Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

ڈی بی کاسار (آئی جی اے سی ریلوے) بہترین خدمات کے عوض صدرجمہوریہ پولیس میڈل سرفراز

by | Sep 5, 2020

دیویندر ناتھ کسار

دیویندر ناتھ کسار

کولکاتہ: ہندوستان کی 74ویں یومِ آزادی کے موقع پر جنوب مشرقی ریلوے کے آئی۔جی۔ و چیف سیکوریٹی کمشنر ریلوے پروٹیکشن فورس کولکاتہ دیویندر ناتھ کاسار کو ان کی بہترین خدمات و کارکردگی کے لئے پولس میڈل سے سرفراز کیا گیا۔ دیویندر ناتھ کاسار فی الوقت جنوب مشرقی ریلوے کے ہیڈکوارٹر گارڈن ریچ کولکاتہ میں تعینات ہیں۔ کاسار صاحب نے 1990 میں یو۔پی۔ایس۔سی امتحان میں کامیابی کے بعد بطورِ معاون سیکورٹی کمشنر کے عہدے سے اپنی ملازمت کا آغاز کیا تھا۔ 28 برس کی طویل مدتی خدمت میں عمدہ کارکردگی کے لئے انھیں کئی ایوارڈ سے سرفراز کیا جا چکا ہے۔ جرائم پر روک لگانے اور مسافروں کو بہترین خدمات فراہم کرنے کے لئے انہیں امسال صدر جمہوریہ پولس بہادری کا ایوارڈ تفویض کیا گیا۔ اس سے قبل انہیں چار مرتبہ جی۔ایم۔ و ڈی۔جی۔ ایوارڈ، فیڈریشن آف انڈین چیمبرس آف کامرس کے ذریعے اسمارٹ پولیسنگ ایوارڈ اور 2013 میں انڈین پولس میڈل سے نوازا جا چکا ہے۔
موصوف نے 2008 میں ایک خصوصی مہم “آپریشن ایگل” انجام دی تھی جسکا مقصد ریلویز میں جاری خواتین اور بچوں کی انسانی اسمگلنگ (ہیومن ٹریفکنگ) پر روک لگانا تھا۔ اس قابلِ ذکر کارنامہ کی انجام دہی پر میڈیا نے محترم کی کافی پذیرائی کی تھی اور ریلوے بورڈ نے اس کارنامہ پر مختلف انعامات سے نوازا تھا۔ 2013 میں “آپریشن ریور فلو” کے ذریعے جھارکھنڈ، مغربی بنگال اور اوڈیشہ جیسی ریاستوں میں جاری نکسلی سرگرمیوں اور جنگلی مصنوعات کی اسمگلنگ پر کاری ضرب لگائی تھی۔2017 میں “ننھے فرشتے” نامی مہم کے ذریعے بچوں کی اسملنگ کو روکنے کی کامیاب مہم چلائی اور 2300 بچوں کے اسمگلروں کے چنگل سے آزاد کرواکر ان کے سرپرستوں کے حوالے کیا۔موجودہ کوڈ-19 وباءکے لاک ڈاو ¿ن پیریڈ کے دوران ضرورت مند افراد کی امداد کا اہم کام انجام دیا ساتھ ہی جدید آلات کے ذریعے لاک ڈاو ¿ن کے اصولوں کی نگرانی کی۔

Recent Posts

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

کولکاتہ(معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستان کی چمڑا(لیدر) صنعت ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور اس کا مستقبل بہت زیادہ امکانات سے بھرپور نظر آتا ہے۔ یہ صنعت نہ صرف روزگار کے مواقع فراہم کرتی ہے بلکہ برآمدات کے ذریعے زرمبادلہ کمانے میں بھی اہم شراکت دار ہے۔ اس مضمون...

آن لائن کاروبار میں خود کفیل ہوتی خواتین

آن لائن کاروبار میں خود کفیل ہوتی خواتین

ارچنا کشور چھپرا، بہار عورت قدرت کی خوبصورت ترین تخلیقات میں سے ایک ہے۔ پوری دنیا اس نصف آبادی پر مشتمل ہے۔ 8 مارچ دنیا کی اس نصف آبادی کا دن ہے۔ خواتین کا عالمی دن ہر سال اس دن منایا جاتا ہے جس کا مقصدانہیں ان کے حقوق سے آگاہ کرنا اور انہیں بااختیار بنانا ہے۔ تمام...

آر بی آئی نے ایمیزون پر عائد کیا جرمانہ

آر بی آئی نے ایمیزون پر عائد کیا جرمانہ

نئی دہلی : ریزروبینک آف انڈیا نے ایمیرزون کی ایک سبڈری کمپنی ’ایمیزون پے‘ پر ۳ کروڑ کا جرمانہ لگایا ہے۔ مرکزی بینک نے بتایا کہ ایمیزون پے نے کچھ اصولوں پر عمل نہیں کیا ہے جس کی وجہ سے اس پر یہ جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ مرکزی بینک نے اس معاملے میں کمپنی کو نوٹس جاری کیا...