اپیل برائے تعاون الجامعۃ الاسلامیہ تلکہنا سدھارتھ نگر(یوپی)

تلکہنا اپیل

الجامعتہ الاسلامیہ تلکہناشیو پتی نگر سدھارتھ نگریوپی(277206) ایک اقامتی دینی درسگاہ ہے جو کہ مشرقی یوپی میں واقع ہے جس کی عا لمیت کی سند کو بنارس ہندو یونیورسٹی (BHU)بنارس،جامعہ ملیہ اسلامیہ (JMI)دہلی،مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی (MANUU)حیدرآباد،جواہر لال نہرو یونیورسٹی(JNU)دہلی اپنے یہاں بی۔اے (B.A) کے لیے تسلیم کرتی ہے ،اسی طرح فضیلت کے لیے جامعۃ الفلاح،مدرسۃ الاصلاح،ندوۃ العلما،جامعہ سلفیہ بنارس،جامعہ دارالسلام عمرآباد،دارالعلوم دیوبند میں داخلے لیے جا سکتے ہیں ۔جامعہ کی آمدنی کا پوراا نحصار اہل خیر حضرات کے صدقات،زکوۃ پر ہے ،جامعہ میں تقریبا ۱۲۰۰ طلبا زیر تعلیم ہیں ۔ہوش ربا گرانی میں سالانہ خرچ۳۰ لاکھ کی تکمیل بہت ،مشکل امر ہے ،ہر سال رمضان المبارک میں آمدنی ہوتی تھی جس سے جامعہ کے خرچ کی تکمیل ہوتی مگر اس سال کووڈ ۱۹ کی وجہ سے سفر ناممکن ہے ،لاک ڈاؤن جاری ہے ،آپ کی پریشانیوں کا مجھے احساس ہے مگر اپنے مسائل کا تذکرہ آپ اہل خیر حضرات سے کرنا بھی ضروری ہے کیوں کہ آپ ہی آمدنی کا ذریعہ ہیں ،ملک کے مخصوص حالات کے پیش نظر اہل خیر حضرات سے اپیل کی جاتی ہے کہ دینی و ملی بیداری کا ثبوت دیتے ہوئے جامعہ کے درج ذیل اکاؤنٹ میں رقم ضرور ٹرانسفر فر مائیں ۔اور اس کی اطلاع مذکور موبائل نمبر پر بھی دیں تاکہ واپسی رسید دی جا سکے۔ان اللہ لا یضیع اجر المحسنین

الجامعۃ الاسلامیہ تلکہنا سدھارتھ نگر کا اندرونی منظر
الجامعۃ الاسلامیہ تلکہنا سدھارتھ نگر کا اندرونی منظر

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *