Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

انوکھی خراج عقیدت۔

by | Sep 22, 2022

حجن قاضی مہ جبین لائیبریری میں “کتاب میلہ و ثقافتی تقریبات”۔
جلگاؤں( عقیل خان بیاولی) :انجمن خدمت خلق کے زیر اہتمام جاری کے کے اردو گرلز ہائی اسکول جونیئر کالج و حجن قاضی مہ جبین لایبریری کے اشتراک سے مرحومہ حجن قاضی مہ جبین کی پہلی برسی ٢٢ستمبر کے موقع پر ادارہ انجمن خدمت خلق میں کتاب میلہ و ثقافتی پروگرام، جلسہ تقسیم انعامات، قرآن خوانی نیز اجتماعی دعائیہ تقریبات کا اہتمام ادارہ کے صدر الحاج ڈاکٹر امان اللہ شاہ کی صدارت میں منعقد ہوا اس موقع اپنی صدارتی تقریر میں موصوف نے کتب خانہ کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے حصول علم کی نصیحت کی اور خوب سے خوب تر علم حاصل کرنے نیز انسانیت کی فلاح و بقاء کے لئے کام کرنے کی تلقین کی۔مہمانان خصوصی مفتی ہارون‌ندوی نے اظہار خیال فرماتے  ہوئے دینی و عصری علوم کے حصول کی تلقین کرتے ہوئے اللہ کو راضی کرنے والے کام کرنے کو کہا ساتھ ہی مثبت کام کرنے والے اللہ کے دوست اور تخریبی سوچ وکام کرنے والےاللہ کے دشمن ہوتے ہیں  کہاساتھ ہی نیک کاروں کے ساتھ رہنے اورفروغ تعلیم میں کام‌کرںے والوں کا تعاون کرنے کی اپیل تو اعجاز ملک(صدر انجمن تعلیم المسلمین ) نے بھی کتب خانہ کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے ہر طرح کی مسابقت کا سامنا کرنے کے لئے تیار رہنے کی بات کہی راقم الحروف کے ہمراہ صدر معلمہ تنویر جہاں شیخ نے بھی اظہار خیال کیا۔ ثقافتی تقریب میں طالبات نے مطالعہ کی اہمیت پر روشنی ڈالنے والی نگارشات پیش کیں جن میں صفدر ہاشمی کی نظم “کتابیں”ایکشن سانگ میں پیش کرکے خوب داد وتحسین کے ساتھ نقد رقم کے انعامات بھی حاصل کۓ۔ ایک طالبہ نے قاضی مشتاق احمد کی کہانی “لکشمن ریکھا کے پار”پر سیر حاصل تبصرہ کیااسی کے ساتھ سال رواں میں دہم و دوازدہم جماعتوں میں نمایاں نمبرات سے کامیابی حاصل کرنے والی طالبات کو قاضی مشتاق احمد کی جانب سے نقد رقم و قرآن مجید کا تحفہ دیکر حوصلہ افزائی کی گئی،ساتھ ہی کتاب میلہ کا اہتمام ہوا جس کا افتتاح مفتی ہارون‌ندوی کے دست مبارک سے ہوا جس میں دارالمطالعہ میں موجود ہزاروں کتابوں کو پیش کیا گیا قبل ازیں مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی و خصوصی دعاؤں کا اہتمام ہوا اس موقع پر ادارہ کے نائب صدر الحاج عبدالمجید سیٹھ زکریا،خازن ڈاکٹر محمد طاہر شیخ،رکن زاہد شاہ موجود تھے کامیابی کے لئے صدر معلمہ کی نگرانی میں لایبریری انچارج تحمین شیخ وجملہ تدریسی وغیر تدریسی عملے نے محنت کی۔

Recent Posts

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک) ہندوستان کی معیشت، جو کہ ایک ترقی پذیر مخلوط معیشت ہے، عالمی سطح پر اپنی تیزی سے ترقی کی صلاحیت اور متنوع معاشی ڈھانچے کی وجہ سے نمایاں ہے۔دعویٰ یہ کیا جارہا ہے کہ یہ دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت ہے اگر ہم برائے نام جی ڈی پی (Nominal GDP) کی...

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

کولکاتہ(معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستان کی چمڑا(لیدر) صنعت ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور اس کا مستقبل بہت زیادہ امکانات سے بھرپور نظر آتا ہے۔ یہ صنعت نہ صرف روزگار کے مواقع فراہم کرتی ہے بلکہ برآمدات کے ذریعے زرمبادلہ کمانے میں بھی اہم شراکت دار ہے۔ اس مضمون...