
ریلائنس جیو گاہکوں کی تعداد بڑھانے کے لیے مارچ تک فری انٹرنیٹ دے گا!
ممبئی، 25 اکتوبر (ایجنسی): مکیش امبانی کی ٹیلی کام کمپنی اپنے ریلائنس جیو کے گاہکوں کو دیوالی کا بڑا تحفہ دے سکتی ہے۔ خصوصی ذرائع سے موصول ہو رہیں اطلاعات کے مطابق کمپنی اپنی مفت خدمات مارچ تک کے لیے بڑھا سکتی ہے۔ موتی لال اوسوال اینالسٹ کا کہنا ہے کہ صارفین کی تعداد بڑھانے کے لیے جیو فری ویلکم آفر کی میعاد مارچ 2017 تک بڑھانے کا فیصلہ لے سکتی ہے۔ اتوار کو ہی ٹیلی کام ریگولیٹر ٹرائی نے جیو کے آفر کو درست قرار دیا تھا۔ اس کے تحت کمپنی لائف ٹائم فری کالنگ کی سہولت دے سکتی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ٹیلی کام ریگولیٹر ٹرائی نے ریلائنس جیو اور صارفین کو دیوالی کا تحفہ دیا ہے۔ ٹرائی نے جیو کو ویلکم آفر 31 دسمبر تک جاری رکھنے کی منظوری دے دی ہے۔ اتنا ہی نہیں کمپنی لائف ٹائم فری کالنگ سہولت بھی دے سکتی ہے۔ ٹرائی کا کہنا ہے کہ ٹیلی کام سیکٹر میں آئی اس نئی کمپنی کا پلان موجودہ قوانین کے مطابق ہے اور تفریق آمیز بالکل بھی نہیں ہے۔