Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

پیشہ ورانہ امتحان گھوٹالہ میں وزیر اعلیٰ شیو راج کی بیگم کٹہرے میں

by | Jun 22, 2014

شیوراج کے ماما بھی جیل میں بند پنکج اور موہندرا کے رابطے میں رہے: کانگریس

بھوپال:(یو این بی): مدھیہ پردیش کے پروفیشنل اکزامنیشن بورڈ میں داخلہ سے متعلق گھوٹالے میں کانگریس نے ریاست کے وزیر اعلیٰ شیو راج سنگھ چوہان کی بیگم سادھنا سنگھ پر آج سنگین الزامات عائد کیے۔ کانگریس نے ساتھ ہی اس گھوٹالہ میں وزیر اعلیٰ کے رشتہ داروں کے علاوہ کئی سینئر آئی اے ایس اور آئی پی ایس افسر کے شامل ہونے کی بات بھی کہی۔ ریاست میں کانگریس کے ترجمان کے کے مشرا نے کہا کہ فون کال ڈیٹیل کے مطابق وزیر اعلیٰ کے گھر سے کسی خاتون نے گھوٹالہ کے سلسلے میں جیل گئے اہم ملزم مدھیہ پردیش پروفیشنل اکزامنیشن بورڈ (ایم پی پی ای بی) کنٹرولر پنکج ترویدی اور سسٹم انالسٹ نتن موہندرا کو 139 مرتبہ فون کیا۔ کے کے مشرا نے مزید کہا کہ ’’وزیر اعلیٰ کو بتانا چاہیے کہ ان کے گھر سے کس خاتون نے کس کام کے لیے پنکج ترویدی اور نتن موہندرا کو 139 مرتبہ فون کیا۔‘‘ انھوں نے شیو راج سنگھ چوہان کے ماما پر بھی الزام عائد کیا اور کہا کہ پنکج ترویدی اور نتن موہندرا کے جیل جانے کے بعد بھی شیو راج سنگھ کے ماما پھول سنگھ چوہان ان کے رابطہ میں تھے۔ مشرا نے ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ کے ایک امتحان میں پاس ہوئے 19 ایسے لوگوں کی بھی نشاندہی کی جو شیو راج سنگھ چوہان کے سسرال گوندیا (مہاراشٹر) سے تعلق رکھتے ہیں۔
واضح رہے کہ کانگریس نے پیشہ ورانہ امتحان سے متعلق گھوٹالہ میں مرکزی وزیر اوما بھارتی، آر ایس ایس لیڈر سریش سونی سمیت بی جے پی کے کئی اہم لیڈران اور کئی سینئر آئی اے ایس، آئی پی ایس افسر کے شامل ہونے کی بات پہلے ہی کر چکی ہے۔ کے کے مشرا کے مطابق جانچ کرنے والوں کے پاس اس بات کا ثبوت ہے کہ اوما بھارتی کی سفارش پر میڈیکل کالج میں 12-15 داخلہ کیے گئے۔ اس دوران انسداد بدعنوانی ایکٹ 1988 کے تحت کیس درج نہ کرنے پر کانگریس نے ایس ٹی ایف کی نیت پر بھی سوال اٹھائے ہیں۔ مشرا نے کہا کہ ’’ایس ٹی ایف نے تعزیرات ہند کی دفعہ 420 اور دفعہ 409 کے تحت کیس درج کیے ہیں۔ وہ اسے اینٹی کرپشن ایکٹ کے سیکشن 13 (i) (ڈی) کے تحت درج کرتے تو یہ معاملہ خصوصی عدالت میں چلتا اور اس میں ضمانت بھی نہیں ملتی۔‘‘ اس موقع پر انھوں نے وزیر اعظم نریندر مودی پر بھی نشانہ لگانے سے پرہیز نہیں کیا اور کہا کہ ’’وزیر اعظم نریندر مودی حکومت میں ایمانداری اور شفافیت کی بات کرتے ہیں۔ اب یہ دیکھنا ہے کہ گنگا کی صفائی کے لیے بنائی گئی وزیر اوما بھارتی ان کی کابینہ میں کب تک رہتی ہیں۔‘‘

Recent Posts

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

کولکاتہ(معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستان کی چمڑا(لیدر) صنعت ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور اس کا مستقبل بہت زیادہ امکانات سے بھرپور نظر آتا ہے۔ یہ صنعت نہ صرف روزگار کے مواقع فراہم کرتی ہے بلکہ برآمدات کے ذریعے زرمبادلہ کمانے میں بھی اہم شراکت دار ہے۔ اس مضمون...

آن لائن کاروبار میں خود کفیل ہوتی خواتین

آن لائن کاروبار میں خود کفیل ہوتی خواتین

ارچنا کشور چھپرا، بہار عورت قدرت کی خوبصورت ترین تخلیقات میں سے ایک ہے۔ پوری دنیا اس نصف آبادی پر مشتمل ہے۔ 8 مارچ دنیا کی اس نصف آبادی کا دن ہے۔ خواتین کا عالمی دن ہر سال اس دن منایا جاتا ہے جس کا مقصدانہیں ان کے حقوق سے آگاہ کرنا اور انہیں بااختیار بنانا ہے۔ تمام...

آر بی آئی نے ایمیزون پر عائد کیا جرمانہ

آر بی آئی نے ایمیزون پر عائد کیا جرمانہ

نئی دہلی : ریزروبینک آف انڈیا نے ایمیرزون کی ایک سبڈری کمپنی ’ایمیزون پے‘ پر ۳ کروڑ کا جرمانہ لگایا ہے۔ مرکزی بینک نے بتایا کہ ایمیزون پے نے کچھ اصولوں پر عمل نہیں کیا ہے جس کی وجہ سے اس پر یہ جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ مرکزی بینک نے اس معاملے میں کمپنی کو نوٹس جاری کیا...