نئی دہلی:(یو این بی ) مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن اسکولوں میں جنسی تعلیم پر دئے گئے بیان پر صفائی پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں اسکولوں میں جنسی تعلیم پر پابندی عائد کرنے کی بات نہیں کررہا تھا بلکہ یہ کہا تھا کہ اسکولوں میں جنسی تعلیم ضروری ہے لیکن اس میںعریانیت نہیں ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے بیان کو میڈیا نے غلط طریقے سے پیش کیا ۔ غور طلب ہے کہ اس سے پہلے انہوں نے اپنی ویب سائٹ پر وزن ڈاکومنٹس میں کہا تھا کہ اسکولوں میں جنسی تعلیم پر پابندی عائد کرکے یوگ کی تعلیم کو لازمی کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا تھا کہ ہندوستانی تہذیب کے مطابق تعلیم دی جانی چاہئے۔ ہرش وردھن اس سے پہلے بھی کنڈوم کو لیکر متنازعہ بیان دے چکے ہیں۔ واضح رہے کہ ہرش وردھن کے بیان کو لیکر مخالف پارٹیوں نے ان پرحملہ کرنا شروع کر دیا۔ کانگریس پارٹی کا کہناہے کہ اس بیان سے ڈاکٹر ہرش وردھن کی روایتی سوچ نظر آتی ہے۔

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع
ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...