Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

رہبر کی جانب سے حلال سرمایہ کاری پر بنگلور میں اجلاس

by | May 8, 2015

rahbar Ijlas

اقتصادی ماہرین کے ساتھ تجربہ کار سرمایہ کاروں کی شرکت متوقع
بنگلور:(معیشت نیوز)’’ ملک میں حلال سرمایہ کاری کے مواقع مفقود ہیںجبکہ اس سلسلے میں رہنمائی کرنے والے ادروں کی بھی کمی پائی جاتی ہے۔یہی وجہ ہے کہ کچھ اہل فکر لوگوں نے اس سلسلے میں قدم بڑھایا اور حلال سرمایہ کاری یا حلال معیشت کی کمی کو پوری کرنے کی کوشش کی ہے ۔آج اسی سلسلے کا اجلاس دارالسلام بلڈنگ،کوئنس روڈ،بنگلور میںشام پانچ بجے منعقد ہو رہا ہے‘‘۔ان خیالات کا اظہار رہبر فائنانشیل کنسلٹنٹس کے سی ای او مدثر بیگ نے کیا۔انہوں نے تفصیل بیان کرتے ہوئے کہا کہ ’’۲۰۱۳ میں رہبر فائنانشیل کنسلٹنٹس کا وجود عمل میں آیاتھا تاکہ شرعی اصولوں کی روشنی میں جہاں سرمایہ کاری کی جاسکے وہیں سرمایہ کاروں کو یہ بتایا بھی جاسکے کہ شرعی طور پر کام کرنے والے ادارے کون ہیں اور شرعی تقاضوں کا لحاظ رکھتے ہوئے کس طرح تجارت کی جاسکتی ہے‘‘۔مدثر بیگ نے مذکورہ اجلاس کی اہمیت کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’حلال سرمایہ کاری کسے کہتے ہیں؟سودی معاملات سے کیسے بچا جاسکتا ہے؟ سرمایہ کاری(انویسٹمنٹ)کرتے وقت کن باتوں کا لحاظ رکھنا ضروری ہے جبکہ مارکیٹ میں موجود خراب لوگوں سے کیسے بچا جاسکتا ہے جیسے امور سے عام آدمی متعارف نہیں ہے جبکہ بڑی تعداد میں سرمایہ کاری کرنے والے حضرات ان باتوں سے لاعلم ہوتے ہیں لہذا اس اجلاس میں جہاں ہم ان امور پر توجہ دیں گے وہیں ماضی میں ہوئے لوگوں کے تلخ تجربات سے بھی استفادہ کرائیں گے تاکہ لوگ کسی طرح کے مغالطے میں نہ آئیںاور کسی بھی سرمایہ کار کوکوئی اپنے جھانسے میں نہ لے سکے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’رہبر فائنانشیل کنسلٹنس نے اپنے قیام سے ہی اس بات کی کوشش کی ہے کہ ایک دوستانہ ماحول میں جہاں لوگ تجارت کریں وہیں اپنے سرمایہ کو بھی بڑھانے کی کوشش کریں ۔الحمد للہ ہم نے اب تک جتنے بھی معاہدے کروائے ہیں اس میں کامیابی میسر آئی ہے‘‘۔مدثر بیگ نے تاجروں،صنعت کاروں اور سرمایہ کاروں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس اجلاس میں شرکت کریں اورقیمتی اوقات کو شریک احباب سے استفادہ کرنے میں لگائیں‘‘۔
واضح رہے کہ دارسلام بلڈنگ ،کوئنس روڈ میں مذکورہ پروگرام شام پانچ بجے شروع ہوجائے گا ۔

Recent Posts

کولکاتہ میں ویمن انٹرپرینیورشپ پر چار روزہ ورکشاپ کا انعقاد

کولکاتہ میں ویمن انٹرپرینیورشپ پر چار روزہ ورکشاپ کا انعقاد

توپسیا میں منعقد ہونےوالے پروگرام میں ماہرین رہنمائی کریں گے کولکاتہ: مغربی بنگال کی خواتین کی تجارتی سرگرمیوں میں شمولیت اور ان کی حوصلہ افزائی کے لیےچار روزہ ویمن انٹرپرینیورشپ ورکشاپ کا انعقاد توپسیا میں کیا گیا ہے جس میں انٹرپرینیورشپ کے ماہرین کاروباری مزاج رکھنے...

رمضان المبارک میں الجامعۃ ابوہریرہ بسرا ،اڑیسہ کا تعاون کرنا نہ بھولیں

اڑیسہ کےنواحی علاقہ میں قندیل رہبانی جلائے رکھنے والے ادارہ نے ماضی میں اہم خدمات انجام دی ہیں بسرا: اڑیسہ کےنواحی علاقہ میں قندیل رہبانی جلائے رکھنے والا ادارہ الجامعہ ابوہریرۃ بھی کوڈ 19اور لاک ڈائون کی وجہ سے مالی مسائل سے دوچار ہے۔ڈھائی سو سے زائد مقیم طلبہ کی...

لائف انشورنس کو سمجھنا ۔ وقت کی اہم ترین ضرورت

لائف انشورنس کو سمجھنا ۔ وقت کی اہم ترین ضرورت

ڈاکٹر علیم خان فلکی،صدر سوشیوریفارمس سوسائٹی، حیدرآباد کیا وجہ ہے کہ یوں تو بے شمار بدترین حرام جیسے جھوٹ، جہیز، رشوت، سود، لوٹ، چوری وغیرہ میں تقریباً ہر شخص کسی نہ کسی صورت میں ملوّث ہے لیکن جیسے ہی لائف انشورنس کا نام آتا ہے ہر ایک کی زبان پر پہلے...

مدارس اسلامیہ کے لئے معیشت میڈیا کی جانب سے مفت اپیل و اشتہارات شائع کرنے کی پیشکش

مدارس اسلامیہ کے لئے معیشت میڈیا کی جانب سے مفت اپیل و اشتہارات شائع کرنے کی پیشکش

ذمہ داران مدارس کو پریشانیوں سے نکالنا ہمارا دینی فریضہ ہے :معیشت میڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ کے ڈائریکٹر سید زاہد احمد علیگ کا اعلان ممبئی: (معیشت نیوز) ملک بھر میں جاری لاک ڈاؤن کی وجہ سے دینی مدارس کے ذمہ داران مالیات کی فراہمی سے متعلق انتہائی فکر مند ہیں۔ مدراس کے...