ممبئی، 11 جنوری (ایجنسی): ان لمیٹڈ فری کالنگ اور موبائل ڈاٹا کی پیشکش کے ساتھ لانچ ہوئے مکیش امبانی کے ریلائنس جیو کی وجہ سے ٹیلی مواصلات صارفین کی تعداد ریکارڈ سطح پر پہنچ چکی ہے اور ایک دلچسپ ریکارڈ بھی بنا لیا ہے۔ جیو کی قیادت میں ٹیلی مواصلات کمپنیوں نے اکتوبر مہینے میں ریکارڈ صارفین بنائے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق اکتوبر مہینے میں ملک میں ٹیلی مواصلات صارفین کی تعداد 1.1 ارب کے اعداد و شمار کو پار کر گئی جو اپنے آپ میں ایک ریکارڈ ہے۔ اس مہینے تقریباً 2.9 کروڑ نئے صارفین بنے۔
نئی کمپنی ریلائنس جیو نے اس دوران 1.963 کروڑ نئے صارفین بنائے اور اس کے کل صارفین کی تعداد 3.561 کروڑ پہنچ گئی۔ قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل فروری 2011 میں ٹیلی مواصلات صارفین کی تعداد بڑھ کر 82.625 کروڑ پہنچی تھی جو جنوری 2011 میں 80.613 تھی۔

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع
ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...