نئی دہلی: بدھ کو اڈانی گروپ کی تمام کمپنیوں میں زبردست فروخت دیکھی تھی ۔ گروپ کی فلیگ شپ کمپنی ادنی انٹرپرائزز کےشیئر ۱۱؍فیصد گرگئے۔ اسی طرح اڈانی بندرگاہوں میں سات فیصد سے زیادہ نقصان دیکھا گیا۔ یہ دونوں اسٹاک نفٹٹی ففٹی کے سب سے زیادہ نقصان اٹھانے والوں میں شامل تھے۔ آئیے جانتے ہیں کس سٹاک میں کتنا نقصان ہوا۔
۱۔ اڈانی انٹرپرائزز لمیٹڈ: این ایس ای پر کمپنی کا اسٹاک ۱۱؍فیصد گر کر ۱۳۹۷؍رپوے پر بن دہوا۔ گزشتہ روز یہ شیئر ۱۵۷۱؍پرتھا ۔
۲۔ اڈانی گرین انرجی لمیٹڈ: اس اسٹاک نے بدھ کو پانچ فیصد کی گراوٹ کے ساتھ لوئر سرکٹ پر پہنچ گیا ۔ اس پر صرف پانچ فیصد کا ہی ’لوئرسرکٹ‘ ہے اسلئے تباہی کم ہوئی ، کیونکہ اسٹاک ایکس چینج کا کمپیوٹرسسٹم اس شیئر میں پانچ فیصد سے کم کے دام پر سودا قبول نہیں کررہاتھا۔
۳۔ اڈانی ٹرانسمیشن: اس اسٹاک نے بھی پانچ فیصد کے نقصان کے ساتھ ’لوئرسرکٹ‘ پر پہنچ گیا ۔ اس میں بھی سیبی نے صرف پانچ فیصد کا ہی ’لوئر سرکٹ‘ لگا رکھا ہے اسلئے اس میں زیادہ گراوٹ نہیں ہوسکی ۔
۴۔ اڈانی پورٹس اور اسپیشل اکنامک زون:اس اسٹاک نےساڑھے چار فیصد کی گراوٹ درج کی
۵۔اڈانی ٹوٹال گیس: یہ اسٹاک بھی پانچ فیصد کی گراوٹ کےساتھ لوور سرکٹ کو پہنچ گیا۔
۶۔ امبوجا سیمنٹس لمیٹڈ:یہ اسٹاک بھی پانچ فیصد گرالیکن اس میں اسٹاک ایکس چینج نے لوور سرکٹ نہیں لگائی تھی ۔
۷۔ اے سی سی سیمنٹس :یہ اسٹاک بھی ۴؍فیصد کمی کےساتھ بند ہوا۔
۸۔ اڈانی پاور لمیٹڈ: یہ اسٹاک بھی پانچ فیصد کی گراوٹ کےساتھ لوور سرکٹ کو جا لگا۔
۹۔اڈانی ولمر : یہ کمپنی اڈانی کی سب سے مضبوط کمپنی سمجھی جاتی ہے لیکن اس میں بھی پانچ فیصد کی گراوٹ ہوئی۔