اسکولوں کے مسائل حل کرنے کے لئے ابو عاصم اعظمی کی وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑسے ملاقات

ابو عاصم اعظمی وزیرتعلیم ورشاگائیکوارڈسے ملاقات کرتے ہوئے
ابو عاصم اعظمی وزیرتعلیم ورشاگائیکوارڈسے ملاقات کرتے ہوئے

ممبئی عالمی وباکرونا کے سبب ریاست میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے کئی لوگ بے روزگار ہو گئے ہیں اور وہ اسکول فیس دینے سے بھی قاصر ہے اسکے ساتھ ہی چھوٹی اسکولیں اپنے اخراجات اور اساتذہ کی تنخواہ  دینے سے قاصر ہے اس لئے ان اسکولوں کورعایت اورسہولت دی جائے اور ان کابجلی بل مئی تک معاف کیا جائے اس کے علاوہ اساتذہ کی تنخواہ او ر فیس معافی کا مطالبہ سماجوادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ سے کیاہے آج منترالیہ کے سامنے وزیر موصوفہ کے بنگلہ پر ابوعاصم اعظمی ۔ رکن اسمبلی رئیس شیخ اور کارپوریٹر رخسانہ صدیقی  ۔سائرہ فہد اعظمی نے ملاقات کرکےورشاگائیکواڑکوتعلیمی رواں سال میں ہونے والی دشواریوں سے بھی روشناس کروایا اورکہا کہ انٹر نیشنل اسکول کی فیس پانچ سے آٹھ لاکھ تک ہوتی ہے جبکہ چھوٹی اسکولوں میں سالانہ صرف تیس ہزاروپئے ہوتی ہے اسلئے ان اسکولوں کا اخراجات برداشت کرنا مشکل ہے لاک ڈاؤن کے سبب اسکولوں کو کافی نقصان پہنچاہے اس لئےان کی بھی سرکاری مدد ضروری ہے انہوں کہاکہ اسکولوں کی فیس معافی کاحکم وزار ت تعلیم نے دیا ہے لیکن یہ چھوٹی اسکولوں کے لئے مشکل ہے اس لئے سرکار اسکول کے عملہ کو تنخواہ فراہم کریں ۔
ابوعاصم اعظمی نے مزید کہا کہ لاک ڈاؤن اور وبا کے سبب ڈیجیٹل تعلیم کوعام کیاگیا اور گھر پر آن لائن کلاس شروع کی گئی ہے غریب عوام کے پاس گھر میں کوئی بہتر موبائل نہیں ہے اس لئے دشواری پیش آرہی ہے اس لئے انہیں ٹیب فراہم کیا جائے انہوں نے کہا کہ میونسپل اسکول میں بی ایم سی بچوں کی تعلیم پر مدد کرتی ہے اسی طرز پر چھوٹی پرائیوٹ اسکولوں کو بھی امداد دی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے سبب اسکول کے اسباب کانقصان ہواہے اس میں الیکٹرانک سامان کےساتھ دیگر چیزیں شامل ہیں اس لئے اس کی مرمت کے لئے بھی اسے مدد دی جا ئے ابوعاصم اعظمی نے بتایا کہ مارچ سے مئی تک لاک ڈاؤن میں بجلی بل بھی بقایا ہے اس لئے ان پربجلی بل کے بقایا کے لئے دباؤڈالا جارہا ہے ایسے میں سرکار چھوٹی اسکولوں کی بقا کے لئے کوئی درمیانی راستہ نکال کران کی امداد کرے تاکہ اسکول انتظامیہ بچوں اور سرپرستوں کو راحت ملے ابوعاصم اعظمی نے کہا کہ آن لائن تعلیم کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا اس لئے آن لائن تعلیم کے نظام اوقات میں بھی اضافہ کیا جائے ۔ ابوعاصم اعظمی نے میمورنڈم بھی دیا اور ان مطالبات پر غور کر کے فوری طور اسے منظور کیا جائے ابوعاصم اعظمی نے اسکولوں کے پرنسپل پر سے درخواست کی ہے کہ وہ اسکولوں میں کسی کو فیس کے لئے مجبور نہ کریں ورشا گائیکواڑ کوبتایا گیا کہ ایک ہی کنبہ میں جس گھر میں تین بچے زیر تعلیم ہیں ایسے میں سب کہاں سے موبائل فون کا انتظام کر سکتے ہیں ۔توایسے بچوں کےلئے بھی ضروری انتظا م کرنے کی ورشا گائیکواڑ نے ہدایت دی۔ وفد کی باتیں سننے کے بعد ورشا گائیکواڑ نے یقین دلایا کہ جو بھی مطالبات ہیں ان پر موثر اقدامات کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ورشا گائیکواڑ نے یہ بھی وعدہ کیا کہ وہ شیواجی نگر گوونڈی کی تمام اسکولوں کا دورہ کر کے میٹنگ کریں گی ساتھ ہی یہاں کی ٹیچر اور والدین کی مشترکہ میٹنگ میں بھی حصہ لے کر ضروری ہدایات جاری کریں گی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *