Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

*اقراء ایچ جے تھیم کالج کے عدنان شیخ کو کراٹے میں قومی سطح کا گولڈ میڈل*

by | Aug 13, 2022

جلگاؤں : عقیل خان بیاولی
 اقراء ایجوکیشن سوسائٹی جلگاؤں کے زیر اہتمام ایچ جے تھیم  آرٹس اینڈ سائنس کالج مہرون جلگاؤں کے ایف۔ وائی۔ بی ایس سی کے طالب علم شیخ عدنان محمد صابر  نے قومی سطح پر کراٹے مقابلے میں گولڈ میڈل جیت لیا۔  یہ مقابلے وردھا ناگپور میں منعقد ہوئے۔اقراء کے صدر الحاج عبدالکریم سالار، نائب صدر  پرنسپل ڈاکٹر اقبال شاہ، الفیض فاؤنڈیشن کے سیکرٹری مشتاق سالار اور  کالج کے انچارج پرنسپل ابراہیم پنجاری، وائس پرنسپل یوسف پٹیل نے عدنان شیخ کو مبارکباد دی۔اسپورٹس ڈائریکٹر پروفیسرڈاکٹر چاندخان کی رہنمائی حاصل رہی اس موقع پر اسٹوڈنٹ ڈیولپمنٹ آفیسر ڈاکٹر راجیش بھامرے، این ایس ایس کے اسسٹنٹ آفیسر  پروفیسر ڈاکٹر تنویر خان، پروفیسر ڈاکٹر مولانا مزمل قاضی،پروفیسر ڈاکٹر وقار شیخ، ڈاکٹر امین قاضی، ڈاکٹرحافظ شیخ اور دیگر موجود تھے۔اس گولڈ میڈل سے اقراء کے شعبہ اسپورٹس میں ایک  اور سنہرے باب کا اضافہ ہوا ہے مزکورہ شعبہ نے انٹر یونیورسٹی سے قومی سطح تک کے مختلف کھلاڑی کھیل دنیا کو دۓ ہیں۔

Recent Posts

دہلی: ہوٹلوں، ڈھابوں اور گوشت کی دکانوں میں ‘حلال’ یا ‘جھٹکا’ لکھنا لازمی

نارتھ دہلی میونسپل کارپوریشن نے دہلی میں حلال اور جھٹکے کا گوشت فروخت کرنے سے متعلق ایک تجویز منظور کی ہے۔ اس کے تحت اب ہوٹلوں، ڈھابوں اور گوشت کی دکانوں کو 'حلال یا جھٹکے' لکھے ہوئے پوسٹر لگانے ہوں گے۔  نارتھ ایم سی ڈی کے علاقے میں ہوٹلوں اور ڈھابوں کے مالکان کو گوشت...

کمپنی ’’بھارت ہنی‘‘ شہد کو قدرتی حالت میں عوام تک پہنچانے کا کام کررہی ہے

کمپنی ’’بھارت ہنی‘‘ شہد کو قدرتی حالت میں عوام تک پہنچانے کا کام کررہی ہے

’’بھارت ہنی‘‘ نے قومی پیمانے پر اپنی شناخت بنائی ہے۔کمپنی کے ذمہ دار ڈاکٹر نجیب الدین کا کہنا ہے کہ شہد کے کاروبار میں نا صرف منافع ہے بلکہ عامۃ الناس کی بھلائی بھی چھپی ہوئی ہے۔جس گھر میں شہد کا استعمال کثرت سے ہوتا ہو وہاں مروجہ بیماریاں مشکل سے جگہ بنا پاتی...

ورلڈ حلال کانفرنس کوالالمپور میں معیشت میڈیا کو اعزاز

ورلڈ حلال کانفرنس کوالالمپور میں معیشت میڈیا کو اعزاز

ممبئی: ملک میں معاشی بیداری پیدا کرنے اور مالیاتی اداروں کے مابین تال میل قائم کرنے کی کوششوں میں مصروف معیشت میڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ کی عالمی پیمانے پر پذیرائی کی گئی اور ملیشیاکےکوالالمپور میں منعقدہ ورلڈ حلال کانفرنس میں مختلف اعزازات سے نوازہ گیا۔ معیشت میڈیا...

ایران: دواﺅں میں مستعمل جڑی بوٹیوں کی برآمدات میں اضافہ

ایران: دواﺅں میں مستعمل جڑی بوٹیوں کی برآمدات میں اضافہ

تہران، 5 نومبر (ایجنسی): ایران پر مغربی ممالک کے ذریعہ لگائی گئی پابندی ہٹائے جانے کے بعد گزشتہ 10 مہینوں میں کیسر سمیت دوائی میں مستعمل جڑی بوٹیوں کی برآمدات 30 کروڑ ڈالر کو پار کر گیا ہے۔ ایران کی وزارت زراعت میں دوائی میں مستعمل جڑی بوٹی محکمہ کے ڈائریکٹر پیمن...