Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی حیدر آبادمیں اسلامی مالیات و فروغ تجارت پر خطاب

by | Aug 23, 2014

 دائیں سے:ڈاکٹر عبد الصمد محمد،دانش ریاض،منیجمنٹ و کامرس ڈپارٹمنٹ کی ڈین ڈاکٹر سنیم فاطمہ اور  ڈاکٹر خواجہ صفی الدین کو دیکھا جاسکتا ہے:تصویر معیشت

دائیں سے:ڈاکٹر عبد الصمد محمد،دانش ریاض،منیجمنٹ و کامرس ڈپارٹمنٹ کی ڈین ڈاکٹر سنیم فاطمہ اور ڈاکٹر خواجہ صفی الدین کو دیکھا جاسکتا ہے:تصویر معیشت

حیدر آباد(معیشت ):’’ اسلامی معیشت روز بروز ترقی کی منزلیں طے کرتی جا رہی ہے جبکہ اسلامی بینکنگ کی غیر مسلم ممالک میں پذیرائی ہو رہی ہے۔اسلامک انشورنس یا تکافل پر کمپنیوں کے ساتھ اب حکومتیں بھی توجہ دے رہی ہیں اوراسلامک انشورنس کے ادارے قائم کرنے میں پیش پیش ہیں۔ملیشیا میں اسلامک انشورنس پر زور و شور سے کام ہورہا ہے جبکہ غیر مسلم کمپنیاں اسلامک انشورنس سے استفادہ کر رہی ہیں‘‘۔ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر عبد الصمد محمد،اسسٹنٹ پروفیسر سلمان بن عبد العزیز یونیورسٹی،سعودی عربیہ نے مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ،حیدر آباد میں منیجمنٹ اور کامرس کے طلبہ کو خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ’’معاشی مندی کے بعد پوری دنیا ایک ایسے نظام کی تلاش میں مصروف ہے جو انہیں سکون عطا کرسکے اور الحمد للہ انہیں اسلامی معیشت میں وہ باتیں نظر آئی ہیں جس کے پیش نظر اسلامی مالیات پر پوری دنیا میں ریسرچ ہو رہا ہے اور اس ضمن میں ادارے قائم کئے جارہے ہیں۔‘‘انہوں نے پاورپوائنٹ پرزنٹیشن کے ذریعہ منیجمنٹ اور فائنانس کے طلبہ کو باور کرایا کہ’’ اگر وہ موجودہ دنیا میں اسلامک فائناس کی طرف توجہ دیتے ہیں اور اس باب میں اپنی صلاحیتیں لگاتے ہیں تو یقیناً انہیں بہتر نتائج ملیں گے۔‘‘

