ہندوستان میں غیر سودی مائیکروفائنانس اور اس کے ادارے

Azizur Rehman

عزیزالرحمن فلاحی

مائیکروفنانس (Microfinance) ایک ایسا اداراہ ہے جہاں فنانس (Finance)یا بینکنگ (Banking)کی خدمات متوسط درجے یا غریب طبقے کے لوگ بآسانی پوری کر سکتے ہوں۔ یہاں انکو چھوٹی مقدار میں قرض کے لین دین کی خدمات دی جاتی ہیں اور اس پرپندرہ سے پچیس فیصد انٹریسٹ ریٹ (Interest Rate)چارج کیے جاتے ہیں۔اور وہ تمام معاملات اور سروسزServices فراہم کی جاتی ہیںجو بڑے بینکوں میں دی جاتی ہیں ، بس وہی چیزیں یہاں چھوٹے پیمانے پہ کی جاتی ہیں تاکہ متوسط درجے یا غریب درجے کے لوگ اپنی ضرورتوں کو پورا کر سکیں جو غریبی کے خاتمے کیلئے کارگر ثابت ہوسکیں۔ یہاں سیونگ بھی کی جاسکتی ہیں،انوسٹمنٹ بھی کیا جاسکتا ہے، اور انشورنس بھی ۔ ان سب کا مقصد یہ ہیکہ غریبی کو ختم کرنا اور انکو بینکنگ کی سروسزServices فراہم کرنا ۔

غیر سودی مائیکروفنانس(Interestless Microfinance) کابھی وہی مقصد ہے جو سودی مائیکروفنانس کا ہے۔ بس فرق یہ ہیکہ کنونشنل مائیکروفنانس(Conventional Microfinance) سودی بنیاد پر چلتا ہے اور اسلامک مائیکروفنانس سود کے بجائے فائدے اور نقصان کی شرکت (Profit & loss sharing) کی بنیاد پر قائم ہے۔ اور اسلامک مائیکروفنانس میں قرض بلا سود پر تقسیم کیے جاتے ہیں، اور حسابات کو ریکارڈ رکھنے کیلئے تین سے آٹھ فیصد تک سروس چارج (Service Charge)کرتے ہیں۔ کچھ غیر سودی مائیکروفنانس کے ادارے (Interestless Microfinance Institutions)کا تعارف مندرجہ ذیل ہے۔
AICMEU Baitulmal cooperative credit society : اس ادارے کی ابتداء ۱۹۸۴ء میں بیت المال کے نام سے قائم ہوئی ۔ اس ادارے کا ہیڈ آفس(Head Office) بھنڈی بازار ،مومبای میں ہے، اس کے علاوہ اس ادارے کی دو برانچ کرلا اور گونڈی میں بھی ہے۔یہ ادارہ بنیادی طور پر بلا سودی طور پر غریبوں کو قرض فراہم کرتا ہے۔
اسلامی اقتصادی بنیادوں کے مطابق معاشرے کے کمزور حصے کو معاشی طور پر اٹھانے کیلئے اس ادارے کی تشکیل عمل میں آئی، اوراسی کے ساتھ ہی ایک شریعی ادارے کی ضرورت بھی تھی جو بعد میںAICMEU Baitulmal cooperative credit society کی شکل میں Maharashtra Cooperative Act کے شکل میں ظاہر ہوئی۔الحمدللہ اس نیک قدم سے ایک اچھا نتیجہ سامنے آیا ۔ ابھی تک اس نے ۶۸۸ ۶ ہزار ممبران کو ۸۹۱ ۰۳ ۳۸ ۱۳ روپے غیر سودی نظام پر قرض تقسیم کیے۔ اور ۱یک ممبر کو قرض دینے کی حد ایک لاکھ روپے تک معین کی ہے۔
اس کے علاوہ یہ ادارہ ڈپازٹ(Deposit) رقم کو حلال تجارت میں انوسٹ (Invest)کرتا ہے ۔ اور فائدہ ہونے پرفائدے کا ایک حصہ اکانٹ ہولڈر (Account Holder)کو بھی دیا جاتا ہے۔
کچھ ترمیمات(Amendmend) کے ساتھ بالآخر شعبئہ زراعت اور کوآپریشن(Cooperation) ، وزارت زراعت حکومت ہند کی جانب سے ۱۵ مارچ ۲۰۱۰ کو ملٹی اسٹیٹ کو آپریٹو کریڈٹ سوسائیٹے ایکٹ ۲۰۰۲ (Multi-State Cooperative credit society under act 2002) کے تحت جنسیوا کو آپریٹیو کریڈٹ سوسائٹی لیمیٹیڈ (Jan Seva Cooperative credit society Ltd) ہوگیا ۔ جس کا رجسٹریشن نمبرMSCS/CR/335/2010 ہے۔
گرچہ Jan Seva Cooperative credit society Ltd کا افس ممبئی میں ہی رہا۔ لیکن یہ اداراہ ہندوستان میں مندرجہ ذیل بارہ صوبوں میں کارِ عمل ہے۔
۱) آندھرا پردیش ۔ ۲) بہار۔ ۳) چھتیس گڑھ۔ ۴) دہلی ۔ ۵) کرناٹک۔ ۶) مدھیہ پردیش۔ ۷)مہاراشٹرا ۔ ۸) اڑیسہ۔ ۹) راجستھان۔ ۱۰) تمل ناڈو۔ ۱۱) اترپریش۔ ۱۲) مغربی بنگال۔
مزید جانکاری کیلئے انٹرنٹ کی طرف رجوع کریں۔
http://www.aicmeu.org
Jan Seva Cooperative credit society Ltd
Head Office:- 1st Floor, Vazir Building, 179, I. R. Road, Mumbai, India – 400 003
Tel. Nos. – + 91 – 22 – 2347 8329 / 2347 6497
Fax No. :- +91 – 22 – 2347 8884
Mobile – 91 98202 55784 (Dr. Rahmatullah – Managing Trustee)
E Mail – aicmeus@yahoo.com
سہولت مائیکروفنانس سوسائٹی (Sahulat Microfinance society): سہولت مائیکرو فنانس سوسائٹی ہندوستان کی ایک غیر سرکاری آرگنائیزیشن ہے اورغیر سودی مائیکرفنانس آرگنائیزیشن ہے۔ جو مالیاتی شمولیت اور ذریعہ معاش پروگراموں سے غربت کے خاتمے کیلئے قومی اور بین الاقوامی طور پر کام کر رہی ہے۔یہ رفاہی خدمات فراہم کرنے والی انڈین تنظیم ہے۔ تنظیم نے حالیہ دنوں میں اعلان کیا ہے ۲۰۱۶ تک ہندوستان میں ۵۰۰ غیر سودی برانچ قائم کرے گی۔ علاوہ ازیں یہ سوسائٹی چار ریجینل آفس(Regional Offices) اور ریسرچ سینٹر (Research Center) بھی قائم کریگی۔
سہولت مائیکروفنانس سوسائٹی کو مارچ ۲۰۱۰ رفاہی خدمات فراہم کرنے کے مقصد سے نئی دہلے اکونومکس (Economics) کے ایک گروپ نے قائم کی ہے۔ اور یہ سوسائٹی قومی درجے پر غیر منافع والی آرگنائیزیشن (Non-Profit Organization) کی حیثیت سے رجسٹرڈ ہے۔ اس ک ا رجسٹریشن نمبر (Registered under Societies Registration Act 1860, Regn. No. S/127/Distt. South/2010) ہے۔
اس عظیم آرگنائیزیشن کا مقصد ہے ، رفاہی کاموں کی ترقی ، تعلیمی ترقی ، اوراکانومی (Economy) ترقی کیلئے غیرسودی قرضے (Microfinance) فراہم کرنا ہے۔
سہولت مائیکروفنانس یہ ایک ملٹی نیشنل کمپنی (Multi-National Co.) ہے۔ جس کا ہیڈ آفس ، ابوالفضل انکلیو میں ہے۔ اور اس کی مختلف برانچز(Branches) کیرالا ، حیدرآباد،بہار اور ممبئی میں ہے۔مزید جانکاری کے لیے انٹرنیٹ کی طرف رجوع کریں۔
http://www.sahulat.org/
Head Office address:
F. A. 18, Ground Floor,
Near Ankur Public School,
Thokar No. 4, Abdul Fazal Enclave
Jamia Nagar, New Delhi-110025
E-Mail: sahulat2010@gmail.com
الخیر کو آپریٹو کریڈٹ سوسائٹی(Al-Khair cooperative credit society):
یہ بھی ایک غیر سودی فنانس ادارہ ہے جس کا ہیڈآفس بہار کے گیا ضلع میں ہے۔ اور اس ادارے کا مقصد غریبی کو ختم کرنے کا ہے۔ یہ بھی غریبوں سے غیر سودی قرض لین دین کرتا ہے اور قرض فراہم کرنے پر ۳ فیصد سے ۸ فیصد تک بحیثیت اخراجات چارج کرتا ہے۔ جبکہ کنونشنل مائیکروفنانس ادارے (Conventional Microfinance Institutions)میں ۲۵ فیصد تک قرض پر سود چارج کرتے ہیں۔
الخیر یہ ایک ملٹی نیشنل کمپنی ہے جو کہ گورنمنٹ سے کو آپریٹو ایکٹ ۲۰۰۱ سے رجسٹرڈ ہے۔اور ان کے ممبران کی تعداد ۳۵۰۳ ہے جس میں خواتین کا تناسب۱۵ فیصد اور مردوں کا ۴۳ فیصد کا تناسب ہے۔ فی الحال چار مختلف اسٹیٹ میں اس کی برانچز (Branches)، بہار ، جھار کھنڈ، یوپی اور دہلی میں ہے۔
الخیر سوسائٹی کے ٹوٹل شیئر ۳۵۰۳ ہیں جس کی Total Value ۱۳۰ ۴۲ ۱۶ روپے ہے۔ اور اس ادارے کی ماہانہ اوسط قرض لین دین کی آٹھ سے دس لاکھ کے آس پاس کے قریب ہے۔ اور اس ادارے کو قائم ہوے دس سال ہوگئے ہیں جسکا Annual Growth ۱۰ سے ۱۵ فیصد ہے۔
اس کے علاوہ کیرالا میں ایک اسلامک فنانس کا (Real Estate)اداراہ ہے ۔ ابھی ایک سال سے اس ادارے نے بھی اسلامک مائیکروفنانس تعارف کرایا ۔ اس ادارے کا نام Alternative investment Credit Ltd ہے ۔ اس کی ویب سائٹ www.aicl-india.com مزید جانکاری کیلئے رجوع کریں۔
گویا گزشتہ دس سالوں سے ہندوستان میں غیرسودی نظام میں کافی تیز رفتاری آئی ہے۔ الحمدللہ اب ہندوستان کے بڑے بڑے ماہرین معاشیات اس غیرسودی نظام کی تائید کر رہے ہیں۔ انشاء اللہ اسلامک فنانس کا مستقبل ہندوستان میں کافی شاندار ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *