نئی دہلی : گڈس اینڈ سروس ٹیکس (جی ایس ٹی) کونسل کی میٹنگ میں ریاستوں کو جی ایس ٹی معاوضہ دینے کا اعلان کیا گیا۔ میٹنگ میں جون کے لیے ریاستوں کوتقریباً ۱۶؍ کروڑ روپے مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ کونسل کی ۴۹؍ویں میٹنگ سنیچر کو مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کی صدارت میں منعقد ہوئی۔
اجلاس میں راب پر ٹیکس میں کمی کی گئی ہے۔ اس جی ایس ٹی کی شرح ۱۸؍فیصد سے کم کر کے صفر کر دی گئی۔ اگر یہ پہلے سے پیک شدہ اور ریڈی میڈ ہے تو اس پر ۵؍فیصد کی شرح سے ٹیکس لگے گا۔ جی ایس ٹی کونسل کی میٹنگ میں پنسل اور شارپنرز پر جی ایس ٹی کی شرح کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پنسل اور شارپنرز پر جی ایس ٹی کی شرح ۱۸؍فیصد سے کم کر کے ۱۲؍فیصد کر دی گئی ہے۔
جنوری ۲۰۲۳ء میں جی ایس ٹی کی وصولی تقریباً ۲؍لاکھ کروڑ روپے ہوئی ہے ۔ یہ لگاتار ۱۱؍واں مہینہ ہے جب جی ایس ٹی کا کلیشن دیڑھ لاکھ کروڑ سے زیادہ رہا ہے ۔
پچھلی میٹنگ میں ایس یو وی اور کرایہ داروں کے معاملے میں وضاحت دی گئی تھی۔اس سے قبل دسمبر میں ہوئی میٹنگ میں جی ایس ٹی کونسل کی میٹنگ میں ایس یو وی گاڑیوں کی تعریف طے کی گئی تھی۔ میٹنگ میں بتایا گیا ہے کہ ایس یو وی پر ۲۸؍ فیصد جی ایس ٹی اور ۲۲؍فیصد سیس لگے گا۔ اس صورت میں، اس پر موثر ٹیکس کی شرح ۵۰؍فیصد ہوگی ۔ اس کے ساتھ ہی بائیو فیول پر جی ایس ٹی کو ۱۸؍ فیصد سے کم کر کے ۵؍فیصد کر دیا گیا ہے۔ دالوں پر جی ایس ٹی اب ۵؍ فیصد سے کم کر کے صفر کر دیا گیا ہے۔

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات
ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک ) ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی صنعتوں میں سے ایک ہے اور آنے والے برسوں میں اس کے مستقبل کے امکانات بہت روشن ہیں۔ 2025 سے آگے، یہ صنعت تکنیکی ترقی، پالیسی اصلاحات، ماحولیاتی تقاضوں اور صارفین کے بدلتے...