Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

دہلی حکومت کے تحت یونیورسٹیوں کے تمام امتحانات منسوخ

by | Jul 11, 2020

دہلی حکومت نے کووڈ-19 کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر ہفتہ کے روز ایک بڑا فیصلہ کرتے ہوئے اپنے ماتحت تمام ریاستی یونیورسٹیوں میں فی الحال ہونے والے سالانہ امتحان سمیت تمام امتحانات کو منسوخ کر دیا ہے

وزیر تعلیم

نئی دہلی: دہلی حکومت نے کورونا وائرس (کووڈ- 19) کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر ہفتہ کے روز ایک بڑا فیصلہ کرتے ہوئے اپنے ما تحت تمام ریاستی یونیورسٹیوں میں فی الحال ہونے والے سالانہ امتحان سمیت تمام امتحانات کو منسوخ کر دیا ہے۔دہلی کے نائب وزیر اعلی اور وزیر تعلیم منیش سسودیا نے آج اس کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ و طالبات کو تعلیمی ڈگریاں یونیورسٹی کی طرف سے طے شدہ تشخیصی معیار کی بنیاد پر دی جائیں گی۔حکومت کے اس فیصلے سے اندرا پرستی یونیورسٹی، امبیڈکر یونیورسٹی، دہلی یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی (ڈی ٹی یو) اور دیگر اداروں میں اس سال امتحانات نہیں ہوں گے، لیکن دہلی یونیورسٹی (ڈی یو) سے وابستہ دہلی گورنمنٹ کے کالجوں کے بارے میں آخری فیصلہ مرکزی حکومت کو کرنا ہوگا۔سسودیا نے کہا کہ دہلی حکومت کا خیال ہے کہ جس سمسٹر میں آپ نے تعلیم حاصل نہیں کی اس میں امتحان دینا مشکل ہے۔وزیر تعلیم نے کہا کہ ” دہلی کی تمام یونیورسٹیوں کے آنے والے امتحانات منسوخ ہوجائیں گے اور اگلے سمسٹر میں تمام طلبہ طالبات کو ترقی دے دی جائے گی”۔ انہوں نے کہا کہ “وزیر اعلی اروند کیجریوال نے مرکزی حکومت کو بھی ایک خط لکھ کر ان سے اپنی تمام یونیورسٹیوں میں امتحان منسوخ کرنے کی درخواست کی ہے”۔

Recent Posts

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

کولکاتہ(معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستان کی چمڑا(لیدر) صنعت ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور اس کا مستقبل بہت زیادہ امکانات سے بھرپور نظر آتا ہے۔ یہ صنعت نہ صرف روزگار کے مواقع فراہم کرتی ہے بلکہ برآمدات کے ذریعے زرمبادلہ کمانے میں بھی اہم شراکت دار ہے۔ اس مضمون...

آن لائن کاروبار میں خود کفیل ہوتی خواتین

آن لائن کاروبار میں خود کفیل ہوتی خواتین

ارچنا کشور چھپرا، بہار عورت قدرت کی خوبصورت ترین تخلیقات میں سے ایک ہے۔ پوری دنیا اس نصف آبادی پر مشتمل ہے۔ 8 مارچ دنیا کی اس نصف آبادی کا دن ہے۔ خواتین کا عالمی دن ہر سال اس دن منایا جاتا ہے جس کا مقصدانہیں ان کے حقوق سے آگاہ کرنا اور انہیں بااختیار بنانا ہے۔ تمام...

آر بی آئی نے ایمیزون پر عائد کیا جرمانہ

آر بی آئی نے ایمیزون پر عائد کیا جرمانہ

نئی دہلی : ریزروبینک آف انڈیا نے ایمیرزون کی ایک سبڈری کمپنی ’ایمیزون پے‘ پر ۳ کروڑ کا جرمانہ لگایا ہے۔ مرکزی بینک نے بتایا کہ ایمیزون پے نے کچھ اصولوں پر عمل نہیں کیا ہے جس کی وجہ سے اس پر یہ جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ مرکزی بینک نے اس معاملے میں کمپنی کو نوٹس جاری کیا...