ممبئی : لائف انشورنس کارپوریشن ملک کی سب سے بڑی انشورنس کمپنی ہے لیکن اسٹاک ایکس چینج پر اس کا حال بُرا ہے۔ہنڈن برگ کی رپورٹ آنے کے بعد سے شیئر میں لگاتار گراوٹ جاری ہے اور اب یہ شیئر لسٹنگ سے لے کر اب تک کی سب سے نچلی سطح پر آگیا ہے۔ پیر ۲۷؍ فروری کو شیئر تقریباً ۳؍فیصد گرا اور ۵۶۶؍روپے پر آ گیا۔ یہ ایل آئی سی کی لسٹنگ سے لے کر اب تک کی سب سے کم قیمت ہے۔
جب سے اڈانی گروپ کے حصص میں ایل آئی سی کی نمائش کا معاملہ سامنے آیا ہے، تب سے ایل آئی سی کے اسٹاک میں کمزوری دیکھی جارہی ہے۔ ایل آئی سی کا اسٹاک اب اس کی آئی پی او قیمت سے 40 فیصد نیچے آگیا ہے۔ جن سرمایہ کاروں نے ایل آئی سی کے آئی پی او میں سرمایہ کاری کی تھی اب انہیں بھاری نقصان کا سامنا ہے۔ ایل آئی سی نے آئی پی او میں ۹۴۹؍روپے فی حصص کی قیمت پر رقم اکٹھی کی۔
ہنڈن برگ کی رپورٹ ۲۴؍جنوری ۲۰۲۳ء کو جاری ہوئی، اس دن ایل آئی سی سی کا شیئر ۷۰۲؍ روپے پر ٹریڈ کر رہا تھا۔ لیکن اس سطح سے اسٹاک اب تقریباً ۱۹؍ فیصد تک گر گیا ہے۔ رپورٹ کی وجہ سے اڈانی گروپ کے اسٹاک اسی طرح گر رہے ہیں۔ اور اڈانی گروپ کے حصص میں ایل آئی سی کی سرمایہ کاری کی قیمت ۸۲؍ہزار کروڑ روپے تھی۔ ایل آئی سی کی سرمایہ کاری کی قیمت میں تقریباً ۵۰؍ہزار کروڑ روپے کی کمی آئی ہے۔ ایل آئی سی نے اڈانی گروپ کی مختلف کمپنیوں سے ۳۰؍ہزار ۱۲۷؍ کروڑ روپے کے اسٹاک خریدے تھے۔ یعنی جو منافع ایل آئی سی کو اڈانی گروپ کے اسٹاک میں سرمایہ کاری کرنے پر مل رہا تھا وہ تقریباً ہونے کے قریب ہے۔

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات
ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک ) ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی صنعتوں میں سے ایک ہے اور آنے والے برسوں میں اس کے مستقبل کے امکانات بہت روشن ہیں۔ 2025 سے آگے، یہ صنعت تکنیکی ترقی، پالیسی اصلاحات، ماحولیاتی تقاضوں اور صارفین کے بدلتے...