی ایس اکیڈمی میں2،تارا پور اسکول میں 3،اے ڈی ایل ایس سن شائن اور کیرالہ سماجم سے ایک ایک مسلم ٹاپرز سامنے آئے ہیں۔علاوہ ازیں کچھ دوسرے اسکولوں میں بھی مسلم بچوں نے ٹاپ کیا ہے۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...