پچھلے کچھ سالوں میں، ملک میں ’یو پی آئی ‘لین دین کی تعداد میں تیزی آئی ہے۔ رجسٹرڈ ’یو پی آئی ‘ سودے مالی سال ۲۲۔۲۰۲۱ء میں ۴۵لین تھے، جو پچھلے ۳؍ سالوں میں ۸؍گنا اور پچھلے ۴؍سالوں میں ۵۰؍گنا ترقی کو ظاہر کرتے ہیں ۔وزارت خزانہ کے مطابق ڈیجیٹل ادائیگیوں کو فروغ دینے کے لیے، الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت نے ’رو۔پے‘ کارڈز اور کم قیمت کی منظوری دی ہے۔
حکومت کی طرف سے کئے گئے مختلف اقدامات کے نتیجے میں، ہندوستان میں ڈیجیٹل لین دین میں تبدیلی آئی ہے، جو کہ پچھلے چار مالی سالوں میں ڈیجیٹل لین دین کی تعداد میں اضافہ سے ظاہر ہوتا ہے۔ ۱۹۔۲۰۱۸ء سے پچھلے چار سالوں کے دوران ڈیجیٹل ادائیگیوں کے حجم میں ۲۰۰؍ فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔ مزید، نیشنل پیمنٹس کارپوریشن آف انڈیا سے موصول ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق مالی سال ۲۲۔۲۰۲۱ء میں رجسٹرڈ ’یو پی آئی ‘ لین دین ۴۵؍بلین تھے
ڈیجیٹل ادائیگیوں کا فروغ حکومت کی ترجیحات میں سے ایک ہے نیز ترغیبی اسکیم نے بینکوں کو ڈیجیٹل ادائیگی کا ایک مضبوط ماحولیاتی نظام بنانے کی ترغیب دے کر ڈیجیٹل ادائیگیوں کو فروغ دیا ہے تمام خطوں اور آبادی کے حصوں میں کم لاگت والے ڈیجیٹل ادائیگی کے موڈ کے طور پر فعال کیا ہے۔ ۔ بینک اپنے صارفین کو ڈیجیٹل موڈ میں جدید اور پریشانی سے پاک بینکنگ خدمات فراہم کرنے کے لیے جدید ترین ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کو اپنا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ ڈیجیٹل ادائیگیوں کو فروغ دینا حکومت کی ترجیحات میں سے ایک ہے تاکہ ملک کے لوگوں کے لیے بغیر کسی پریشانی اور بغیر کسی رکاوٹ کے بینکنگ لین دین کی سہولت فراہم کی جا سکے۔

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات
ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک ) ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی صنعتوں میں سے ایک ہے اور آنے والے برسوں میں اس کے مستقبل کے امکانات بہت روشن ہیں۔ 2025 سے آگے، یہ صنعت تکنیکی ترقی، پالیسی اصلاحات، ماحولیاتی تقاضوں اور صارفین کے بدلتے...