16 دسمبر تا 22 دسمبر 2022 7 روزہ تعلیمی میلہ’بعنوان’ اِگنائٹ ایجوکیشن ایکسپو‘‘ کا انعقاد

’’سوشل سیون فاؤنڈیشن ‘‘ کے زیر اہتمام عام خاص میدان، اورنگ آباد میں,
7 دن تعلیم و تدریس کے مختلف موضوعات پر ماہرین کے سیمینار، کانفرنس ، اجلاس اور ادبی محفلوں کا انعقاد

کورونا کے وبائی دور نے نونہالانِ ملت کی تعلیم، غذائیت، ذہنی صحت اور مجموعی ترقی کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ بالخصوص تعلیمی شعبہ جس طرح سے متاثر ہوا ہے اس کی تلافی مشکل نظر آرہی ہے، اگرچہ اسکول ، کالجس اور مدرسے دوبارہ شروع ہو چکے ہیں،لیکن ہمیں ہر گزرتے دن کے ساتھ نئی مشکلات اورنئے چیلنجز کا سامنا ہے۔ان حالات میں تعلیمی بیداری ، تعلیمی مظاہرے اور حوصلہ افزائی کے پروگرام وقت کی اہم ترین ضرورت ہیں۔ اس ضرورت کواپنی ذمہ داری سمجھتے ہوئے مختلف تعلیمی اداروں اور انجمنوں، تعلیمی شعبہ میں برسرِ کارسماجی کارکنان اور تعلیم یافتہ افراد کو ایک چھت کے نیچے اکٹھا کرنے کے لیے’’سوشل سیون فاؤنڈیشن ‘‘ عام خاص میدان، اورنگ آباد میں 16 دسمبر تا 22 دسمبر 2022 ایک 7 روزہ تعلیمی میلہ’’ اِگنائٹ ایجوکیشن ایکسپو‘‘ کے عنوان سے منعقد کر رہاہے۔
’’اِگنائٹ ایجوکیشن ایکسپو‘‘ میں لگاتار 7 دن تعلیم و تدریس کے مختلف موضوعات پر سیمینار، کانفرنس اور حوصلہ افزائی کے پروگرامس منعقد ہوں گے۔ صبر آزما وبائی دور کے بعد یہ ’’تعلیمی میلہ ‘‘ تعلیم، نمائش اور تفریح کا خوشگوار امتزاج بننے جا رہا ہے۔
ایجوکیشن ایکسپو 2022 ایکسپو میں سرگرمیاں:
– اردو کتاب میلہ: ملک کی مختلف ریاستوں سے 46 سے زائد بک پبلشرز اس نمائش میں حصہ لے رہے ہیںاور100 سے زائد اسکولس ،کوچنگ کلاسس اور ایجوکیشنل پروڈکٹس اور سروسیس کے نمائشی اسٹالز ہوں گے۔
– ہاؤس آف وِزڈم: ہاؤس آف وِزڈم ایک اِنڈور آڈیٹوریم ہے جس میں ملک کے معروف ماہرین ِتعلیم ،اساتذہ، والدین اور تعلیمی اداروں کے ذمہ داران سات دن تک ہر روز مختلف موضوعات پر مباحثے اور تربیتی سیشن منعقد کریں گے جس سے یقیناً مقامی لوگوں کو فائدہ ہوگا۔
– ڈاکٹر رفیق زکریا آڈیٹوریم: ساتوں دن ، شام کو سرپرست، اساتذہ اور عوام الناس کے لیے رہنمائی کے پروگرامس ہوں گے،خاص طور پر 17 دسمبر 2022 کو مولانا حذیفہ وستانوی صاحب ،جناب منور زماں صاحب ، جناب مبارک کاپڑی صاحب ، جناب ایڈوکیٹ سیدفیض صاحب اور جناب ولی رحمانی صاحب کے پروگرامس ہوں گے۔اس کے علاوہ مختلف تعلیمی اداروں کے سالانہ پروگرامس اور طلبہ کے لیے مختلف مقابلے منعقد کیے جائیں گے۔
– بچوں کے لیے پلے زون : مختلف اسپاٹ مقابلوں اور لکی ڈراز کے ذریعے بچوں اور والدین کو روزانہ تحائف دیے جائیں گے، 20 سے زائد فوڈ اسٹالز لگائے جا رہے ہیں۔
– سائنس اور قدیم سکوں کا میوزیم: IRC کے زیر اہتمام اس میوزیم کے ذریعہ 1001 سائنسی ایجادات ،سینکڑوں قدیم سکوںاور نوادرات کو منظر عام پر لایا جائے گااور بھی دوسری بہت سی ایجادات جو طلباء، والدین اور اساتذہ کے لیے ایک بالکل نیا تجربہ ہوں گی۔
اس ضمن میں شہریان ، تنظیموں اور تعلیمی اداروں سے پرزور گذارش ہے کہ اس ایجوکیشن ایکسپو میں بڑے پیمانے پر شرکت کریں ، اردو کتاب میلہ کو کامیاب بنائیں اور اس ایجوکیشن ایکسپو سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں۔
دیگر تفصیلات ویب سائٹ پر موجود ہیں،اگر آپ ہماری ویب سائٹ (www.EducationExpo.org)پر اپنا رجسٹریشن کرواتے ہیں تو وقت بوقت پروگرامس کی تفصیلات بھی روانہ کی جائیں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *