Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

جے ای ای مینس میں 193 میں173 طلبہ وطالبات کی شاندار کامیابی کے بعد رحمانی 30 کی JEE-ADVANCED میں نمایاں کامیابی، 57 طلبہ وطالبات کامیاب.

by | Sep 15, 2022

مسلسل ففٹی پلس ریزلٹ کو 100 پلس میں بدلنے کے لیے رحمانی 30 کا نیا قدم:  امیر شریعت  مولانا احمد ولی رحمانی ۔ 

 

انجینئرنگ کے سخت ترین مقابلہ جاتی امتحانات JEE ADVANCED 2022 میں سابقہ سالوں کی طرح امسال بھی رحمانی 30 کے طلبہ وطالبات نے شاندار اور نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔

واضح رہے کہ IIT یعنی انڈین انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی ملک کا سب سے نمایاں اور ممتاز انجینئرنگ کا ادارہ ہے، جس کے لیے پہلے JEE-MAINS کوالیفائی کرنا پڑتا ہے۔ جے ای ای مینس میں بھی رحمانی 30 کے 193 میں سے 173 طلبہ و طالبات نے کامیابی حاصل کرکے خود کو جے ای ای ایڈوانسڈ کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔

جے ای ای مینس میں اب تک رحمانی 30 کی کامیابی کا بہترین تناسب مجموعی طور پر 85 فیصد تھا۔ کووڈ اور لاک ڈاؤن کی سخت ترین چیلنج کے باوجود الحمد للہ یہ تناسب 90 فیصد تک پہنچ گیا جو کہ یقینا ایک تاریخی کامیابی ہے۔

جے ای ای ایڈوانسڈ میں کل 146 طلبہ و طالبات نے شرکت کی، جس میں سے 57 طلبہ وطالبات کوالیفائی ہوئے۔ کامیاب ترین کوالیفیکشن کے علاوہ آل انڈیا رینک(کٹیگری) 260 رہا اور آل انڈیا (جنرل) رینک 2375 رہا۔

تین مرحلوں میں کم وبیش ایک سال کے لاک ڈاؤن کا مقابلہ کرنے کے باوجود محترم جناب ابھیانند جی کی نگرانی میں رحمانی 30 کے طلبہ، اساتذہ اور ذمہ داران نے آن لائن اور آف لائن صبح وشام بے پناہ محنت  کی. آج کا یہ ریزلٹ اسی انتھک کاوشوں، محنتوں اور لگن و شوق کا نتیجہ ہے۔

مستقل کئی سالوں سے رحمانی 30 جے ای ای ایڈوانس میں 50 سے زائد ریزلٹ دیتا آرہا ہے۔ الحمد للہ۔ حضرت امیر شریعت کی خواہش ہے کہ اس ریزلٹ کو جلد از جلد 100 کے نمبر سے آگے لے جایا جائے۔ اس کے لیے رحمانی 30 کے سی ای او جناب فہد رحمانی صاحب نے اعلان کیا ہے کہ جلد ہی نویں اور دسویں جماعت سے ہی رحمانی 30 کی تیاری شروع کرائی جائے گی تاکہ طلبہ وطالبات اپنی بنیاد کو مضبوط کر سکیں اور وہ طلبا و طالبات دسویں جماعت کے بعد اپنے شوق کے مطابق شعبہ تعلیم چن سکے۔  نویں اور دسویں جماعت کے طلبہ و طالبات کے لیے جلد ہی فارم شائع کیا جائے گا۔ ان شاء اللہ۔

یہ طلبہ و طالبات مذکورہ بالا مقابلہ جاتی امتحان کے ذریعہ  CA, NEET, IIT, این آئی ٹی(NIT) اور دیگر آئی این آئی (INI) اداروں میں جاکر طلباء اعلی درجے کی تعلیم ، مناسب تحقیقی سہولیات اور بین الاقوامی تحقیقی مواقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، واضح رہے کہ آئی این آئی ادارےمیں تعليم عملی طور پر مفت یا انتہائی سبسڈی پر ہوتى ہے۔

رحمانی پروگرام آف ایکسلنس (رحمانی 30) کے پٹنہ متعدد سینٹرز کے علاوہ جہان آباد (بہار)، حیدر آباد، بنگلور، خلد آباد (مہاراشٹر) جیسے مختلف شہروں میں کام کر رہا ہے، جہاں ملک کے متعدد صوبوں کے علاوہ این آر آئی طلبہ و طالبات بھی اعلیٰ مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاری میں مشغول ہیں۔ یقینا آج رحمانی پروگرام آف ایکسلنس (رحمانی 30) ان مقابلہ جاتی امتحانات میں کامیابی کی ضمانت بن چکا ہے۔

رحمانی 30 کے سرپرست حضرت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی صاحب امیر شریعت بہار اڈیشہ وجھارکھنڈ نے کہا ہے کہ یقینا یہ کامیابی اللہ کے فضل وکرم سے ہی ممکن ہوسکی ہے۔انھوں نے کہا کہ اگر ہم سب کا باہمی تعاون نا ہو تو سلسلہ وار سال در سال ایسی تاریخی کامیابی کا حصول ہرگز ممکن نہیں۔

رحمانی 30 کے سی ای او جناب فہد رحمانی صاحب نے اس موقع سے طلبہ وطالبات کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے، رحمانی 30 کے تمام مخلصین، معاونین، اساتذہ کرام، ٹیم ممبران اور گارجین حضرات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مفکر اسلام حضرت مولانا محمد ولی صاحب رحمانی علیہ الرحمۃ (بانی رحمانی 30)  کے خواب کو آگے لے جانے کا عہد کیا اور سب سے اس کامیاب رحمانی مشن سے جڑنے کی گزارش کی۔

Recent Posts

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک) ہندوستان کی معیشت، جو کہ ایک ترقی پذیر مخلوط معیشت ہے، عالمی سطح پر اپنی تیزی سے ترقی کی صلاحیت اور متنوع معاشی ڈھانچے کی وجہ سے نمایاں ہے۔دعویٰ یہ کیا جارہا ہے کہ یہ دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت ہے اگر ہم برائے نام جی ڈی پی (Nominal GDP) کی...

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

کولکاتہ(معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستان کی چمڑا(لیدر) صنعت ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور اس کا مستقبل بہت زیادہ امکانات سے بھرپور نظر آتا ہے۔ یہ صنعت نہ صرف روزگار کے مواقع فراہم کرتی ہے بلکہ برآمدات کے ذریعے زرمبادلہ کمانے میں بھی اہم شراکت دار ہے۔ اس مضمون...