آئی ایس او سے رجسٹریشن اور اس کے فائدے

iso 90000

آپ کامیابی کی پیمائش کیسے کرتے ہیں؟ کامیابی کی پیمائش کے لیے کوالٹی ایک ایسا پیمانہ ہے جس کا انتخاب کرنا کاروباری حضرات اور گاہک دونوں پسند کرتے ہیں۔چاہے کمپنی اسے ٹوٹل کوالٹی مینجمنٹ (TQM) ٹوٹل کوالٹی کنٹرول (TQM) یا کسی اور نام سے پکارے، ان تمام منصوبوں کا مقصد کام کے مراحل، خدمات اور مصنوعات کا معیار بہتر بنانا ہے، لیکن کوالٹی ایک انتہائی قیاساتی اور مفروضہ فیصلہ بھی ہوسکتی ہے۔ مثال کے طور پر آپ کا کوالٹی کا تصورروزمرہ کی اشیا فراہم کرنے والے کسی اسٹور کے کلرک سے بہت مختلف ہوسکتا ہے۔
اس کے علاوہ بوسٹن کے ایک جنرل اسٹور کے کوالٹی کے معیار میں اور لاس اینجلس یا لندن کے اسٹور کے کوالٹی کے معیار میں ایک دوسرے سے کافی اختلاف ہوسکتا ہے۔
اس مقام پر’’ آئی ایس او 9000‘‘کام آتا ہے۔ یہ اصطلاح عالمی معیارات کے ایک سلسلے کی نشاندہی کرتی ہے جو کہ کوالٹی کی ضمانت کی تعریف مہیا کرتا ہے۔ یہ نظام انٹرنیشنل آرگنائزیشن فاراسٹینڈرڈائزیشن (آئی ایس او)نے بنایا ہے اور دنیا میں 90ملکوں نے اسے اپنایا ہے۔ آئی ایس او میں تقریباً 100ممالک کے قومی معیارات کے نمائندگان شامل ہیں۔ اس ادارے کا مقصد دنیا بھر میں مصنوعات اور خدمات کے بین الاقوامی تبادلے کو فروغ دینا ہے اور دنیا بھر میں دانشورانہ، سائنسی، تکنیکی اور معاشی معاملات میں بین الاقوامی تعاون کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔
’’ آئی ایس او 9000‘‘کی رکنیت حاصل کرنے کے لیے آپ کی کمپنی کو اپنے تمام معاملات میں کوالٹی کی ضمانت کے مختلف معیارات کو پورا کرنا چاہیے اور اس بات کی تصدیق ایک خود مختار ادارہ کرے گا۔ آئی ایس او 9000رجسٹریشن ’’پروڈکٹس یا خدمات کی کوالٹی‘‘کی تصدیق نہیں کرتی بلکہ یہ ’’کوالٹی کی ضمانت دینے والے نظام‘‘ کی تصدیق کرتی ہے۔ ’’ آئی ایس او 9000‘‘ رجسٹریشن سے گاہکوں کو پتہ چلتا ہے کہ اس کمپنی کا نظام ایسا ہے کہ یہ کمپنی جو بھی مصنوعات یا خدمات مہیا کرے گی وہ ہمیشہ بین الاقوامی معیار کے عین مطابق ہوں گے۔
جن کمپنیوں کے پاس’’ آئی ایس او 9000‘‘رجسٹریشن ہوتی ہے، ان کو گاہکوں کی طر ف سے کم شکایات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور ان کی مصنوعات بنانے کی لاگت کم ہوجاتی ہے ، نیزان کی مصنوعات اور خدمات کی طلب میں اضافہ ہوجاتا ہے۔ سب سے پہلے اگرچہ مصنوعات بنانے والی کمپنیوں نے اپنی کوالٹی کا معیار بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے، تاہم ’’آئی ایس او 9001‘‘ہر صنعت یا کاروباری طبقے کے لیے ہے۔ رجسٹریشن حاصل کرنے کے لیے آپ کے فیصلے کا انحصار اس بات پر ہے کہ آپ کے گاہک یا منڈی ’’ آئی ایس او 9000‘‘کا سرٹیفیکیٹ مدنظر رکھتے ہیں کہ نہیں۔ مثال کے طور پر بعض کمپنیاں ’’ آئی ایس او 9000‘‘کے پاس غیر رجسٹر شدہ صنعت کار اداروں سے مصنوعات یا ان کے حصے نہیں خریدتیں۔ آئی ایس او 9001یا پھر آئی ایس او 9002؟
