Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

پروفیشیئر: اسلامی مالیاتی ادارہ

by | Jun 16, 2014

اسلامی سرمایہ کاری کا تصور ایک طویل مدت میں مختلف مراحل سے ہوکر گذرا ہے۔ اس نے عقیدے پر مبنی سرمایہ کاری سے ہوکر محتاط تحقیق پر مبنی سرمایہ کاری کا سفر طئے کیا ہے۔ یہ ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ “دولت بنانے کے لئے اپنی لالچ پر لگام کسنا ضروری ہے”؛ اور یہ کام آپ تبھی کرسکتے ہیں جب آپ بعض رہنما اصولوں اور ضابطوں کے پابند ہوں۔ الگ الگ ماہرین کے یہاں انضباطی اصولوں میں نمایاں فرق پایا جاتا ہے۔ ایک طرف یا تو وہ بہت زیادہ روشن خیالی کے شکار ہیں یا دوسری طرف اتنے رجعت پسندانہ کہ انہیں عالمی پیمانے پر نظریاتی یا عملی صورت میں اپنانا محال ہوتا ہے۔ اس لئے مالی اخلاقیات کے لئے یکساں طور پر قابل عمل اور ثابت شدہ انضباطی نظام صرف اور صرف معاشیات کے شریعہ قوانین سے اخذ کئے جاسکتے ہیں۔

خلیل اللہ بیگ

خلیل اللہ بیگ

یہ بات سبھی جانتے ہیں کہ شدید ترین حرص وہوس کو ہی ان تباہ کن خساروں کے لئے بالآخر ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے جو ہم نے حالیہ کساد بازای کے دوران اٹھائے ہیں۔ دولت بنانے کی امید لے کر فائنانشیل مارکیٹ میں داخل ہونے والے سرمایہ کار راتوں رات سرمایہ بُردگی کے سبب اپنی بچت ضائع کردیتے ہیں، کیونکہ وہ تجارت وسرمایہ کاری کے بیرمی تجربوں کی فریبی دنیا میں بہلا پھسلا کرلائے جاتے ہیں۔

پروفیشیئر کی تخلیق 2009 کے اقتصادی بحران کے پس منظر میں ہوئی تھی جب دو ہم خیال تاجر پیشہ نوجوان خلیل اللہ بیگ اور محمد ایم عالم نے ہاتھ ملائے اور نافذ العمل شریعہ قوانین پر مبنی سرمایہ کاری کے آسان حل دستیاب کرانے کا سلسلہ شروع کیا۔ دونوں کا اس بات پر مشترکہ ایمان ہے کہ حرص ولالچ بیرمی مالیاتی تجربوں کا بہروپ لے کر آئی ہے جو اس بھاری اقتصادی تباہی کا موجب بنی تھی۔

پروفیشیئر سروسز انڈیا پرائیویٹ لمیٹیڈ کا شمار رفتہ رفتہ شریعہ اصولوں کے مطابق ویلتھ مینجمنٹ کا کاروبار کرنے والے نمائندہ فرموں میں ہونے لگا ہے جن کی خدمات کا دائرہ انڈین ایکویٹیز، ریئل اسٹیٹ اور کاروباری ترقیاتی سرگرمیوں پر محیط ہے۔

پروفیشیئر نے پوری کامیابی کے ساتھ ہندستان کا پہلا اسلامک سٹاک ٹریڈنگ پلیٹ فارم متعارف کرایا جو موجودہ مالیاتی نظاموں سے کوئی سمجھوتہ کئے بغیر اصولی طور پر سرمایہ کاری سے متعلق شریعہ قوانین کے تابع ہے۔ خودکار حرص نگراں میکانزم (Automated Greed Monitory Mechanism) اور تحقیق پر مبنی سرمایہ کارانہ روش سے آراستہ اسلامک سٹاک ٹریڈنگ پلیٹ فارم ایک مضبوط، مستحکم اور قابل اعتماد ادارے کی تعمیر میں ہماری بخوبی رہنمائی انجام دے رہا ہے۔

یقین وفلسفہ

اعتماد، شفافیت اور توکل

فکر وتخیل

‏”اسلامی مالیاتی نظام کو ہندستان میں ایک گھریلو نام بنانے کی سمت حتی المقدور تعاون پیش کرنا”‏

مشن

“اسلامی مالیاتی اصولوں کے توسط سے مہنگے وپیچیدہ اثاثہ درجات کو قابل برداشت اور آسان تر بنانا”

ہدف

“ہندستان میں اسلامی مالیات کا ایک گھریلو نام بننا”

Recent Posts

رمضان المبارک میں الجامعۃ ابوہریرہ بسرا ،اڑیسہ کا تعاون کرنا نہ بھولیں

اڑیسہ کےنواحی علاقہ میں قندیل رہبانی جلائے رکھنے والے ادارہ نے ماضی میں اہم خدمات انجام دی ہیں بسرا: اڑیسہ کےنواحی علاقہ میں قندیل رہبانی جلائے رکھنے والا ادارہ الجامعہ ابوہریرۃ بھی کوڈ 19اور لاک ڈائون کی وجہ سے مالی مسائل سے دوچار ہے۔ڈھائی سو سے زائد مقیم طلبہ کی...

لائف انشورنس کو سمجھنا ۔ وقت کی اہم ترین ضرورت

لائف انشورنس کو سمجھنا ۔ وقت کی اہم ترین ضرورت

ڈاکٹر علیم خان فلکی،صدر سوشیوریفارمس سوسائٹی، حیدرآباد کیا وجہ ہے کہ یوں تو بے شمار بدترین حرام جیسے جھوٹ، جہیز، رشوت، سود، لوٹ، چوری وغیرہ میں تقریباً ہر شخص کسی نہ کسی صورت میں ملوّث ہے لیکن جیسے ہی لائف انشورنس کا نام آتا ہے ہر ایک کی زبان پر پہلے...

مدارس اسلامیہ کے لئے معیشت میڈیا کی جانب سے مفت اپیل و اشتہارات شائع کرنے کی پیشکش

مدارس اسلامیہ کے لئے معیشت میڈیا کی جانب سے مفت اپیل و اشتہارات شائع کرنے کی پیشکش

ذمہ داران مدارس کو پریشانیوں سے نکالنا ہمارا دینی فریضہ ہے :معیشت میڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ کے ڈائریکٹر سید زاہد احمد علیگ کا اعلان ممبئی: (معیشت نیوز) ملک بھر میں جاری لاک ڈاؤن کی وجہ سے دینی مدارس کے ذمہ داران مالیات کی فراہمی سے متعلق انتہائی فکر مند ہیں۔ مدراس کے...

مدارس اسلامیہ کے معاشی مسائل ،لاک ڈائون اور ملی جذبہ

مدارس اسلامیہ کے معاشی مسائل ،لاک ڈائون اور ملی جذبہ

........دانش ریاض میں جس سوسائٹی میں رہتا ہوں وہاں کئی برس قبل سوسائٹی کے مکینوں نےمکتب عمر فاروق کی بنیاد رکھی۔ ان کی خواہش تھی کہ مقامی بچے دینی تعلیم سے مستفید ہوں اور اسلام کی بنیادی تعلیم سےاپنے آپ کو آراستہ کرلیں ۔بالآخر معمولی فیس پر تعلیم کا سلسلہ شروع ہوا...