پروفیسر کے ایم قادر محی الدین
چنئی: یکم مارچ کو تمل ناڈ و وزیر اعلی ایم کے اسٹالن کی سالگرہ کے موقع پر انڈین یونین مسلم لیگ (آئی یو ایم ایل) کے قومی صدر پروفیسر کے ایم قادر محی الدین نے اپنے مبارکبادی پیغام میں کہا ہے کہ تمل ناڈو وزیر اعلی تلابتی ایم کے اسٹالن یکم مارچ 2023کو اپنی 70ویں سالگرہ منائیں گے۔ ہماری خواہش ہے کہ تلابتی ایم کے اسٹالن ہمیشہ عزت و شہرت سے مالا مال رہیں۔ ایم کے اسٹالن تمل ناڈو کے عظیم فلاسفر پریار، عظیم رہنما انادرائی اور اپنے والد کلائینجر ایم کروناندھی کے نقش قدم پر کامیابی کے ساتھ سفر کررہے ہیں اور تمل ناڈو میں ‘دراوڈا ماڈل ‘کے ذریعے مثالی حکمرانی کررہے ہیں۔ ہم دیکھ رہے ہیں کہ ہندوستان کی دوسری ریاستوں میں تمل ناڈو کے’دراوڈا ماڈل ‘حکومت کی سراہنا ہورہی ہے۔ وزیر اعلی ایم کے اسٹالن نے ملک کی وفاقیت کو برقرار رکھنے کیلئے واضح طور پر سماجی انصاف کی پالیسی کا اعلان کرکے ہندوستانی سیاست میں ایک اہم بدلاؤ لانے کی کوشش کررہے ہیں۔ تمل ناڈو کے عوام کیلئے یکم مارچ نہ صرف وزیر اعلی ایم کے اسٹالن کی یوم پیدائش ہے،بلکہ ان کا ماننا ہے کہ وہ دن پورے ہندوستان میں سماجی انصاف کی روشنی پھیلنے کا دن ہے۔تمل ناڈو وزیر اعلی ایم کے اسٹالن کے والد کلائنجر ایم کروناندھی نے تمل اور تمل ناڈو کیلئے جی کر دکھایا تھا۔ ہماری خواہش ہے کہ وزیر اعلی ایم کے اسٹالن جو کلائنجر ایم کروناندھی کے نظریات کو اپنے دل میں رکھتے ہیں اور ان کے نقش قدم پر چل رہے ہیں، آنے والے کئی سالوں تک تمل اور تمل ناڈو کے لوگوں کیلئے جیتے رہیں اور عوام کی خدمت کرتے رہیں۔