یہ دونوں معیارات تقریباً ایک جیسے ہی ہیں، تاہم ’’آئی ایس او 9001‘‘ان کمپنیوں کے لیے ہے جو پہلے مصنوعات کا نمونہ بناتی ہیں یا خدمات مہیا کرتی ہیں ۔ اس کے ساتھ ساتھ ان مصنوعات یا خدمات کی تجارتی پیمانے پر پیداوار،انسٹالیشن اور عمل درآمد میں بھی مدد کرتی ہیں۔ آئی ایس او 9002کوالٹی کی ضمانت کے ملتے جلتے نظام میں مصنوعات کے نمونے کو شامل نہیں کرتا۔
کوالٹی کی ضمانت کے دوسرے معیارات میں کیو ایس 9000(ان کمپنیوں کے لیے جوکہ گاڑیوں کے پرزہ جات بناتی ہیں) اور’’ آئی ایس او 14000‘‘سٹینڈرڈز (ان کمپنیوں کے لیے جوکہ ماحولیات کے انتظام و انصرام میں شامل ہوتی ہیں)شامل ہیں۔
مجھے ’’آئی ایس او‘‘ کی رجسٹریشن کی ضرورت ہے؟
آئی ایس او 9000کی رجسٹریشن آپ کی کمپنی کی کامیابی کے لیے اہمیت کی حامل ہوگی، اگر:
1 اہم گاہک یا متوقع گاہک اپنے سپلائیرز سے آئی ایس او 9000 کی رجسٹریشن مانگتے ہیں یا وہ آپ سے رجسٹریشن سے متعلق پوچھتے ہیں
2 آپ کی صنعت میں آئی ایس او کی رجسٹریشن کی بہت ضرورت ہے
3 آپ کے کاروباری حریف رجسٹریشن حاصل کرنے کی کوشش میں ہیں
4 آپ یورپ میں کاروبار کرنا چاہتے ہیں
5 آپ کی کمپنی کوالٹی کے ایک رسمی نظام سے فائدہ حاصل کرنا چاہتی ہے، مثلا: کوالٹی میں بہتری، غلطیوں میں کمی، مال کی واپسی اور گاہکوں کی شکایات میں کمی کرنے کے لیے
6 بہت ساری کمپنیوں نے سرٹیفیکیٹ حاصل کرنے سے پہلے ہی آئی ایس او 9000کے معیارات پر کام کرنے سے اور کوالٹی کے مراحل میں بہتری پیدا کرنے کی وجہ سے بہت سے فوائد حاصل کیے ہیں۔ مجھے کہاں سے شروع کرنا چاہیے؟
’’ آئی ایس او 9000‘‘کے سٹینڈرڈز حاصل کرنے کے لیے کی جانے والی کوشش کا انحصار آپ کے کوالٹی کے نظام کی موجودگی اور پختگی پر ہوتا ہے۔ خوش قسمتی سے بہت سے ایسے تربیتی ادارے موجود ہیں جو’’ آئی ایس او 9000‘‘کی رجسٹریشن حاصل کرنے میں کمپنیوں کی مدد کرتے ہیں۔ اپنے مقامی کالج، جامعہ، سمیڈا کے علاقائی دفاتر، چھوٹے پیمانے کے کاروباری اداروں کی مدد کرنے والے اداروں یا مقامی صنعتی تنظیموں سے ان کلاسوں کے متعلق مشیران کے متعلق معلومات اکٹھی کریں اور اپنے ادارے کے ابتدائی جائزے میں ان کی مدد مانگیں۔ ’’ آئی ایس او 9000‘‘کی رجسٹریشن کے لیے کافی مطبوعات انٹرنیشنل آرگنائزیشن فارسٹینڈرڈائزیشن کی طرف سے مفت فراہم کی گئی ہیں۔’’ آئی ایس او 9000‘‘سے متعلق عام سوالات کا جواب دیتا ہے۔ جب کہ’’ آئی ایس او 9000‘‘کی فورم لائبریری میں کوالٹی کے انتظام و انصرام، کوالٹی کی ضمانت کے معیارات اور اس سے متعلقہ معاملات کی مطبوعات کی فہرستیں شامل ہیں۔
