غیر ملکی سرمایہ کاروں کی فروری ماہ میں واپسی ، ۷؍ہزار کروڑ کی خریداری کی

ممبئی : ہندوستان کی اسٹاک مارکیٹوں میں غیر ملکی پورٹ فولیو سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔ ہندوستانی اسٹاک مارکیٹ کی طرف غیر ملکی سرمایہ کاروں  کا رجحان ایک بار پھر بڑھ گیا ہے۔ پچھلے ہفتے، غیر ملکی سرمایہ کاروں نے اسٹاک مارکیٹ میں خالص بنیاد پر ۷؍ہزار ۶۰۰؍کروڑ روپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی۔
ڈیپازٹری کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ پچھلے ہفتے یعنی ۷؍فروری سے ۱۲؍ فروری تک، غیر ملکی پورٹ فولیو سرمایہ کاروں نے ۳؍ہزار ۹۲۰؍کروڑ روپے کے حصص فروخت کیے تھے۔ اس تناظر میں، ہمانشو سریواستو، ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر-منیجر ریسرچ، مارننگ اسٹار انڈیا نے کہا کہ ایف پی آئی کے بہاؤ میں بہتری آئی ہے۔ ہندوستانی اسٹاک مارکیٹوں کی طرف اس کا رجحان ایک بار پھر بڑھ گیا ہے۔
دوسری جانب جیوجیت فائنانشل سروسز کے چیف انویسٹمنٹ اسٹریٹجسٹ وی کے وجے کمار نے کہا کہ جنوری کے آغاز سے ہندوستان میں شروع ہونے والا فروخت کا رجحان ختم ہوتا نظر آرہا ہے۔ تاہم، ابھی اس بات کی کوئی گارنٹی نہیں ہے کہ فروخت کرنے کا رجحان یقینا ختم ہوگیا ہے۔ ہوسکتا ہے کہ یہ غیر ملکی سرمایہ کار دوبارہ فروخت کرنا شروع کردیں۔اعداد و شمار کے مطابق، 17 فروری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران، غیر ملکی سرمایہ خالص بنیاد پر ۷؍ہزار کروڑ روپے کے حصص خریدے ہیں۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس سال کے آغاز سے لے کر ۱۰؍فروری تک یہ فروخؒ کررہے تھے اس دوران انہوں نے ۲۸؍ہزار کروڑ کے شیئر فروخت کئے تھے۔  غیر ملکی سرمایہ کار آٹو اور آٹو پارٹس اور مینوفیکچرنگ میں خریداری کررہےہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *