Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

خریف مہم 2016 کے لیے زراعت پر قومی کانفرنس کادہلی میں انعقاد

by | Apr 8, 2016

Farmer

نئی دہلی:(ایجنسی)ڈپارٹمنٹ آف ایگریکلچر ، کوآپریشن اینڈ فارمرز ویلفیئر کی جانب سے ، ’’ نیشنل کانفرنس آن ایگریکلچر فار خریف کیمپین‘‘ کے عنوان سے 2016 میں خریف کی فصل کی مہم کے لیے زراعت پر ایک قومی کانفرنس کا اہتمام کیاجارہا ہے۔ یہ دو روزہ کانفرنس 11 اور 12 اپریل 2016 کو آئی سی ایم آر نئی دہلی کے این اے ایس سی /این اے اے ایس کمپلیکس میں اہتمام کی جائے گی۔ اس کانفرنس کاا فتتاح زراعت اور کسانوں کی فلاح کے محکمے کے مرکزی وزیر کریں گے۔ اس تقریب میں وزارت زراعت کے دونوں وزرائے مملکت، ڈاکٹر سنجیو بالیان، زراعت ، تعاون اور کسانوں کی فلاح کے محکمے کے سکریٹری جناب ایم کے کنڈاریا، مویشی پروری ، ڈیری اور ماہی گیری کے محکمے کے سکریٹری اور آئی سی اے آر کے ڈائریکٹر جنرل ، زراعتی تحقیق وتعلیم کے محکمے کے سکریٹری بھی اس تقریب میں شرکت کر یں گے ۔خریف مہم ۔2016 اس اعتبار سے انتہائی اہمیت کی حامل ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں بے وقت کی بارش ، ژالہ باری اور دیگر قدرتی آفات کی وجہ سے فصلیں بڑے پیمانے پرتباہ ہوئی ہیں۔ علاوہ ازیں ربیع 2015-16 کے بعد اور سردیوں کے موسم میں بھی بارش کم رہی ہے جس کے نتیجے میں مٹی میں نمی کم ہوگئی ہے۔ اس لیے خریف کی فصل کے لیے ایک ایسی حکمت عملی وضع کیے جانے کی ضرورت ہے تاکہ مندرجہ بالا نقصانات کے اثر کو کم کیا جاسکے۔
اس کانفرنس میں آبی وسائل ، زمینی وسائل اور فرٹیلائزر جیسی مختلف وزارتوں/محکموں کے افسران بھی شرکت کریں گے۔ علاوہ ازیں وزارت زراعت اور کسانوں کی فلاح کی وزارت کے تینوں محکمے اور تحقیقی ادارے نیز نبارڈ (این اے بی اے آر ڈی) اور ایس ایف اے سی، این اے ایف ای ڈی اور این ایچ بی جیسے خود مختار اداروں کے نمائندے بھی اس کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

Recent Posts

پٹنہ میں مسلم جوڑے کی پہل ، کوروناوائرس بحران کے دور میں کوئی بھوکا نہ رہے

پٹنہ میں مسلم جوڑے کی پہل ، کوروناوائرس بحران کے دور میں کوئی بھوکا نہ رہے

پٹنہ :کوروناوائرس کی وباء کے درمیان ، پورا ملک ضرورت مندوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ جن کو سب سے زیادہ امداد کی ضرورت ہے۔ پٹنہ سے تعلق رکھنے والا ایک مسلمان کنبہ بھی ضرورت مندوں کی مدد کے لئے کورونا کے اس بحران میں اہم رول ادا رکررہاہے ۔ خاص طور پر ، یہ خاندان ہندو معاشرے میں...

کموڈیٹی ٹریڈنگ اور فاریکس ٹریڈنگ ناجائز ؛جمعیۃ علماء ہند کےفقہی اجلاس کا فیصلہ

کموڈیٹی ٹریڈنگ اور فاریکس ٹریڈنگ ناجائز ؛جمعیۃ علماء ہند کےفقہی اجلاس کا فیصلہ

چنئی(پریس ریلیز)ادارہ مباحث فقہیہ جمعیۃ علما ء ہند نے کموڈیٹی ٹریڈنگ اور مروجہ فاریکس ٹریڈنگ کو ناجائز قراردیا ہے ۔اس سے متعلق ملک بھر کے مفتیان کرام اورعلماء وماہرین حدیث و فقہ نے ایک متفقہ تجویز منظور کی ہے ، جس میں واضح طور سے کموڈیٹی ٹریڈنگ( سونا ، چاندی اور دیگر...

گنّاکسانوں کو سبسڈی کی راست فراہمی

گنّاکسانوں کو سبسڈی کی راست فراہمی

نئی دہلی:گزشتہ پانچ برسوں کے دوران گھریلو کھپت سے کہیں زیادہ گنّے کی پیداوار کے سبب گنّے کی قیمتوں میں گراوٹ آئی ہے‘ جس کی وجہ سے اس صنعت کی لکویڈیٹی (نقد رقم کی دستیابی) کی صورت حال پر دبائو پڑا ہے اور گنّے کی قیمتوں کی بقایا جات بہت زیادہ ہوگئی ہیں۔ 2014-15 گنّا...

سونی نے 23 میگا پکسل کیمرہ، 200 جی بی میموري کے ساتھ ایکسپیریا زیڈ 5لانچ کیا

سونی نے 23 میگا پکسل کیمرہ، 200 جی بی میموري کے ساتھ ایکسپیریا زیڈ 5لانچ کیا

ممبئی : (ایجنسی) سونی نے اب تک کا سب سے بااثر اسمارٹ فون  ایکسپیریا زیڈ 5 پریمیم کو شروع کر دیا ہے، ماہرین کے مطابق یہ فون مارکیٹ میں ایپل کے آئی فون کو سخت ٹکر دے سکتا ہے. سونی نے اس کو دو شعبے میں لانچ کیا ہے، سب سے پہلے کے زیڈ 5 ڈبل جس کی کم قیمت ہے جبکہ زیڈ 5...