بہت سی کمپنیوں نے کمپیوٹرسافٹ ویئر پیکج بنائے ہوئے ہیں جوکہ آپ کے کوالٹی کے نظام کے بنانے، سارے مراحل تحریری شکل میں لانے اور اندراج میں مدد کرتے ہیں۔ بہت سے ادارے یہ سافٹ ویئر مفت دیتے ہیں یا جائزے کے لیے اس سافٹ ویئر کی نقول دیتے ہیں۔ اس طرح کی کافی ساری چیزیں موجود ہیں۔ ہم آپ کو تجویز کرتے ہیں کہ آپ شروعات کے طور پر انٹرنیٹ پر’’ آئی ایس او 9000‘‘کے سافٹ ویئرتلاش کریں۔
رجسٹریشن کے لیے درکار ضروری اشیا
آپ یقیناً سوچ رہے ہوں گے کہ آئی ایس او کی رجسٹریشن کے حصول میں کیا کیا چیزیں شامل ہیں؟ عام طور پر آئی ایس او کی رجسٹریشن کے لیے ضروری ہے کہ آپ کی کمپنی کوالٹی کا ایک ایسا نظام بنائے اور چلائے جو آئی ایس او کے متعلقہ معیار کے مطابق ہو۔
٭آپ سے پوچھا جائے گا کہ
٭ایک کوالٹی مینول تحریر کریں جو آپ کے کوالٹی کے نظام کے بارے میں معلومات مہیا کرے
٭اپنے ادارے کے طریقہ کار سے متعلق بتائیں
٭ایک ایسا نظام ترتیب دیں جو مسائل کو دوبارہ واقع نہ ہونے دے
٭اپنے ملازمین کی مطلوبہ تربیت کی نشاندہی کریں
٭پیمائش اور معاینہ کرنے کے لیے آلات کی درستی چیک کریں
٭کوالٹی کا نظام چلانے کے لیے اپنے ملازمین کی تربیت کریں
٭کوالٹی کے داخلی معائنے یا احتسابات کے منصوبے بنائیں اور ان کا انعقاد کروائیں
٭ضرورت کے مطابق معیار کی دوسری ضروریات کے مطابق کام کریں
’’ آئی ایس او 9000‘‘کے معیار کا سرٹیفیکیٹ رجسٹریشن کے منظورشدہ، خود مختار ادارے ہی دے سکتے ہیں۔ آپ کو اپنا رجسٹراراِن تمام مراحل کے آغاز میں منتخب کرلینا چاہیے اور اس بات کی تفصیل بھی جان لیں کہ انہیں آپ کو رجسٹریشن دینے کے لیے کن چیزوں کی ضرورت ہے۔ عام طور پر رجسٹرار اختلافی معاملات کی نشاندہی کے لیے ایک ’’حتمی جائزے سے قبل احتساب‘‘ منعقد کرے گا تا کہ آپ ’’رجسٹریشن آڈٹ‘‘ سے پہلے ان غلطیوں کو درست کرسکیں۔
’’ آئی ایس او 9000‘‘کی رجسٹریشن کا سرٹیفیکیٹ 3سالوں تک کارآمد رہ سکتا ہے اور رجسٹریشن کرنے والی کمپنی ہر 6 ماہ بعد معاینہ کرسکتی ہے، تاکہ ایک کمپنی اپنا معیار برقرار رکھ سکے۔
اس کی لاگت کیا ہے؟
بہت سے قومی اور صوبائی ادارے’’ آئی ایس او 9000‘‘سرٹیفیکیشن کے لیے آپ کی مالیاتی مدد کر سکتے ہیں جس کا انحصار آپ کی کمپنی کے سائز (ملازمین کی تعداد)اور زیرتربیت افراد کی تعداد پر ہے۔ رجسٹریشن کے حتمی احتساب کے انعقاد کے اخراجات کا انحصار رجسٹریشن کرنے والے ادارے پر ہوتا ہے اور عام طور یہ اخراجات کمپنی کے سائز کے لحاظ سے بدلتے رہتے ہیں۔ درست معلومات کے لیے اپنے رجسٹرار یا تربیتی ذرائع سے براہ راست رابطہ کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *