ہندوستان اس وقت دنیا کی سب سے بڑی خوردہ منڈیوں میں سے ایک ہے۔ ای کامرس اور آرگنائزڈ ریٹیل سیکٹر کے ابھرنے نے پچھلے کچھ سالوں کے دوران ریٹیل مارکیٹ کو فروغ دیا ہے۔ تاہم ای کامرس کے دور میں بھی آف لائن ریٹیل مارکیٹ کی ترقی متاثر نہیں ہوئی ہے۔ اس وجہ سے یہ سال ملک کے بڑے شہروں میں مالز کی ترقی کی شرح کے لحاظ سے ایک نیا ریکارڈ ہولڈر ثابت ہو سکتا ہے۔
پراپرٹی کنسلٹنٹ انارک اینڈ ریٹیلرز ایسوسی ایشن آف انڈیا نے اس سلسلے میں ایک رپورٹ جاری کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق سال ۲۰۲۳ء میں ملک کے ٹاپ سات شہروں میں مال کی جگہ میں تقریباً ۱۱۰؍لاکھ مربع فٹ کا اضافہ ہوگا۔ یہ فٹ بال کے ۱۴۵؍ میدانوں کے رقبے سے زیادہ ہوگا۔ کورونا وبا کی وجہ سے چند سالوں کی سستی کے بعد مال سیکٹر میں شاندار تیزی کی واپسی کے آثار نظر آرہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق صرف ۲۰۲۳ء میں پچھلے تین سالوں میں جتنی ترقی ہوئی ہے اس سے زیادہ ترقی ہونے والی ہے۔ یہ کسی ایک سال کے دوران مال کی جگہ میں اب تک کا سب سے بڑا اضافہ ہوگا۔ رپورٹ کے مطابق اس وقت ملک کے سات بڑے شہروں بنگلورو، چنئی، حیدرآباد، کولکتہ، ممبئی، دہلی(این سی آر) اور پونے میں ۵۱؍ ملین مربع فٹ مال کی جگہ ہے۔ سال ۲۰۲۶ء تک اس میں ۲۵۰؍لاکھ مربع فٹ کا اضافہ ہونے والا ہے۔

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات
ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک ) ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی صنعتوں میں سے ایک ہے اور آنے والے برسوں میں اس کے مستقبل کے امکانات بہت روشن ہیں۔ 2025 سے آگے، یہ صنعت تکنیکی ترقی، پالیسی اصلاحات، ماحولیاتی تقاضوں اور صارفین کے بدلتے...