سرکار کے ای مارکیٹ پلیس پر 4000 سے زائد پروڈکٹ دستیاب


نئی دہلی، 27 دسمبر (ایجنسی): وزارت کامرس نے بتایا ہے کہ ٹرانسپورٹیشن خدمات کی بحالی کے علاوہ 86 سے زائد مختلف درجات کے تحت آنے والے 4000 سے زائد پروڈکٹ اب سرکار کے ای مارکیٹ پ`لیس پر دستیاب ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ ’جیم‘ کا آغاز مرکزی وزارتوں اور محکموں کی جانب سے پروڈکٹ اور خدمات کی آن لائن خرید کے لیے کیا گیا تھا۔ 1600 سے زائد پروڈکٹ فروخت کنندہ کمپنیوں اور خدمات فراہم کرنے والوں و 1500 سے زائد سرکاری افسران موجودہ وقت میں ’جیم‘ پر رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔ وزارت نے یہ بھی بتایا کہ اس پلیٹ فارم پر 45 کروڑ روپے سے زیادہ کے لین دین کیے جا چکے ہیں۔ مجوزہ میگا ڈیل ریجنل کمپریہنسیو اکونومک پارٹنرشپ (آر سی ای پی) پر کہا گیا ہے کہ بات چیت کا 16واں راﺅنڈ دسمبر میں انڈونیشیا کے ٹینگ رینگ میں ہو چکا ہے۔ ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ 3 نومبر کو سیبو (فلپائن) میں ایک انٹرنیشنل منسٹریل کے دوران شریک مماک نے گڈس (شئے)، خدمات اور سرمایے کی صورت حال سے متعلق اپنی بات رکھی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *