Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

تمل ناڈووزیر اعلی ایم کے اسٹالن کی سالگرہ پورے ہندوستان میں سماجی انصاف کی روشنی پھیلنے کا دن ہے

by | Feb 28, 2023

 پروفیسر کے ایم قادر محی الدین

چنئی:  یکم مارچ کو تمل ناڈ و وزیر اعلی ایم کے اسٹالن کی سالگرہ کے موقع پر انڈین یونین مسلم لیگ (آئی یو ایم ایل) کے قومی صدر پروفیسر کے ایم قادر محی الدین نے اپنے مبارکبادی پیغام میں کہا ہے کہ تمل ناڈو وزیر اعلی تلابتی ایم کے اسٹالن یکم مارچ 2023کو اپنی 70ویں سالگرہ منائیں گے۔ ہماری خواہش ہے کہ تلابتی ایم کے اسٹالن ہمیشہ عزت و شہرت سے مالا مال رہیں۔ ایم کے اسٹالن تمل ناڈو کے عظیم فلاسفر پریار، عظیم رہنما انادرائی اور اپنے والد کلائینجر ایم کروناندھی کے نقش قدم پر کامیابی کے ساتھ سفر کررہے ہیں اور تمل ناڈو میں ‘دراوڈا ماڈل ‘کے ذریعے مثالی حکمرانی کررہے ہیں۔ ہم دیکھ رہے ہیں کہ ہندوستان کی دوسری ریاستوں میں تمل ناڈو کے’دراوڈا ماڈل ‘حکومت کی سراہنا ہورہی ہے۔ وزیر اعلی ایم کے اسٹالن نے ملک کی وفاقیت کو برقرار رکھنے کیلئے واضح طور پر سماجی انصاف کی پالیسی کا اعلان کرکے ہندوستانی سیاست میں ایک اہم بدلاؤ لانے کی کوشش کررہے ہیں۔ تمل ناڈو کے عوام کیلئے یکم مارچ نہ صرف وزیر اعلی ایم کے اسٹالن کی یوم پیدائش ہے،بلکہ ان کا ماننا ہے کہ وہ دن پورے ہندوستان میں سماجی انصاف کی روشنی پھیلنے کا دن ہے۔تمل ناڈو وزیر اعلی ایم کے اسٹالن کے والد کلائنجر ایم کروناندھی نے تمل اور تمل ناڈو کیلئے جی کر دکھایا تھا۔ ہماری خواہش ہے کہ وزیر اعلی ایم کے اسٹالن جو کلائنجر ایم کروناندھی کے نظریات کو اپنے دل میں رکھتے ہیں اور ان کے نقش قدم پر چل رہے ہیں، آنے والے کئی سالوں تک تمل اور تمل ناڈو کے لوگوں کیلئے جیتے رہیں اور عوام کی خدمت کرتے رہیں۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...