طلبہ و طالبات فاضل مقررین کو سماعت کرتے ہوئے ۔تصویر :معیشت

طلبہ و طالبات فاضل مقررین کو سماعت کرتے ہوئے ۔تصویر :معیشت

بین الاقوامی معیشت کے ایڈیٹر اور معیشت میڈیاگروپ کے منیجنگ ڈائرکٹر دانش ریاض نے طلبہ و طالبات کو خطاب کرتے ہوئے جہاں ذاتی تجارت میں دلچسپی لینے کی تلقین کی وہیں موجودہ ماحول میں اپنی تجارت کے فوائد کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہمارے طلبہ تعلیم کی تکمیل سے قبل ہی ملازمت اورنوکری کی تلاش شروع کردیتے ہیں انہیں وہ ادارے اچھے لگتے ہیں جہاں سے بآسانی پلیسمنٹ ہوجائے۔حالانکہ ہونا تو یہ چاہئے کہ وہ اپنی تجارت کو فروغ دینے کے گُر زمانہ طالب علمی سے ہی سیکھیں اور یہ مزاج بنائیں کہ انشاء اللہ وہ ملازمت لینے والے نہیں ملازمت دینے والے بنیں گے۔‘‘انہوں نے کہا کہ ’’جب آپ کا مزاج یہ بن جائے کہ آپ نوکری نہیں ،نوکر کی تلاش کریں گے تو یقین جانیں زندگی کا پورا نقشہ ہی بدل جائے گااور آپ کے جینے،رہنے سہنے،بات چیت کرنےمیںنمایاںتبدیلی رونما ہوگی۔‘‘دانش ریاض نے رزق حلال کمانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ’’ہمارے سماج میں منفی مزاج رچ بس گیا ہے۔ہم دوسروں کے پروڈکٹ کا بائیکاٹ کرنے کی بات تو کرتے ہیں لیکن اپنا پروڈکٹ مارکیٹ میں پیش نہیں کرتے۔حالانکہ ہمارے طلبہ و نوجوانوں کے اندر ایسی صلاحیتیں ہیں کہ وہ بہتر سے بہتر پروڈکٹ پیش کر سکیں لیکن کوئی ان کی رہنمائی کرے والا نہیں ہے لہذا وہ جہاں چاہتے ہیں ملازمت کرتے ہیں اور اپنی صلاحیتیں چند روپیوں کے عوض گروی رکھ دیتے ہیں ایسے میں نہ تو وہ حلال و حرام کی تمیز کر پاتے ہیں اور نہ ہی اس بارے میں کچھ سوچ پاتے ہیں لہذا میںیہ چاہتا ہوں کہ ہمارے طلبہ جب کبھی بھی کسی کے یہاں ملازمت کریں تو وہ اس بات کا ضرور جائزہ لے لیں کہ ان کا کاروبار حلال ہے یا نہیں۔‘‘
مولانا آزاد نیشنل اردویونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر (مالیہ) ڈاکٹر خواجہ صفی الدین نے اس موقع پر مہمانوں کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ ’’ہمارے ادارے کی کوشش یہ رہتی ہے کہ ہر فیلڈ کے ماہرین کو یہاں جمع کیا جائے اور ان سے استفادہ کیا جائے الحمد للہ یہ سلسلہ جاری ہے اور آئندہ بھی ہم اس سلسلے میں کوشش کرتے رہیں گے۔

Recent Posts

کولکاتہ میں ویمن انٹرپرینیورشپ ورکشاپ کا کامیاب انعقاد

کولکاتہ میں ویمن انٹرپرینیورشپ ورکشاپ کا کامیاب انعقاد

شرکاء نے پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے تربیتی پروگرامس کو بار بار منعقدہ کرنے کا مشورہ دیا کولکاتہ: (معیشت نیوز) کولکاتہ میں ویمن انٹرپرینیورشپ ورکشاپ کا کامیاب انعقادہوا جس میں شرکاء نے پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے تربیتی پروگرامس بار بار منعقدہ کرنے کا مشورہ دیا۔ریسرچ...

تجارت گروپ کی جانب سے اورنگ آباد میں Business Summit کا انعقاد

تجارت گروپ کی جانب سے اورنگ آباد میں Business Summit کا انعقاد

موجودہ صورتحال، معاشی بحران، بے روزگاری، سے ابھرنے اور شرعی تجارت کو فروغ دینے کے لیے گزشتہ ایک سال سے تجارت گروپ کوشاں ہے، جس سلسلے میں 26 ستمبر 2021، بروز اتوار،  اورنگ آباد کے دولت آباد علاقے میں Get Together اور Business Summit کا انعقاد عمل میں آیا ، جس میں اورنگ...

رمضان المبارک میں الجامعۃ ابوہریرہ بسرا ،اڑیسہ کا تعاون کرنا نہ بھولیں

اڑیسہ کےنواحی علاقہ میں قندیل رہبانی جلائے رکھنے والے ادارہ نے ماضی میں اہم خدمات انجام دی ہیں بسرا: اڑیسہ کےنواحی علاقہ میں قندیل رہبانی جلائے رکھنے والا ادارہ الجامعہ ابوہریرۃ بھی کوڈ 19اور لاک ڈائون کی وجہ سے مالی مسائل سے دوچار ہے۔ڈھائی سو سے زائد مقیم طلبہ کی...

لائف انشورنس کو سمجھنا ۔ وقت کی اہم ترین ضرورت

لائف انشورنس کو سمجھنا ۔ وقت کی اہم ترین ضرورت

ڈاکٹر علیم خان فلکی،صدر سوشیوریفارمس سوسائٹی، حیدرآباد کیا وجہ ہے کہ یوں تو بے شمار بدترین حرام جیسے جھوٹ، جہیز، رشوت، سود، لوٹ، چوری وغیرہ میں تقریباً ہر شخص کسی نہ کسی صورت میں ملوّث ہے لیکن جیسے ہی لائف انشورنس کا نام آتا ہے ہر ایک کی زبان پر پہلے...