Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

زوماٹو نے کمیشن بڑھانے کا مطالبہ، لیکن ریستوران اس کے لیے تیار نہیں

by | Feb 28, 2023

ممبئی : زوماٹو نے ریستورانوں سے کمیشن میں اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس کے لیے زوماٹو نے ریستورانوں سے بات چیت شروع کر دی ہے۔ لیکن زوماٹو کے اس اقدام کو لے کر ریستوراں انڈسٹری میں ناراضگی دیکھی جا رہی ہے۔ ریستوراں انڈسٹری نے زوماٹو کے اس مطالبے کو ماننے سے انکار کر دیا ہے۔ اکنامک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق زوماٹو نے کمیشن میں ۲؍سے ۶؍ فیصد تک اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔زوماٹو نے یہ قدم مالی سال ۲۳۔۲۰۲۲ءکی سہ ماہی میں بڑھتے ہوئے نقصان کے بعد اٹھایا ہے۔ تیسری سہ ماہی میں خوراک کی فراہمی کی کل تعداد میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔ اب کورونا کے خاتمے کے بعد لوگ ریستورانوں میں جانے کو ترجیح دے رہے ہیں۔
ریستورانوں نے اپنا کمیشن بڑھانے کا زوماٹو کا مطالبہ ٹھکرا دیا ہے۔ نیشنل ریسٹورانٹ ایسوسی ایشن آف انڈیا  کے صدر کبیر سوری نے کہا کہ وہ اس بارے میں زوماٹو سے بات کریں گے۔ تاہم، زوماٹو نے کمیشن کے حوالے سے بہت سے ریستورانوں کے ساتھ شرائط و ضوابط پر دوبارہ بات چیت شروع کر دی ہے۔ کمپنی کی توجہ کسی بھی صورت حال میں اپنے منافع کو بڑھانے پر مرکوز ہے۔ زوماٹو پچھلے دو سال سے ۱۸؍ سے ۲۵؍ فیصد فی آرڈر کمیشن وصول کرتا ہے۔
زوماٹو نے کمیشن میں اضافے کی مانگ کے پیچھے دسمبر کی سہ ماہی میں نقصانات میں اضافہ دیکھا ہے۔ کمپنی کو دسمبر کی سہ ماہی میں ۳۴۷؍ کروڑ روپے کا نقصان ہوا، جو گزشتہ سال کی اسی سہ ماہی کے مقابلے ۶۳؍ کروڑ روپے زیادہ ہے۔
حال ہی میں زوماٹو نے طلباء اور دفتر جانے والوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے روزانہ ہوم اسٹائل میل سروس کا آغاز کیا ہے۔ یہ میل صرف ۱۰؍سے ۱۵؍ منٹ میں ڈیلیور ہو جائیں گے اور اس کی قیمت ڈیلیوری لاگت کو چھوڑ کر ۸۹؍روپے فی میل مقرر کی گئی ہے۔ یہ سروس گروگرام میں ایک پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر شروع کی گئی ہے۔

Recent Posts

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک ) ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی صنعتوں میں سے ایک ہے اور آنے والے برسوں میں اس کے مستقبل کے امکانات بہت روشن ہیں۔ 2025 سے آگے، یہ صنعت تکنیکی ترقی، پالیسی اصلاحات، ماحولیاتی تقاضوں اور صارفین کے بدلتے...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک) ہندوستان کی معیشت، جو کہ ایک ترقی پذیر مخلوط معیشت ہے، عالمی سطح پر اپنی تیزی سے ترقی کی صلاحیت اور متنوع معاشی ڈھانچے کی وجہ سے نمایاں ہے۔دعویٰ یہ کیا جارہا ہے کہ یہ دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت ہے اگر ہم برائے نام جی ڈی پی (Nominal GDP) کی...