Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

🏆ننھا تاجر مقابلہ کی انعامی تقریب(ایوارڈ پروگرام)🎖️

by | Dec 1, 2022

منعام حسین سعدا

جلسے کی ترتیب سے لے کر جلسہ کو سنبھالنے تک غرض ہر کام کاروان اطفال کے ننھے منے بچوں اور نوعمروں نے کیا جن کی عمر 14سال سے بھی کم ہے۔ الحمدللہ کاروان اطفال دسیوں ایسے جلسے کر چکی ہے
کاروان اطفال بچوں کی تربیت کے لیے ہمیشہ کوشاں رہا ہے خصوصاً چھٹیوں میں کاروان اطفال بچوں کے اوقات کو ضائع ہونے سے بچانے کے لیے مختلف مقابلوں کا انعقاد کرتا ہے تاکہ بچوں کے وقت کا صحیح استعمال بھی ہو اور اس کے ذریعے ان کی تفریح اور تربیت کا سامان بھی ہو۔
ہر بار کی طرح اس مرتبہ کی چھٹیوں میں بھی کاروان اطفال ایک منفرد مقابلہ ننھا تاجر لے کر بچوں کے درمیان حاضر ہوا۔مقابلے کا اعلان کرنا تھا کہ پورے شہر میں ننھا تاجر موضوع سخن بن گیا اور دیکھتے ہی دیکھتے دو دنوں میں ۸۰ سے زائد ننھے منے تاجروں کی ننھی منی دکانیں سج گئیں۔ یہ مقابلہ پورے دس دنوں تک چلتا رہا۔روزانہ کاروان اطفال کے نمائندے ان کی دکانوں میں جاکر ان کی مکمل رپورٹ لیتے اور روزانہ کا حساب،صفائی ستھرائی،اشیاء کے انتخاب اور بہت سی چیزوں پر ان کو نمبرات دیتے تھے۔


مؤرخہ ۲۱ ربیع الثانی١٤٤٤ھ مطابق 18 نومبر 2022ء بروز جمعرات عصر کی نماز کے فوراً بعد دفتر ادارہ ادب اطفال بھٹکل کے متصل خوبصورت میدان میں اسی ننھا تاجر مقابلے کی انعامی تقریب سجائی گئی جس کی نظامت کاروان اطفال کے نائب امیر عثمان غنی ہلارے نے کی ، عصر کے فوراً بعد شروع ہونے والی اس تقریب کا آغاز عبد الرحمن صدیقہ کی خوش الحان تلاوت سے ہوا حیان یس یم نے اپنی رس گھولتی آواز سے بارگاہ نبوت میں نعت کا نذرانہ پیش کیا۔اس کے بعد کاروان کلاسز کی جھلکیاں پیش کی گئیں جن میں ازین احمد، محمد رافد، ابوبکر ہلارے، ،جہیم،ایان حیات اور فاتح خلیفہ نے خوبصورت نظمیں اور پر جوش تقریر اور آداب پیش کرکے سامعین کو متاثر کیا۔ مسیب محتشم نے علامہ اقبال کے اشعار گاگر اقبال کے شاہینوں کو پرجوش کیا اور تڑپنے پھڑکنے کی توفیق مانگ کر دل مرتضی اور سوز صدیق کی خدا سے تمنا کی۔
رائد احمد قاضی نے اپنی جادوئی آواز سے کاروان اطفال کا ترانہ پڑھ کر محفل کو مزید مسحور کیا۔
مہمانوں کی خدمت میں کاروان اطفال کے سابق امیر مفازائیکیری نے استقبالیہ پیش کیا اور عاصم ائیکیری نے ننھا تاجر مقابلے کی تفصیلی رپورٹ اور مقابلے کی غرض و غایت پیش کی ۔


اس کے بعد ننھا تاجر مقابلے کے نمایاں تاجروں کے درمیان انعامات تقسیم کیے گئے۔
اس نشست میں مہمان خصوصی کے طور پر قاضی جماعت المسلین بھٹکل جناب مولانا عبد الرب خطیب ندوی مدظہ تشریف لائے تھے اور ساتھ ہی ساتھ جناب مولانا نعمت اللہ عسکری ندوی ،جناب مولانا صہیب منا ندوی ، قیوم صاحب (یو نیورسل میڈکل) اور ماجد رکن الدین صاحب تشریف لائے تھے ۔ مولانا عبدالرب صاحب مولانا نعمت اللہ صاحب اور مولانا صہیب صاحب نے اپنی خوشی و مسرت کا اظہار کیا اور اپنے مفید نصائح سے بچوں کو مستفید فرمایا۔
مہمانوں کی گفتگو پر اس ننھا تاجر مقابلے کی انعامی تقریب کا اختمام ہوا۔

Recent Posts

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک) ہندوستان کی معیشت، جو کہ ایک ترقی پذیر مخلوط معیشت ہے، عالمی سطح پر اپنی تیزی سے ترقی کی صلاحیت اور متنوع معاشی ڈھانچے کی وجہ سے نمایاں ہے۔دعویٰ یہ کیا جارہا ہے کہ یہ دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت ہے اگر ہم برائے نام جی ڈی پی (Nominal GDP) کی...

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

کولکاتہ(معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستان کی چمڑا(لیدر) صنعت ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور اس کا مستقبل بہت زیادہ امکانات سے بھرپور نظر آتا ہے۔ یہ صنعت نہ صرف روزگار کے مواقع فراہم کرتی ہے بلکہ برآمدات کے ذریعے زرمبادلہ کمانے میں بھی اہم شراکت دار ہے۔ اس مضمون...