Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

95سالہ مہاتیر محمد کی صحت کا راز کیا ہے؟

by | Jun 23, 2020

مہاتیر محمد

مہاتیر محمد

موجودہ دنیاکے معمرترین منتخب حکمران رہنے والے ڈاکٹر مہاتیر محمد آخرکار اپنی بہترین صحت اورلمبی عمر کاراز منظرِعام پر لاکر دنیاکو ورطۂ حیرت میں ڈال دیا۔ 95سالہ مہاتیرمحمدکے بارے میں پوری دنیامیں حیرت واستعجاب کا مظاہرہ کیا جارہا تھا۔ مہاتیر محمد 1964ء میں سیاست میں آنے سے پہلے اپنی آبائی ریاست کیدہ میں ایک معالج کی حیثیت سے کام کررہے تھے۔ انہوں نے حال ہی میں ملائیشیا کے ممتازترین اخبار ’’نیوسٹریٹ ٹائمز‘‘ میں دومضامین کے ذریعے بتایا کہ ان کی صحت کا راز کھانے پینے اوربودوباش پر کنٹرول کرنے کی عادات کو پختہ کرنے میں پوشیدہ ہے۔مہاتیرمحمد نے اپنے مضامین میں بتایا کہ یہ بات ایک آفاقی حقیقت کے طورپر تسلیم کی جاتی ہے کہ اچھی صحت کے لیے اصول یہ اپنایاجاناچاہیے کہ زندہ رہنے کے لیے کھایا جائے نہ کہ کھانے کے لیے زندہ رہا جائے۔ ڈاکٹرمہاتیرمحمد نے مزیدبتایاکہ موٹاپا جو چربی کی زیادتی کے باعث جنم لیتا ہے، وہ انسانی صحت کے لیے بہت نقصان دہ ہے۔ ایک اچھی صحت کے لیے کھانے کی مقدار میں ایک چوتھائی یا ایک تہائی تک کمی کرکے موٹاپے اورچربی کی زیادتی پر قابوپایاجاسکتاہے۔ اسی طرح چاول اورتیل دار غذاؤں سے بھی پرہیز کرکے اس مشکل کوختم کیا جاسکتا ہے۔مہاتیرمحمدنے فخریہ انداز میں کہاکہ انہوں نے اپنی عادات واطوار کو مناسب رخ دے کر گذشتہ تیس برسوں کے دوران اپنے وزن کو 62سے 64کلوگرام تک برقرار رکھا ہے۔ اپنے ملک کے بارے میں انہوں نے کہاکہ ان کے شہری چینی سے بنے مشروبات بڑے شوق سے استعمال کرتے ہیں۔ 49فیصد ملائیشین ہفتے میں کم ازکم ایک بار گھروں سے باہرجاکر چینی سے بنے مشروبات اورفاسٹ فوڈ استعمال کرتے ہیں۔ اس سے بھی بڑھ کر یہ بات مہاتیر محمد کے لیے سوہانِ روح بنی ہوئی ہے کہ جنوب مشرق ایشیا میں ملائیشیا کے لوگ شدید موٹاپے سے دوچار ہیں۔ مہاتیرمحمد کی 2007ء میں دل کی جراحی ہوئی تھی، لیکن وہ اپنے معمولات کو بہتربناکر جراحی کے باوجود اپنے ملک کی خدمت جاری رکھے ہوئے ہیں۔ یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ مہاتیرمحمد گوشت خورہیں، خاص طورپر انہیں گائے اوربھینس کا گوشت پسند ہے، اسی طرح مرغی کا سالن اورروٹی بھی ان کی مرغوب خوراک ہے، لیکن ان سب کے باوجود مہاتیرمحمد پوری دنیاکے لیے ایک بہترین صحت کے حامل فرد کے طورپر جانے جاتے ہیں۔مہاتیرمحمد روزانہ سات گھنٹے سوتے ہیں، اس سے زیادہ سونے کو وہ صحت کے لیے نقصان دہ قراردیتے ہیں۔ مہاتیرمحمد مذہبی ذمہ داری کے طورپر سگریٹ اورشراب نوشی بلکہ الکحل سے بنے مشروبات سے مکمل پرہیزکرتے ہیں۔ دل کی جراحی کے علاوہ پوری زندگی میں ایک بار (نومبر2019) ان کی ناک سے اس وقت خون بہناشروع ہوگیا تھا۔ انہوں نے فوری طبی امداد کے بعد بستر پر دراز ہونے کے بجائے اپنا کام جاری رکھا اور دنیاکو یہ پیغام دیا کہ وہ پوری طرح تندرست ہیں۔مہاتیرمحمدکا قول ہے کہ طویل عرصے تک زندہ رہنا بلاشبہ ایک اچھی بات ہے لیکن اچھی طرح زندہ رہنا اس سے بڑھ کر قابلِ تعریف بات ہے۔ اس مقصد کے حصول کے لیے مہاتیرمحمد روزانہ ورزش کرتے، سائیکل پر سفر کرتے، مذہبی فرائض پابندی سے اداکرتے ہیں اور خود کو پوری دنیاکے لیے ایک مثال کے طورپر پیش کرتے ہوئے فخر محسوس کرتے ہیں اورہردم ان عادات کے دوام کے لیے ربْ العزت کا شکربجالاتے ہیں۔

Recent Posts

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

کولکاتہ(معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستان کی چمڑا(لیدر) صنعت ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور اس کا مستقبل بہت زیادہ امکانات سے بھرپور نظر آتا ہے۔ یہ صنعت نہ صرف روزگار کے مواقع فراہم کرتی ہے بلکہ برآمدات کے ذریعے زرمبادلہ کمانے میں بھی اہم شراکت دار ہے۔ اس مضمون...

آن لائن کاروبار میں خود کفیل ہوتی خواتین

آن لائن کاروبار میں خود کفیل ہوتی خواتین

ارچنا کشور چھپرا، بہار عورت قدرت کی خوبصورت ترین تخلیقات میں سے ایک ہے۔ پوری دنیا اس نصف آبادی پر مشتمل ہے۔ 8 مارچ دنیا کی اس نصف آبادی کا دن ہے۔ خواتین کا عالمی دن ہر سال اس دن منایا جاتا ہے جس کا مقصدانہیں ان کے حقوق سے آگاہ کرنا اور انہیں بااختیار بنانا ہے۔ تمام...

آر بی آئی نے ایمیزون پر عائد کیا جرمانہ

آر بی آئی نے ایمیزون پر عائد کیا جرمانہ

نئی دہلی : ریزروبینک آف انڈیا نے ایمیرزون کی ایک سبڈری کمپنی ’ایمیزون پے‘ پر ۳ کروڑ کا جرمانہ لگایا ہے۔ مرکزی بینک نے بتایا کہ ایمیزون پے نے کچھ اصولوں پر عمل نہیں کیا ہے جس کی وجہ سے اس پر یہ جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ مرکزی بینک نے اس معاملے میں کمپنی کو نوٹس جاری کیا...