Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

ریلائنس انڈسٹری نے ایل پی جی ریٹیلنگ کے شعبہ میں قدم رکھا

by | Oct 24, 2016


نئی دہلی، 24 اکتوبر (ایجنسی): دنیا کی سب سے بڑی تیل ریفائنری بلاک چلانے والی ریلائنس انڈسٹریز اب رسوئی گیس کی خردہ فروخت کے شعبہ میں اتر گئی ہے۔ کمپنی نے پائلٹ بنیاد پر 4 کلو گرام کا ایل پی جی سلینڈر پیش کیا ہے۔ ریلائنس انڈسٹریز نے دوسری سہ ماہی کے نتائج کے اعلان کے وقت سرمایہ کاروں کے سامنے پیشکش میں کہا ”چار کلو گرام کا ایل پی جی سلنڈر پائلٹ بنیاد پر چار اضلاع میں پیش کیا گیا ہے۔“ نجی شعبہ کی ریفائنری کمپنیاں ریلائنس انڈسٹریز اور ایسار آئل اس میں اپنی شراکت داری حاصل کرنا چاہتی ہیں۔ فی الحال عوامی شعبہ کی پیٹرولیم کمپنیاں انڈیل آئل، ہندوستان پٹرولیم اور ہندوستان پٹرولیم کی ایل پی جی کے خردہ بازار پر قبضہ ہے۔ یہ کمپنیاں 5 کلو گرام، 14.2 کلو گرام اور 19 کلو گرام کا سلنڈر فروخت کرتی ہیں۔ صارفین کو ایک سال میں 14.2 کلو گرام کے 12 رسوئی گیس سلنڈر سبسیڈی والی قیمت پر ملتے ہیں۔ اس سے زیادہ سلینڈر کے لیے انھیں بازار کی قیمت ادا کرنی ہوتی ہے۔
19 کلو گرام کا سلنڈر تجارتی استعمال کے لیے ہوتا ہے۔ نجی کمپنیوں کو حکومت سے سبسیڈی نہیں ملتی ہے۔ لیکن حکومت کے ذریعہ سبسیڈی میں کمی کرنے اور 10 لاکھ روپے سے زیادہ کی سالانہ آمدنی والوں کے لیے ایل پی جی سبسیڈی بند کرنے سے ان نجی شعبوں کی کمپنیوں کے لیے بازار بن گیا ہے۔ ریلائنس نے اپنے چار کلو گرام کے ایل پی جی سلینڈر کی قیمت سے متعلق فی الحال کچھ نہیں بتایا ہے۔

Recent Posts

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

کولکاتہ(معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستان کی چمڑا(لیدر) صنعت ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور اس کا مستقبل بہت زیادہ امکانات سے بھرپور نظر آتا ہے۔ یہ صنعت نہ صرف روزگار کے مواقع فراہم کرتی ہے بلکہ برآمدات کے ذریعے زرمبادلہ کمانے میں بھی اہم شراکت دار ہے۔ اس مضمون...

شیئرمیں جعلی تیزی پیدا کرنے والوں کے خلاف سیبی کا کریک ڈاؤن

شیئرمیں جعلی تیزی پیدا کرنے والوں کے خلاف سیبی کا کریک ڈاؤن

ممبئی : شیئر بازار میں ایک اصطلاح استعمال کی جاتی ہے جسے ’پمپ اینڈ ڈمپ‘ کہتےہیں۔ اس کا مطلب ہوتا ہے کہ کسی شیئر میں پمپ کے ذریعے ہوا بھرکر اسے خوب بڑھا کیا جائے اور جب یہ بڑا ہوجائے تو ساری ہوا نکال کر اسے ڈمپ یعنی پھینک دیا جائے ۔ اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ چھوٹے...

ہندوستانی شیئر بازار امریکی بانڈز کی بڑھتی شرح سود سے خوفزدہ کیوں

ہندوستانی شیئر بازار امریکی بانڈز کی بڑھتی شرح سود سے خوفزدہ کیوں

ممبئی :گزشتہ روز امریکی اسٹاک مارکیٹس میں گراوٹ دیکھنے میں آئی۔ جس کا اثر مقامی بازاروں پر بھی نظر آرہا ہے۔ امریکی مارکیٹ میں گراوٹ ۱۰؍سالہ ’ٹریزری بانڈز‘ کی شرح سود میں اضافے کی وجہ سے دیکھی گئی ہے اس سے اب شرح سود ۴؍ فیصد سے تجاوز کر گئی ہے۔ ایسے میں سوال یہ پیدا...