جیٹ اتحاد ڈیل پر سنگا پور میں جانچ

سنگا پور: (یو این بی ) ابو ذہبی کے جیٹ اتحاد کے ساتھ ہوئے قرار کو لیکر جیٹ ایئر لائنس کی مشکلیں ایک بار پھر بڑھ گئی ہیں۔ سنگاپور کی ایجنسی نے معاہدہ میں مقامی قانون کی ممکنہ خلاف ورزی کی جانچ شروع کر دی ہے۔ اتحاد سے پچھے سال جیٹ ایئر لائنس میں24 فیصد حصہ خریدا تھا۔ اس کے لئے اس نے کمپنی کو 2060 کروڑ روپئے دئے تھے۔ اپریل سال 2013 میں معاہدہ کے بعد سے ہی یہ ڈیل تنازعے میں رہی ہے۔ لیکن اب سنگاپور میں جانچ ہونے سے جیٹ ایئر لائنس کی مشکلوںمیں اضافہ ہو سکتا ہے۔ واضح رہے کہ سنگا پور کو آغاز مقام اور منزل کی شکل میں مرکزی شہر بتایا گیا ہے اس لئے سی سی ایس اس کی جانچ کر سکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *