مکہ : (یو این این)سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز الشیخ نے خواتین گھریلو ملازمین کی سمگلنگ اور انہیں ایک علاقے سے دوسرے علاقے کو تجارت اور مالی فوائد کیئے منتقل اور فروخت کرنے کے عمل کو شریعت کے منافی قرار دیا ہے ۔ سعودی اخبار کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز ریاض میں خطبہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں ایسے دلال اورلین دین کرنے والے افراد موجود ہیں جو بلیک مارکیٹ میں خواتین گھریلو ملازمین کی لین دین میں ملوث ہیں ۔یہ افراد اس طرح لین دین کرتے ہیں گویا کہ گھریلو خواتین ملازمین کوئی بازاری جنس ہوں جن کی خریدوفروخت سے مالی منافع حاصل کیا جاسکتا ہو۔ انہوں نے کہا کہ گھریلو خواتین ملازمین کی اس طرح کی لین دین شریعت کے منافی اور شیطانی عمل ہے اور اس طریقہ سے حاصل ہونے والی آمدنی بھی حرام ہے ۔ انہوں نے متعلقہ سعودی حکام سے اس ضمن میں نافذ قوانین کو بروئے کار لانے کی ضرورت پر بھی زور دیا ۔

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات
کولکاتہ(معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستان کی چمڑا(لیدر) صنعت ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور اس کا مستقبل بہت زیادہ امکانات سے بھرپور نظر آتا ہے۔ یہ صنعت نہ صرف روزگار کے مواقع فراہم کرتی ہے بلکہ برآمدات کے ذریعے زرمبادلہ کمانے میں بھی اہم شراکت دار ہے۔ اس مضمون...